Tag: ایئرہوسٹس

  • پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

    پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

    کراچی : پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، جس کے بعد فضائی میزبان کو مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا ، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پرتھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ترجمان اور ڈی ایچ او ہیلتھ نے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، ائیر ہوسٹس 2 روز قبل دبئی سے آنے والی خصوصی پروازمیں ڈیوٹی پرتھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرکیے گئے ٹیسٹ میں کورونامثبت آیا، روازدبئی میں پھنسےپاکستانیوں کولیکرکراچی پہنچی تھی۔

    قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی میزبان ایئرپورٹ ہوٹل میں پہلےسے قرطینہ میں تھی تاہم انھیں مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس قبل ایک کپتان اور دو فضائی میزبانوں میں بھی کورونامثبت آیاتھا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان صحت مند ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیوٹی سے بغیر بتائے غیر حاضری پر فضائی میزبانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ ارکان کو شوکاز نوٹس کیا تھا۔

    خیال رہے چند روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کے کورونا ٹیسٹوں کی 2 مختلف رپورٹس آئی تھیں، مذکورہ پائلٹ کے نمونے این آئی ایچ نے 9 اپریل اور نجی لیبارٹری نے 12 اپریل کو لیے تھے، این آئی ایچ رپورٹ کےمطابق پی آئی اےکپتان میں کوروناکی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اسلام آبادکی نجی لیبارٹری کی رپورٹ میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

    واضح رہے خیال رہے پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔

  • ایئرہوسٹس کے طمانچے پر مسافر نے بھی زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    ایئرہوسٹس کے طمانچے پر مسافر نے بھی زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    برسلز: یورپی ملک بیلجیم کی ایئرلائن میں غصیلے مسافر نے خاتون فضائی میزبان کے طمانچے کے جواب میں زور دار تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برسلز ایئرلائن میں دوران پرواز فضائی میزبان اور مسافر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر پہلے خاتون نے تھپڑ مارا جبکہ ردعمل میں مسافر نے بھی طمانچہ جڑ دیا۔

    تلخ کلامی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر بھرے طیارے میں خاتون میزبان پر چیخ رہا ہے۔ دریں اثنا شہری نے ایئرہوسٹس کو مغلظات بھی بکیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے شہری کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر ایئرہوسٹس سے بدتمیزی شروع کردی جس پر بات مزید بگڑ گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی مذکورہ ویڈیو پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

    https://www.facebook.com/100001554513990/videos/2939109092817546/

  • فضائی میزبانوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع

    فضائی میزبانوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فضائی میزبانوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو بھی اس نیٹ میں لانے کے لیے اقدمات کا آغاز کیا ہے۔

    اس سلسلے میں فضائی میزبانوں کو اندرون ملک سلپ الاؤنس پر کیش کی ادائیگی ختم کر دی گئی ہے، فضائی میزبانوں کو اب ڈومیسٹک سلپ الاؤنس تنخواہوں میں ملے گا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک الاؤنسز پے رول میں لانے کا مقصد ٹیکس ادائیگی ہے، خیال رہے کہ فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں کے الاؤنسز روپے میں دیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے، ڈاکٹرز اور سرجنز کا بڑے پیمانے پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

    دو دن قبل ایف بی آر کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے باوجود ڈاکٹرز ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں، اس سلسلے میں شہر کے تیس بڑے اسپتالوں کو نوٹس بھی جاری کیا گیا کہ ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    ایف بی آر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بھی ان صارفین کا ڈیٹا حاصل کر چکی ہے جن کے نام سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریکارڈ میں موجود نہیں۔

  • پی آئی اے  کا 100 سے زائد مشتبہ فضائی میزبانوں پر پابندی عائد کرنے پر غور

    پی آئی اے کا 100 سے زائد مشتبہ فضائی میزبانوں پر پابندی عائد کرنے پر غور

    کراچی : قومی ایئرلائن کی ایئرہوسٹس کے ٹورنٹو میں سلپ ہونے کے معاملے پر بیرون ملک جانیوالی پروازوں کے ہمراہ جانے والی سو سے زائد مشتبہ فضائی میزبانوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ایئرہوسٹس فریحہ کے ٹورنٹو میں سلپ ہونے کے معاملے 100سے زائد فضائی میزبانوں کو برطانیہ ، یورپ اور کینیڈا نہ بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس سلسلے میں پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروسز نے چیئرمین پی آئی اے سی ای او کوخط تحریر کردیا ہے۔

    خط میں فلائٹ سروسز کی جانب سے سی ای او سے درخواست کی گئی ہے کہ جعلی ڈگریوں کی حامل فضائی میزبانوں کو بیرون ملک جانیوالی پروازوں پر پابندی عائد کی جائے۔

    شعبہ فلائٹ سروسز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایئرہوسٹس فریحہ کے سلپ ہونے کے بعد دیگر فضائی میزبان بھی سلپ ہوسکتے ہیں۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ فریحہ کے سلپ ہونے کے بعد پاکستان کی اور ادارے کی بدنامی ہوئی تھی، سو سے زائد مبینہ جعلی ڈگریوں کی حامل فضائی میزبانوں نے عدالتوں سے حکم امتناع حاصل کیا ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے پر پرسرار طور پر لاپتہ

    یاد رہے 18 ستمبر کو پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے پر پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ، اور پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین پولیس کو گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

    فضائی میزبان کے پراسرار لاپتہ ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد پی آئی اے کی میزبان سے جڑے حیرت انگیز حقائق سامنے آئے تھے کہ فریحہ مختار پہلے بھی کئی بے قاعدگیوں میں ملوث رہی ہیں۔

    فریحہ نے پی آئی اے میں بی کام کی جعلی ڈگری جمع کراکر نوکری حاصل کی ، سنہ 2014 میں انہیں جعلی ڈگری کے سبب انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

    بعد ازاں ائیرہوسٹس فریحہ مختار کا سراغ مل گیا تھا اور وہ کینیڈا میں رہائش پذیر اپنی ساتھی کے ساتھ ہیں۔

  • چوری کا الزام ‘پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گرفتار

    چوری کا الزام ‘پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گرفتار

    ٹورنٹو: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کا کہناہے کہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو ٹورنٹو میں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی ایئرہوسٹس پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز 797کے ذریعے ٹورنٹو پہنچی تھی اور پی کے 784کے ذریعےواپس آنا تھا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی ایئرہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں ڈپارٹمنٹل اسٹور پر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ایئرہوسٹس کو اسٹور کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

    پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو آج کینیڈاکے شہر ٹورنٹو کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایئرہوسٹس کو300کینیڈین ڈالرز کا جرمانہ عائد کرکے چھوڑ دیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی جانب سے کہا گیا ہےکہ ایئرہوسٹس اب بین الاقوامی پروازوں پر فرائض انجام نہیں دے گی۔

    واضح رہے کہ کہ اس سے قبل پی آئی اے نے تصدیق کی تھی کہ فضائی میزبان کوپولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔