Tag: ایئرپورٹس

  • پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر آگئی

    پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے اومی کرون کے نئی قسم کے پیش نظر ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، عالمی صورتحال کےپیش نظرکورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کے ریپڈ کوروناٹیسٹ ہوتےہیں، ایئرپورٹس پرکورونا ٹیسٹنگ بڑھانےکامقصد موثر مانیٹرنگ ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کورونا کے امیکرون ویرنٹ نئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزارت صحت کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے نیا سفری ہدایات نامہ جاری کیا تھا،.

    .خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کورونا کیخلاف اقدامات پر4 ایئرپورٹس منیجرز کیلئے خصوصی اسناد جاری

    کورونا کیخلاف اقدامات پر4 ایئرپورٹس منیجرز کیلئے خصوصی اسناد جاری

    کراچی : این سی او سی نے کورونا کیخلاف اقدامات پر 4 ایئرپورٹس منیجرز کیلئے خصوصی اسناد جاری کردیں ، جس میں لاہور ، کراچی، اسلام آباد اور پشاورایئر پورٹ کے منیجرز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف ملک کے چار بڑے ائیرپورٹس پر موثر اقدامات کر نے پر این سی او سی نے رپورٹ جاری کردی۔

    این سی او سی نے کورونا وبا کے خلاف قومی خدمات انجام دینے والے چار ائیرپورٹس مینجرز کے لئے خصوصی اسناد جاری کیں۔

    مینجرز میں لاہور ائیرپورٹ مینجر چوہدری نذیر، کراچی ائیرپورٹ مینجر عمران خان، اسلام آباد ائیرپورٹ مینجر عدنان خان، پشاور ائیر پورٹ مینجر عبیدالرحمن شامل ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے دوران ملک کے چار بڑے ائیرپورڑس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ، چاروں ائیر پورٹس پر وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

    خیال رہے این سی اوسی کی ہدایت پر ملک بھر کے ائیر پورٹس پر خصو صی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

  • ایئر پورٹ پر ماسک نہ لگانے پر کتنا جرمانہ کیا جائے گا؟

    ایئر پورٹ پر ماسک نہ لگانے پر کتنا جرمانہ کیا جائے گا؟

    کراچی: اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافر اب ہوشیار ہو جائیں کیوں کہ کرونا وبا ایس او پیز عمل نہ کر نے پر جرمانے ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی، علامہ اقبال اور ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

    کسی بھی مسافر یا عملے نے ماسک استعمال نہیں کیا تو 1 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، این سی او سی کی ہدایات پر مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کرایا جا رہا ہے۔

    سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان ایئر پورٹ مبارک شاہ نے بتایا کہ ملتان ایئر پورٹ پر ماسک نہ لگانے والے مسافر اور عملے کے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

    جناح انٹرنیشل ایئر پورٹ کے سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران خان نے بتایا کہ مسافروں کی آمد کے موقع پر سامان کو وصول کر نے والی بیلٹ پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کسی بھی مسافر یا عملے کے فرد نے ماسک استعمال نہیں کیا تو 1 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    حفاظتی اقدامات کے تحت ایئر پورٹس پر کنکورس ہال میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے 3 سیٹر صوفوں میں سے ایک درمیانی سیٹ نکال دی گئی ہے۔

    لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر اسپیشل کرونا ٹاسک فورس بھی بنا دی گئی ہے، یہ ٹاسک فورس مسافروں کے سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے گی۔

    لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں اور امیگریشن عملے کے مابین سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کاؤنٹرز پر شیشے لگا دیے گئے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، مسافروں کو اترنے کے بعد جہاز کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

  • وبا کی تیسری لہر، ایئر پورٹس پر اقدامات سخت

    وبا کی تیسری لہر، ایئر پورٹس پر اقدامات سخت

    کراچی: کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر اقدامات سخت کر دیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایت پر اب ایئرپورٹس پر اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    کراچی ایئر پورٹ کے منیجر محمد عمران خان نے بتایا کہ ڈی جی سی اے اے نے تمام ایئر پورٹس منیجرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

    سی اے اے کی ہدایت کے مطابق ماسک نہ لگانے والے مسافروں اور عملے کے خلاف اب کارروائی ہوگی، اور ایئر پورٹ کے چیک اِن ایریاز میں سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا۔

    دہشتگردی کیخلاف جنگ سے سیاحت تک کا سفر،17سال بعد سیدو شریف ایئرپورٹ دوبارہ بحال

    سی اے اے کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ بورڈنگ کے لیے لمبی قطاریں اب نہیں لگیں گی، ایئر لائنز اندرون و بیرون ملک جانے والے 10 سے زائد مسافروں کو پہلے مرحلے پر بورڈنگ کارڈ جاری کریں گے، دوسرے مرحلے میں باقی مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری ہوں گے، تاکہ رش نہ لگے۔

    کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے این سی او سی کی ہدایات پر مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کرایا جا رہا ہے۔

    کراچی ایئر پورٹ پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، اور بغیر ماسک کے ایئر پورٹ آنے والے مسافروں کا داخلہ بند ہوگا۔

  • ملکی ایئر پورٹس پر سیلف چیک اِن سسٹم  کو ایک سال ہو گیا، تاحال غیر فعال

    ملکی ایئر پورٹس پر سیلف چیک اِن سسٹم کو ایک سال ہو گیا، تاحال غیر فعال

    کرا چی: ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے جدید سیلف چیک اِن سسٹم کو ایک سال ہو گیا جو تاحال غیر فعال ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک سال قبل جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے 6 ایئر پورٹس پر 15 سے زائد جدید مشینیں مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کی تھیں۔

    تاہم ایئر لائنز کی جانب سے جدید سیلف چیک اِن سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکا ہے، سافٹ ویئر انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنوں کو متعدد بار خطوط لکھے جا چکے ہیں کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کر لیں، صرف پی آئی اے نے سیلف چیک اِن سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال کر نے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقے سے حاصل کر سکیں گے۔

    سی اے اے کے مطابق جدید چیک ان سسٹم سے ہینڈ کیری بیگجز والے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی، یہ سسٹم فعال ہو نے سے سی اے اے کو زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

    یاد رہے کہ جولائی میں ایئر پورٹ پر چیک ان اور بورڈنگ سسٹم کو آپریٹ کرنے والی کنٹریکٹر کمپنی کو وارننگ بھی دی گئی تھی کہ فوری طور پر سسٹم کو فعال کرے۔ سی اے اے کی جانب سے یہ سسٹم گزشتہ برس نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا، اور کراچی، اسلام آباد ایئرپورٹس سمیت چھ ایئرپورٹس پر اس کی مشینیں نصب کی گئی تھیں، اور ایئرلائنز کو CUPPS سسٹم کو استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

    جن ایئرپورٹس پر مشینیں نصب کی گئی تھیں ان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کے ایئرپورٹس شامل تھے۔

  • ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

    ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

    کراچی: ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے سب سے زیادہ پی آئی اے کے طیارے متاثر ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔7ماہ کے دوران پی آئی اے کے 22 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرائے۔ ایئرپورٹس کے اطراف ناقص صفائی سے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری سےجون 2020 میں طیارے سے پرندے ٹکرانے کے 12 جبکہ جولائی میں 19 دنوں میں جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 10 واقعات رونما ہوئے۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 1سال میں 18 طیارے بری طرح متاثر ہوئے جن میں بوئنگ777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافی اخراجات آئے،طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات سے شیڈول بھی متاثر ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے نے کسی ایئرپورٹ پر پرندوں کو بھگانے کے لیے جدید آلات نہیں لگائے، پرندے ٹکرانے کے واقعات پر تشویش،خدشات سے مسلسل آگاہ کیا۔

  • ایئر لائنز کی غفلت، ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کا جدید سسٹم فعال نہ ہو سکا

    ایئر لائنز کی غفلت، ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کا جدید سسٹم فعال نہ ہو سکا

    کراچی: ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کیا گیا جدید سسٹم تاحال غیر فعال ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے 6 ایئر پورٹس پر جدید سیلف چیک اِن سسٹم نصب کیا گیا تھا، تاہم یہ جدید سیلف چیکنگ سسٹم 8 ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہو سکا۔

    معلوم ہوا ہے کہ ایئر لائنز کی جانب سے جدید سیلف چیکنگ سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکا ہے، سافٹ ویئر انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنوں کو متعدد بار خطوط لکھے جا چکے ہیں کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کر لیں، تاکہ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقے سے حاصل کرسکیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید چیک ان سسٹم سے ہینڈ کیری بیگجز والے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، ایئر پورٹ پر چیک ان اور بورڈنگ سسٹم کو آپریٹ کرنے والی کنٹریکٹر کمپنی کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ فوری طور پر سسٹم کو فعال کرے۔

    ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت دستیاب

    سی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3، کراچی، پشاور، لاہور، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹ پر دو دو جدید چیک ان سسٹم مشینیں نصب کی گئی ہیں، تمام ایئر لائنز کو بھی CUPPS سسٹم کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اور کہا گیا تھا کہ سسٹم کو ایئر لائن اپنے نیٹ ورک سے فوری منسلک کریں۔

    خیال رہے کہ سی اے اے نے 15 سے زائد جدید مشینیں بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کی ہیں۔

  • تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگ گئی

    تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگ گئی

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر کرونا وائرس کے پیش نظر پابندی لگا دی گئی ہے، اس سلسلے میں سی اے اے نے اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں اور عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    یہ ہدایت نامہ 31 اگست تک کار آمد ہوگا، اس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

    ہدایت نامے کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) مسافر کے علاوہ کسی کو پارکنگ سے آگے نہیں جانے دے گی۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بورڈنگ سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے، جہاز میں ماسک، گلوز اور حفاظتی سوٹ لازم قرار دیے گئے ہیں، بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم فل کرانا ایئرلائن کی ذمہ داری، مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگا۔

    جسمانی درجہ حرارت اور طبیعت کی خرابی کے باعث محکمہ صحت کا عملہ سفر کی اجازت نہ دینے کا پابند ہوگا، میڈیکل ایمرجنسی کے لیے جہاز میں ایک صف خالی رکھنی ہوگی، ایک سیٹ کے وقفے سے مسافروں کو بٹھایا جائے گا، مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے لازمی کرنا ہوگا۔

    دوران پرواز ماسک پہننا لازم، طبیعت کی خرابی پر عملہ کو اطلاع دی جائے گی، مسافروں میں کرونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گا، جہاز میں میڈیکل ایمرجنسی میں کھانا دیا جائے گا، بہ صورت دیگر کھانے پر مکمل پابندی ہوگی، دوران پرواز مسافرون کو 30 منٹ بعد سینیٹائزز فراہم کیا جائے گا۔

  • کرونا وائرس،  ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے آنے پر پابندی عائد

    کرونا وائرس، ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے آنے پر پابندی عائد

    کراچی : سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے آنے پر پابندی عائدکردی جبکہ تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی بھی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    سی اےاے کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹ اور اطراف ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے ، مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کےلئے آنے والے ایک افراد کو اجازت ہو گی ، ڈرائیور پارکنگ ایریا میں ہی رہے گا۔

    سول ایوی ایشن کے مطابق مسافر اپنا سامان خود لیکر ایئرپورٹ میں داخل ہوں گے، اقدامات مسافروں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے ہیں ،انٹری پوائنٹ پر مسافروں کے ٹکٹ چیک کرکے داخلے کی اجازت ہوگی۔

    سول ایوی ایشن نے ایئر پورٹ سیکیوریٹی فورس کو بھی احکامات جاری کئے ہیں کہ ایئر پورٹ کے انٹری پوائنٹ پر ہی اے ایس ایف ڈرائیور یا ایک سے زائد وزیٹر کو داخل ہونے سے روکے۔

    سی اے اے کی جانب سے ایئر پورٹ پر داخل ہونے والے مسافروں اور عملہ کی مکمل اسکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایوی ایشن ڈویژن نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر رش ختم کرانے کیلئے ہدایات جاری کیں ہیں ، جس میں کہا گیا ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کرے اور لوگوں کو ہوائی اڈوں کے بیرونی احاطے پر روکا جائے۔

    ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوعلاقائی،بین الاقوامی آمد لاؤنج میں داخلے کی اجازت نہیں، رش سے بچنے کیلئے انتظامیہ ہوائی اڈوں کے احاطے سے بینچ فوری ہٹادے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں کو صرف پارکنگ ایریا تک ہی محدود رکھا جانا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو ہوائی اڈوں میں بلا ضرورت داخلے سے روکا جائے۔

  • کروناوائرس: مختلف ایئرپورٹس پر عملے کی اسکریننگ کا فیصلہ

    کروناوائرس: مختلف ایئرپورٹس پر عملے کی اسکریننگ کا فیصلہ

    کراچی: ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر کل سے تمام عملے کی اسکریننگ کا فیصلہ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاف ممبر بھی ایئرپورٹ میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوسکے گا۔ جبکہ مسافر سے ملنے کے لیے صرف ایک شخص کو ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایئرلائنز کو مسافروں کے ہیلتھ کارڈز یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ہیلتھ کارڈز یقینی نہ بنانے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اموات نے پاکستان کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے، تفتان بارڈر، ٹرانزٹ گیٹ، راہداری، پاسپورٹ گیٹ بند کر دیے گئے ہیں، تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والوں کی اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے، آئیسولیشن وارڈ بھی قائم کر دیے گئے۔ ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ انٹری پوائنٹس پر عالمی ہیلتھ ریگولیشن پر عمل ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹس پر خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔