Tag: ایئرپورٹ پراستقبال نہ کرنے کا فیصلہ

  • نوازشریف کی واپسی، ایئرپورٹ پراستقبال نہ کرنے کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

    نوازشریف کی واپسی، ایئرپورٹ پراستقبال نہ کرنے کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لندن سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ان کے استقبال نہ کرنے کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا خیال تھا کہ نوازشریف کی واپس کے اعلان پرعوامی پذیرائی ملےگی، ن لیگی سابق ایم این ایز، ایم پی ایزعوام کو گھروں سے لانے کی یقین دہانی نہیں کرا پارہے

    ذرائع نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ نوازشریف کی واپسی پر ملک میں پٹرول کی قیمت 400 روپے تک ہوگی، ستمبرمیں بجلی کے ہوشربا بلوں کی وجہ سے بھی عوام شدید غصے میں ہوں گے۔

    ن لیگی قیادت مہنگائی کے بڑے بحران کی وجہ سے خدشات کا شکار ہے۔ نوازشریف کی واپسی کے وقت گیس کا خوفناک بحران بھی درپیش ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کو خدشہ ہے کہ نوازشریف کی واپسی پر مہنگائی کی وجہ سےعوامی غصے کا عالم کافی زیادہ ہوگا۔ اس لیے نوازشریف کے استقبال کے لیے عوام کو ایئرپورٹ پر جمع کرنا نہ ممکن ہوگا۔

    مینارِپاکستان پر شام کے اندھیرے میں نواز شریف کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مینارپاکستان پر لائٹس کے ذریعے ظاہر کیا جائے گا کہ جلسہ بڑا ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کر کے نواز شریف کے شاندار استقبال کا ڈھنڈورا پیٹا جائے گا۔