Tag: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملتان، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک جانےوالے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملتان، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کارروائیاں کی۔

    کارروائیوں کے دوران ملتان ایئرپورٹ پر بحرین ،دوحہ جانے والے مسافروں سےمنشیات برآمد کی جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرکارروائی میں مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد ہوئی۔

    اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کارروائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانےوالےمسافر سےمنشیات برآمد کی ،مختلف کارروائیوں میں برآمد منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

  • کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

    کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

    کراچی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ، غیرملکی کرنسی میں یورو اور ڈالر شامل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی، گرفتارمسافرمیں خاتون بھی شامل ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ مسافرغیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605کےذریعےدبئی جارہےتھے ، مسافروں کےسامان کی تلاشی لی گئی تو ان سے یورواورڈالر برآمد ہوئے۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کومزیدقانونی کارروائی کیلئے کسٹم کے حوالے کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کرلئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مسافر حسن علی پی آئی اے کی پروازسے دبئی جارہا تھا ، بورڈنگ سے قبل مسافرکی جیکٹ سےغیرملکی کرنسی برآمدہوئی۔

  • 2021: پاکستانی ایئر پورٹس پر اربوں مالیت کی منشیات، سونا، غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی

    2021: پاکستانی ایئر پورٹس پر اربوں مالیت کی منشیات، سونا، غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی

    کراچی: رواں سال پاکستانی ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کی گئیں، جن میں اربوں روپے مالیت کی اشیا اور کرنسی ضبط کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے سال 2021 میں مختلف ایئر پورٹس پر کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

    ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر فورس کی کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کی منشیات، سونا اور اور غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق دو ہزار اکیس میں منی لانڈرنگ کی درجنوں وارداتیں ناکام بنائی گئیں، اور درجنوں ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    اس دوران 26.68 کلو گرام سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، ضبط کیے گئے سونے کی مالیت ساڑھے 25 کروڑ سے زائد ہے، جب کہ ضبط کی گئی 57 ملین سے زائد کی غیر ملکی کرنسی میں ڈالرز، برطانوی پاؤنڈز، یورو سعودی ریال اور دیگر کرنسیاں شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 95 کلو گرام ہیروئن اور 54 کلو گرام سے زائد آئس ضبط کی گئی، ہیروئین، آئس اور دیگر منشیات مختلف ممالک کو اسمگل کی جا رہی تھی۔

    ان کارروائیوں کے دوران مختلف برانڈز کی غیر ملکی شراب کی 265 بوتلیں بھی ضبط کی گئیں۔

  • اے ایس ایف عملے کی ایمانداری، مسافر کے گمشدہ پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لوٹا دیے

    اے ایس ایف عملے کی ایمانداری، مسافر کے گمشدہ پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لوٹا دیے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے ہزاروں پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ اسے واپس لوٹا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی کے757 کی پرواز سے لندن جانے والے مسافر احسن کھوکھر کے سامان میں 16 سو 75 پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ موجود تھا جو ان کی روانگی کے وقت ایئرپورٹ لاؤنج میں رہ گیا۔

    اے ایس ایف حکام نے جب سامان کو لاوارث حالت میں پایا تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مسافر کی کھوج کی گئی۔

    مسافر احسن کھوکھر کو جب ان کا گمشدہ سامان لوٹایا گیا تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ انہوں نے اے ایس ایف حکام کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

    احسن کھوکھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کرامت کھوکھر کے نواسے ہیں اور ان کے مطابق اگر ان کا لیپ ٹاپ انہیں واپس نہ ملتا تو ان کا بے حد قیمتی ڈیٹا ضائع ہوسکتا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتر بندگاڑیاں فراہم کردی گئیں

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتر بندگاڑیاں فراہم کردی گئیں

    کراچی: وزیر اعظم کی ہدایت پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتربند گاڑیاں فراہم کردی گئیں ہیں۔

    وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پانچ جدید بکتر بند گاڑیاں اے ایس ایف کے حوالے کردی گئیں پانچوں ڈریگون بکتر بند گاڑیاں کراچی میں واقع اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں پہنچ چکی ہیں پانچوں گاڑیاں مختلف ایئرپورٹ کیلئے روانہ کردی جائیں گی۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 55کروڑ روپے کی لاگت سے اے ایس ایف کو 10بکتر ند گاڑیوں کی منظوری دی گئی تھی۔جدید ڈریگون گاڑیاں ٹیکسلا کے ایچ آئی ٹی میں تیار کی گئی ہیں۔

    ASF1

    ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہڈریگون نامی جدید بکتر بند گاڑیاں اسٹیٹ آف آرٹ ہیں مزید پانچ ڈریگون گاڑیاں آئندہ ماہ اے ایس ایف کے حوالے کردی جائیں گی ۔

    ASF2

    جدید ڈریگون گاڑیاں کراچی،اسلام آباد،لاہور ،کوئٹہ اور پشاور ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گی۔سہیل احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے سخت حفاظتی اقدامات کے باعث پاکستان سے جانیوالا ہر مسافرمحفوظ ہے۔