Tag: ایئرپورٹ

  • ایئر پورٹ پر جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی براؤن آئس برآمد

    ایئر پورٹ پر جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی براؤن آئس برآمد

    فیصل آباد ایئر پورٹ پر جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی براؤن آئس برآمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر ایک کارروائی میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر تنویر احمد سے 488 گرام براؤن آئس برآمد کی، جسے اس نے اپنے جوتوں میں نہایت مہارت کے ساتھ چھپایا ہوا تھا۔

    اے ایس ایف کے عملے نے جب مسافر کی جسمانی تلاشی لی تو اس دوران منشیات برآمد ہوئی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ براؤن آئس کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • بھارت میں بارش کے دوران ایئرپورٹ کی چھت گر گئی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں بارش کے دوران ایئرپورٹ کی چھت گر گئی، ویڈیو وائرل

    گوہاٹی: بھارت میں موسلا دھار بارش کے دوران ہوائی اڈے کی چھت مسافروں پر گر گئی جبکہ بارش کا پانی ایئرپورٹ میں جمع ہونا شروع ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیگو، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلنے والی پروازوں کا رخ تیز بارشوں کے سبب موڑ دیا گیا ہے۔

    ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، جس کے باعث ایئرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ اُڑ گیا۔

    چیف ایئرپورٹ آفیسر نے بتایا کہ تیز بارش کے باعث چھت ٹوٹ گئی اور پانی اندر بہنا شروع ہوگیا، تاہم کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور معاملات کو قابو میں کرلیا گیا ہے۔

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایئر پورٹ کی چھت کے گرنے اور بارش کا پانی بہنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ طوفان اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہوگئی اور ہمیں چھ پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔

    سینئر عہدیدار کے مطابق طوفانی بارش کے باعث آئل انڈیا کمپلیکس میں ایک بڑا درخت بھی اکھڑ کر گر گیا جس سے سڑک بلاک ہوگئی۔ تاہم نے موقع پر پہنچ کر سڑک کلیئر کیا۔

  • کویت جانے والے شخص نے ایئرپورٹ سے پلٹ کر بیوی، بیٹی کو قتل کر دیا

    کویت جانے والے شخص نے ایئرپورٹ سے پلٹ کر بیوی، بیٹی کو قتل کر دیا

    گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع میں کویت جانے والے شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ الہ آباد میں خاوند نے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا پولیس نے نعشوں کو ہوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ریلوے کالونی وزیرآباد کا رہائشی ملزم بلال مہر بیرون ملک کویت مقیم تھا جوکچھ عرصہ قبل کویت سے واپس آیا ہوا تھا ملزم کی فیملی کرایے کے فلیٹ میں رحیم پورہ الہ آباد میں رہائش پزیر تھی جہاں ملزم کے دوست نے مبینہ طور پر ملزم کے اہلخانہ سے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔

    گزشتہ رات بیرون ملک واپسی کے سلسلے میں ملزم کو اس کا دوست فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ چھوڑ کر آیا جو ملزم کو شک گزرا اور وہ نجی ٹرانسپورٹ سے گھر واپس آگیا۔

    گھر واپس آنے کے بعد اپنے بیوی کو اپنے دوست کیساتھ دیکھ کر ملزم طیش میں آگیا، کلہاڑیوں کے وار اور فائرنگ کرکے اپنی 36 سالہ بیوی ارشاد بی بی اور سوتیلی بیٹی 13 سالہ زہرا کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم بلال موقع سے فرار ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • شدید بارش کے باعث ایئرپورٹ پانی سے بھر گیا، ویڈیو وائرل

    شدید بارش کے باعث ایئرپورٹ پانی سے بھر گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں طوفانی بارش سے تباہی کاسلسلہ جاری ہے،  گجرات میں شدید بارش کے باعث ایئرپورٹ پانی سے بھر گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں بارش نے تباہی مچادی ہے مسلسل ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں پانی سے بھر گئیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تمام نشیبی علاقے زیر آب گئے جبکہ احمد آباد کے پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے سمیت ایئر پورٹ کوریڈور میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایئر پورٹ سے پانی کو خصوصی چینلز سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروازوں کی آمد و رفت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ہماچل پردیش، گجرات، اترآکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں بارشوں کے باعث آنے والا سیلاب درجنوں مویشی بہا لے گیا، فصلیں بھی تباہ کردیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

  • تین بڑے ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

    تین بڑے ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

    کراچی : وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یو اے ای نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب کی بھی پاکستان کے ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    قطر حکومت ایئرپورٹ کارگو شعبہ لینے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے، حکومت کراچی، لاہور، اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ایرپورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے عالمی بینک کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن بطور فنانشل ایڈوائزرز سی اے اے پاکستان کے لیے کام کر رہا ہے۔

  • ای پاسپورٹ اجرا کے باوجود مسافروں کو متعلقہ سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں

    ای پاسپورٹ اجرا کے باوجود مسافروں کو متعلقہ سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں

    کراچی : اسلام آباد سے ای پاسپورٹ اجرا کے باوجود ایئرپورٹ پر واک تھرو گیٹ سمیت دیگر سسٹم تاحال نصب نہ ہو سکا، اس کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن کاونٹرز پر لمبی قطاروں سے بھی نجات ممکن ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مطابق ای پاسپورٹ اجرا کے باوجود متعلقہ سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں ، ای پاسپورٹ سے مسافرکو امیگریشن کلئیرنس کی کارروائی ازخود کرنے کی سہولت فراہم کی جانی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے آی پاسپورٹ اجرا کے باوجود ایئرپورٹ پر واک تھرو گیٹ سمیت دیگر سسٹم تاحال نصب نہ ہو سکا جبکہ ای پاسپورٹ کے ذریعے مسافروں کے کوائف کی تصدیق ایئرلائن کاونٹرز پر بھی کئے جانے کی سہولت دستیاب نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے لئے دبئی ایئرپورٹ طرز کی سیلف امیگریشن کلیئِرنس دستیاب ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹ کے ذریعے اداروں کو مطلوب افراد کی شناخت امیگریشن کاونٹرز سے قبل ممکن ہو سکے گی ، ای پاسپورٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن کاونٹڑز پر لمبی قطاروں سے بھی نجات ممکن ہوگی۔

  • پاکستانی ایتھلیٹس کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    پاکستانی ایتھلیٹس کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں سبز پرچم بلند کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹس وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز  2023 میں شرکت کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹس وطن واپس پہیچ گئے ہیں جہاں قومی دستے کے ارکان نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔

    اسنوکر چیمپئن کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر کوئی استقبال کے لیے نہیں آیا

    پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ گیمز کے گیارہ کھیلوں میں شرکت کی، مختلف مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 10 گولڈ میڈلز، متعدد سلور اور برونز میڈل جیتے ہے۔

    اس کے علاوہ پاور لفٹنگ میں سیف اللہ سولنگی نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک براونز میڈل جیتا ہے۔

  • برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد: برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا  وفد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایف ٹی کا وفد اسسمنٹ پروگرام برائے انسپکشن کے تحت پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ڈی ایف ٹی کے وفد کو ایئرپورٹ پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    برطانوی وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی، فلائٹ کچن، گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا بتایا ہے کہ وفد علامہ اقبال انٹر نیشنل اور کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔

    واضح رہے کہ برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کے دورے کا مقصد اسلام آباد، لاہور اورکراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے اور اسے موثر بنانا ہے۔

  • ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی مسافروں سے ٹپ کی وصولی ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگی

    ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی مسافروں سے ٹپ کی وصولی ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگی

    کراچی: ملکی ایئر پورٹس پر ملکی و غیر ملکی مسافروں سے ٹپ کی وصولی ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایئر پورٹ پر مسافروں سے ٹپ کی وصولی کا معاملہ ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگا، کراچی ایئرپورٹ پر عملے کی جانب سے مسافروں سے سہولتوں کے استعمال پر ٹپ مانگنے کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔

    گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی وی لاگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، غیر ملکی مسافر کراچی سے دبئی جا رہا تھا، جس سے عملے نے ٹپ مانگا، ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں کی جانب سے بھی کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا۔

    واقعے سے یہ بات سامنے آئی کہ کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی مسافروں سے ٹپ مانگنے کی روایت ختم نہیں ہو سکی ہے، دوسری طرف سی اے اے اعلیٰ حکام کی جانب سے پراسرار خاموشی چھائی رہی۔

    تاہم اب ادارے کی اعلیٰ انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور متعلقہ پرائیویٹ کمپنی کو شوکاز جاری کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ملکی ایئر پورٹس پر مختلف قسم کے کنسنشنز آؤٹ سورسڈ ہیں، ان کنسشنز پر کام کرنے والے سول ایویشن کے ملازمین نہیں ہیں، تاہم ایئر پورٹس پر کہیں بھی ٹپ مانگنے کی اجازت نہیں اور ادارہ ٹپ کلچر کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

  • سعودی عرب: فضائی کمپنیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

    سعودی عرب: فضائی کمپنیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد ایک سال میں 82 فیصد بڑھ گئی، مملکت میں 88 ملین افراد نے سفر کیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران بین الاقوامی اور داخلی پروازوں کے ذریعے 88 ملین سے زائد افراد نے سفر کیا۔

    محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال 2021 کے مقابلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں 82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران فضائی کمپنیوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

    کمپنیوں کی تعداد 1443 تک پہنچ گئی، ان میں مسافر ایئر لائن اور ایئر کارگو دونوں شامل ہیں۔

    فضائی کمپنیوں میں ملازمین کی تعداد 34 ہزار ہوگئی اور 38 فیصد اضافہ ہوا، ان میں خواتین کی تعداد 4 ہزار ہے۔

    پروازوں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ہوا، بین الاقوامی ایئرپورٹس پر پروازوں کی یومیہ اوسط تعداد 13 سو 13 اور داخلی ایئر پورٹس سے پروازوں کی یومیہ اوسط تعداد 5.94 ریکارڈ کی گئی۔

    سنہ 2022 کے دوران مسافروں کے حوالے سے سب سے زیادہ مصروف ایئرپورٹ جدہ کا کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل رہا، یہاں سے 32 ملین افراد نے سفر کیا۔

    پرائیوٹ پروازوں کی تعداد 64 ہزار ریکارڈ کی گئی، 2021 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ رہیں۔