Tag: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بھارت نے اقوام متحدہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش ٹھکرادی

    ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بھارت نے اقوام متحدہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش ٹھکرادی

    بھارت نے احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے معاملے پر اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کا تعاون لینے سے انکار کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو پر تحقیقات میں سست روی برتنے کا الزام لگایا جارہا ہے، یاد رہے کہ طیارہ حادثے میں 260 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن ایجنسی نے غیر معمولی اقدام کے طور پر بھارتی حکومت کو احمد آباد طیارہ حادثے میں تحقیقات پر تعاون کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    اس سے قبل یونائیٹڈ نیشن کا ادارہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن 2014ء میں ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کو مار گرائے جانے اور یوکرین ایئر لائن کے 2020ء میں ہونے والے حادثات پر تحقیقات کرچکا ہے۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ احمدآباد میں پیش آنے والے اندوہناک طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے منی پور میں اپنی سروسز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ٹاٹا گروپ نے طیارہ حادثے میں 241 افراد کی ہلاکت کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست منی پور کے دارلحکومت امپھال میں اپنی ایئرلائن ایئرانڈیا کی فل سروس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ایئر انڈیا نے 15 جون 2025 سے منی پور کے بین الاقوامی امپھال ایئرپورٹ پر اپنا آپریشن ختم کر دیا ہے۔

    ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

    سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا کہ پیر 16 جون 2025 کو ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے حکام نے اس حوالے سے مطلع کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنی کم لاگت والی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے بھارتی کی شمال مشرقی ریاست سے آنے والے روٹس پر سروس جاری رکھے گا۔

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ : زندہ بچ جانے والے شخص کی نئی ویڈیو وائرل

    ایئر انڈیا طیارہ حادثہ : زندہ بچ جانے والے شخص کی نئی ویڈیو وائرل

    احمد آباد : ایئر انڈیا طیارے حادثے میں زندہ بچ جانے والے شخص کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں اسے آگ لگی عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی، جس میں حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص وشواس کمار رمیش کو اپنا موبائل فون ہاتھ میں لیے جلتی ہوئی عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    وشواس کمار رمیش کی ملبے سے نکلنے کی فوٹیج منظر عام پر آئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    تازہ ترین وائرل کلپ میں وشواس کمار رمیش کو جائے حادثہ سے سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے پیچھے ملبے سے گاڑھا سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے اور اسے اپنے بائیں ہاتھ میں اسمارٹ فون پکڑے دیکھا جا رہا ہے۔

    لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز 12 جون کو احمد آباد سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی، جس میں سوار ایک کے علاوہ تمام مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ 11A میں بیٹھے وشواس کمار رمیش اس المناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ بچ جانے والے مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    بھارتی نژاد برطانوی شہری وشواش کمار نے بھارتی اخبار کو بتایا تھا ٹیک آف کےتیس سیکنڈ بعد زور دار آواز آئی اور پھر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، یہ سب اتنی جلدی ہوا ، نہیں جانتا کہ جہاز سے کیسے بچ گیا، میرے چاروں طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں۔

    مسافر کا کہنا تھا میں خاندان سے ملنے بھارت آیا تھا اور اپنےبھائی کےساتھ واپس برطانیہ جا رہا تھا، جو ایک مختلف قطار میں بیٹھا تھا، میں نہیں جانتا تھا کہ آیا میرا بھائی بچ گیا یا نہیں۔