Tag: ایئر بس

  • یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی تباہی کے دہانے پر، 15000ملازمین کو فارغ کرنے  فیصلہ

    یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی تباہی کے دہانے پر، 15000ملازمین کو فارغ کرنے فیصلہ

    مانچسٹر: کورونابحران کے باعث یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس نے 15000ملازمین کو فارغ کرنے فیصلہ کرلیا، ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس بھی کورونا بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، کمپنی نے 15000ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ایئربس نے برطانیہ سے1700ملازمین کوفارغ کرنے کا اعلان کیا ، ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی کورونابحران کےباعث شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے، دنیا بھرسے 15ہزار ملازمین کو اگلے سال فارغ کردیا جائے گا۔

    ترجمان ایئربس کا کہنا تھا ملازمتوں میں کمی کیلئےعملدرآمدشروع کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایزی جیٹ نے 3ایئرپورٹس سے آپریشن بند کرنے اور 30فیصد ملازمتوں میں بھی کمی کرنے پرغور شروع کردیا ہے، ایزی جیٹ کی جانب سے5ہزارملازمین کوفارغ کیا جاسکتا ہے۔

    نیوکاسل، لندن سٹینسٹیڈ اور ساؤتھ اینڈایئرپورٹس سے آپریشن ختم کیا جائے گا، کورونا کے باعث ایئرلائن مالی مشکلات سےدوچارہے، آپریشن اورملازمتوں میں کمی موجودہ صورتحال کے باعث کررہے ہیں۔

  • کئی ماہ سے جرمنی کے ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا طیارہ فروخت

    کئی ماہ سے جرمنی کے ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا طیارہ فروخت

    کراچی: بیرون ملک موجود قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ فروخت کردیا گیا، دو حصوں میں فروخت کیے جانے والے جہاز کا ایک حصہ پارکنگ چارجز کے عوض ایئرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے لزپک ائی پورٹ پر موجود قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا ایئر بس 310 ساختہ طیارہ فروخت کر دیا گیا۔ اے پی بی ای کیو رجسٹریشن نمبر کے ایئر بس طیارے کی فروخت 2 حصوں میں کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن اور متعلقہ سامان 13 لاکھ 70 ہزار ڈالرز میں ایک غیر ملکی کمپنی کو فروخت کیا گیا، ایئر پورٹ پارکنگ چارجز کی مد میں لزپک ایئرپورٹ پر قائم میوزیم کو فروخت کیا گیا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ چارجز کی مد میں 2 لاکھ یورو سے زائد رقم طلب کی گئی تھی، مذاکرات کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار یورو میں پارکنگ چارجز کے عوض جہاز کا بل میوزیم نے حاصل کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے سابق سربراہ جرمن نژاد ہلڈن برینڈ کی منظوری سے جہاز ایک فلمساز کمپنی کے لیے بیرون ملک لے جایا گیا جہاں ہالی وڈ کی ایک متنازعہ فلم کی شوٹنگ میں استعمال کیے جانے کے بعد طیارہ کئی ماہ تک لزپک ائر پورٹ پر کھڑا رہا۔

    ترجمان پی آئی اے مشہورتاجور کا کہنا ہے کہ پیپرا قوانین کے مطابق طیارے کی فروخت سے ایئر لائن کے لیے معقول رقم حاصل کی گئی۔ بیرون ملک حاصل ہونے والی رقم پاکستان میں طیارے کے لیے دی گئی بولی سے کئی گنا زائد ہے۔