Tag: ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان

  • پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ایئر چیف

    پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ایئر چیف

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے گارڈ آف آنرکامعائنہ کیا اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک پرامن اورامن سے محبت کرنے والا ملک ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہماری شرکت ہماری امن کی خواش کی گواہ ہے، ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھناچاہیے۔

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا امن کے لیے پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوواپس کیا، آج سے2سال قبل مسلح افواج نے اپنی سلامتی کے لیے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاک فوج کے پائلٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرسلام پیش کرتاہوں۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مزید کہا ہماری افواج کو ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا، کسی بھی ہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کشمیریوں کےحق خوداردیت کی پوری طرح حمایت کرتےہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کےتحت ہماری افواج نےملک کابہترین دفاع کیا، اللہ ہمیں ہمت دے کہ ہم ارض پاک کا دفاع کرتے رہیں۔

  • 27فروری کو دشمن کیخلاف آپریشن سوفٹ ریٹارٹ ہمیشہ یادرکھا جائے گا، ایئر چیف

    27فروری کو دشمن کیخلاف آپریشن سوفٹ ریٹارٹ ہمیشہ یادرکھا جائے گا، ایئر چیف

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے کہا 27فروری کو دشمن کیخلاف آپریشن سوفٹ ریٹارٹ ہمیشہ یادرکھا جائے گا، دشمن کو آئندہ کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت دیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے 264ویں ایئراسٹاف پریزنٹیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا 27فروری کو دشمن کیخلاف کارروائی آپریشن سوفٹ ریٹارٹ یادرکھی جائے گی ، پاک فضائیہ نے 27 فروری کودشمن کیخلاف بھرپورجوابی کارروائی کی، ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع فراہم کیا۔

    ایئر چیف کا کہنا تھا ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دورا ن دشمن کی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے، بروقت کارروائی عزم و حوصلے اور جواب دینے کی اہلیت کی مثال ہے۔

    مارشل مجاہدانورخان نے کہا پاک فضائیہ کےتمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں، جو ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں مثالی عزم و حوصلے ، استقامت اور بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں۔

    ایئر چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔

    اس تقریب کے اختتام پر ائیر چیف نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیسز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ٹریننگ اور فلائٹ سیفٹی میں بہترین کارکردگی کی ٹرافیاں پی اے ایف بیس شہباز کو دی گئیں جب کہ پی اے ایف بیس مصحف اسٹرونگ مین ٹرافی کا حقدار ٹھہرا، گراؤنڈ سیفٹی ٹرافی پی اے ایف بیس پشاور کو عطا کی گئی۔

    پاک فضائیہ میں ہر تین ماہ بعد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ائیر سٹاف پریزینٹییشن منعقد کی جاتی ہے، جس میں پرنسپل اسٹاف افسران کے علاوہ فیلڈ کمانڈرز اور ائیر مین شرکت کرتے ہیں۔

    یاد رہے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کہا تھا کہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور دشمن کو تنبیہہ کی کہ اگر اس کی طرف سے کوئی جارحیت کی گئی تو یاد رکھے کہ پاک فضائیہ بھرپور جواب دے گی۔

    مزید پڑھیں : دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں نے جوابی کارروائی میں دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

    جس کے بعد مودی سرکار، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا ڈھٹائی سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے رہے تھے۔

    بھارت نےڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

  • مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیاررہناہوگا، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور ہوابازوں، ایئرڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقات کی، عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر ایئرچیف نے کہا دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں، اللہ نے ہمیں طاقت دی ہم اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترسکے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گراگئے تھے۔