Tag: ایئرچیف مارشل سہیل امان

  • پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیےاعزازہے، بطورپاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں 40سال کی سروس میرےلیےاعزازہے، یہ میرے لیے قابل فخرہے کہ میں نےایک بہترین فضائیہ کمان کی۔

    ایئر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افسران کا تعاون قابل تحسین ہے، میں اور میرے افسران نے خود سے کچھ وعدہ کیے، بطور پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

    ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، ہمیں اللہ کی مدد اور اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے لیس کیاجارہاہے۔

    نئے ایئر چیف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجاہدانورخان بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل اسکواڈرن کی نے ایئرچیف کو سلامی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک فوج نے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوور ہالنگ مکمل کرلی

    پاک فوج نے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوور ہالنگ مکمل کرلی

    اسلام آباد:  پاک فضائیہ نے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوورہالنگ مکمل کرلی ہے‘ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایئرچیف مارشل سہیل امان کاکہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جوان محنت اور لگن سے تکینیکی مسائل سمیت ہر چیلنج پر کامیابی سے قابو پارہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف بیس نورخان میں سی 130 طیارے کی رول آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کےمہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان تھے، تقریب میں دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی نے بھی خصوصی شرکت کی.

    پاک فضائیہ کےانجینئرزنے کا شاندار کارنامہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50ویں سی 130 طیارے کی اوور ہالنگ مکمل کرلی ہے، 50 واں سی 130 طیارہ کامیاب اوور ہالنگ کے بعد پاک فضائیہ فورس بھی بہترین طیارہ سازی کے عمل میں شامل ہوگی ہے.

    ایئر چیف مارشل کا خطاب

    اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی130طیاروں کی اوورہالنگ سے پاک فضائیہ کی کارکردگی بہترہوگی، پاک فضائیہ ملک میں امن کے لئےبھرپورصلاحیتوں کامظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان ائیر فورس خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے.

    پاک فضائیہ نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لئے باعث فخر ہے، ہم دوست ممالک کو بھی تکنیکی تعاون فراہم کررہے ہیں، پاک فضائیہ کےتعلیمی ادارے بہترین پیشہ ورانہ تربیت دے رہے ہیں.

    ایئرچیف مارشل سہیل امان نے جوانوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ میرے جوان محنت اور لگن سے ہر چیلنج پر کامیابی سے قابو پارہے ہیں.