Tag: ایئرچیف

  • مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیاررہناہوگا، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور ہوابازوں، ایئرڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقات کی، عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر ایئرچیف نے کہا دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں، اللہ نے ہمیں طاقت دی ہم اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترسکے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گراگئے تھے۔

  • نئےایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

    نئےایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

    راولپنڈی : ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جنرل قمرجاوید باجوہ نے عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

      پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راولپنڈی

    میں جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    ایئر چیف مجاہد انور کو ان کے اعزاز  میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایئرچیف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایئرچیف مجاہد انورخان کو فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی، انہوں نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    یاد رہے کہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گزشتہ روز پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی تھی، سابق ایئر چیف سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی، پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب میں سہیل امان نے نئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز بھی لگائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایئر چیف مارشل کا آذر بائیجان کا دورہ، حکومتی و دفاعی حکام سے ملاقات

    ایئر چیف مارشل کا آذر بائیجان کا دورہ، حکومتی و دفاعی حکام سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے حکومتی وزرا اور فوجی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے آذر بائیجان کے سرکاری دورے کے آغاز میں ئئیر چیف نے آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف اور ان کی اہلیہ ظریفہ علیوف کے مزار پر چادر چڑھائی۔

    بعد ازاں انہوں نے جمہوریہ آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم یعقوب ایوبوف اور ہنگامی صورتحال کے وزیر کمال الدین حیدروف سے ملاقاتیں کیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران ایئر چیف نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اسے نئی جہتوں سے روشناس کروانے کا اعادہ بھی کیا۔

    انہوں نے نیگورنو کاراباخ کے مسئلے پر پاکستان کی جانب سے آذر بائیجان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر مشکل میں آذر بائیجان کا ساتھ دے گا۔ انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر آذر بائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: روایتی اور غیر روایتی دشمن کا سامنا ہے، ایئر چیف

    ایئر چیف نے کمانڈر آذر بائیجان ایئر فورس، لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

    ایئر چیف نے آذر بائیجان کے ساتھ ہونے والے سپر مشاک تربیتی جہاز کی فراہمی کے معاہدے کو بروقت مکمل کرنے کا یقین دلایا اور آذربائیجان ایئر فورس کے عملے کو پاک فضائیہ کے مختلف تربیتی اداروں میں ٹریننگ فراہم کرنے پر بھی بات کی۔

    بعد ازاں ایئر چیف نے آذر بائیجان کی مسلح افواج کی ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے جنگ کے موقع پر فضائی طاقت کے مظاہرے کے موضوع پر لیکچر دیا۔

    لیکچر کے دوران ایئر چیف نے کہا کہ ایئر پاور اپنی بنیادی خصوصیات کی وجہ سے اس طرح کی جنگوں میں بہت اہمیت کی حامل ہے اور مختلف طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

    ایئر چیف کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان کا خطے میں امن کے قیام کے لیے عزم متزلزل نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔