Tag: ایئرپورٹ چارجز

  • اندورون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    اندورون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر 100 روپے فیس مقرر کردی گئی، یہ اضافی فیس ٹکٹ کی بکنگ کے وقت لاگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر ایئرپورٹ چارجز کے نام پر فیس لاگو کردی۔

    ملک کے اندر پرواز کرنے والے افراد کو اب 100 روپے کا اضافی چارج دینا پڑے گا، یہ اضافی فیس ٹکٹ کی بکنگ کے وقت لاگو ہوگی۔

    ایرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔

    سول ایو ایشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنز بکنگ کے عمل کے دوران مسافروں سے مخصوص رقم وصول کرنے کی پابند ہیں۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ چارجز اور ایمبارکیشن فیس میں اضافہ کردیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ چارجز اور ایمبارکیشن فیس میں اضافہ کردیا

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ چارجز اور ایمبارکیشن فیس میں اضافہ کردیا، بیرون ملک جانے والے مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز کی مد میں 2800 روپے وصول کیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر 20 ڈالر ادا کرے گا۔

    تمام ائر پورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کے لئے ایمبارکیشن فیس کی وصولی یکساں کر دی گئی ہے، ایمبارکیشن فیس سمیت دیگر نظر ثانی شدہ فیسوں کا اطلاق یکم نومبر 2019 سے ہوگا۔

    نئی ایمبارکیشن فیس اکانومی کلاس پر دو ہزار اور بزنس کلاس کے لئے فی مسافر تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل پرانے شیڈول میں مختلف ائرپورٹس کے لئے ایمبارکیشن فیس کے مختلف نرخ مقرر تھے۔

    پرانے شیڈول میں ملتان، اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد کے لئے فیس بالترتیب دو اور تین ہزار روپے جبکہ دیگر ائرپورٹس کے لئے یہ فیس بالترتیب15 سو اور تین ہزار روپے مقرر تھی، اس کے علاوہ تمام ایئر لائنز کو فیس میں فرق پر مبنی رقم کا چیک ان کاؤنٹرز پر وصولی سے روک دیا گیا ہے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ تاریخوں میں یکم نومبر کے بعد سفر کے لئے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی نئی فیس کا اطلاق ہوگا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے، سی اے اے نے بین الاقوامی پروازوں پرایئرو ناٹیکل چارجز میں دس فیصد تک اضافہ کردیا۔

    کراچی اور لاہور ریجن پر آنے والی غیر ملکی ایئرلائن ایئرو ناٹیکل چارجز کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا، لاہور اور کراچی ریجن میں لینڈنگ چارجز، ری فیولنگ، ایئربرج ،ٹرمینل نیوی گیشن چارجز، اورایئرپورٹ چارجز شامل ہوں گے۔

    سی اے اے نے پیک اوورز کے دوران لینڈنگ ہونے والی پرواز کے چارجز میں بھی پچیس فیصد اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگا، مذکورہ ایئرپورٹس پر لینڈنگ کے بعد دو گھنٹے کے اندر ری فیولنگ کرائی گئی تو دو سے پانچ فیصد چارجز اضافہ ہوگا۔

    سی اے اے نے لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کی ایئربرج پارکنگ فیس میں اضافہ کیاگیا ہے،100 ٹن کے دوران160 ڈالر وصول کیے جائیں گے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر سو ٹن پر 225 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

  • اب بیرون ملک جانے والوں سے 2800 روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے

    اب بیرون ملک جانے والوں سے 2800 روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں سے 2800روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر کے لیے چارجز 20 ڈالر رکھے گئے ہیں ، فیسوں کااطلاق یکم نومبر2019 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر عمل شروع کردیا اور ایئرپورٹ چارجز اور امبارکیشن فیس میں اضافہ کردیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والوں سے 2800روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر کے لیے چارجز 20 ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    تمام ایئر پورٹس پرعالمی پروازوں کے لیے یکساں امبارکیشن فیس کا اطلاق کیا گیا ہے ، امبارکیشن فیس سمیت دیگر نظر ثانی شدہ فیسوں کااطلاق یکم نومبر2019 سے ہو گا۔

    نئی امبارکیشن فیس اکانومی کلاس کے لیے 2، بزنس کلاس کے لیے3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایئر لائنز کو فیس میں فرق پرمبنی رقم کی چیک ان کاونٹرز پر وصولی سے روک دیا گیا۔

    گزشتہ تاریخوں میں یکم نومبر کےبعد کے لیے خریدےگئے ٹکٹوں پر بھی نئی فیس کا اطلاق ہوگا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی پروازوں پرایئروناٹیکل چارجز میں اضافہ کردیا ہے ، کراچی اورلاہور ریجن کےلیےغیر ملکی ایئرلائن پرچارجز کااطلاق یکم نومبرسے ہوگا۔

    سی اے اے نے ایئرناٹیکل چارجز میں دس فیصد تک اضافہ کیا ہے ، جن میں لینڈنگ ،ری فیولنگ، ایئر برج، ٹرمینل نیوی گیشن اور ایئرپورٹ چارجز شامل ہیں۔

    پیک آورز کے دوران لینڈنگ چارجز میں بھی 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر اطلاق ہوگا ، 2 گھنٹے کے اندر ری فیولنگ کرائی گئی تو 2 سے 5 فیصد چارجز اضافہ ہوگا۔

    لاہور ایئرپورٹ پرغیر ملکی ایئرلائنز کی ایئربرج پارکنگ فیس میں اضافہ کیا گیا ، 100 ٹن کےدوران 160 ڈالر وصول کیے جائیں گے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر 100 ٹن پر 225 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ چارجز اورایمبارکیشن سمیت دیگر فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا