Tag: ایئر بس 310

  • پی آئی اے طیارے کی فروخت میں ملوث سابق سی ای او واپس پاکستان نہیں آئے

    پی آئی اے طیارے کی فروخت میں ملوث سابق سی ای او واپس پاکستان نہیں آئے

    کراچی : جرمنی کے ائیر پورٹ پر موجود پی آئی اے کا ایئر بس 310 ساختہ طیارہ فروخت کرنے کے ذمہ دار سابق سی ای او  پاکستان واپس نہ آئے، سابق جرمن سی او او ہلڈن برنڈ ایف آئی اے کو مطلوب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سابق سربراہ جرمن نژاد ہلڈن برینڈ کی منظوری سے پی آئی اے کا ایئر بس 310 ساختہ طیارہ تین سال قبل ایک فلم ساز کمپنی کے لیے بیرون ملک لے جایا گیا تھا جہاں ہالی ووڈ کی ایک متنازعہ فلم کی شوٹنگ میں استعمال کیے جانے کے بعد وہ طیارہ کئی ماہ تک جرمنی کے لزپک ایئر پورٹ پر کھڑا رہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں پارکنگ چارجز کی مد میں انجن اور متعلقہ سامان 13 لاکھ 70 ہزار ڈالرز میں ایک غیر ملکی کمپنی کو فروخت کیا گیا۔

     پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے2016میں سینیٹ اجلاس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نے حکومت کی اجازت کے بغیر ایک طیارہ جرمنی کو اونے پونے داموں فروخت کردیا ہے، ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : کئی ماہ سے جرمنی کے ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا طیارہ فروخت

    واضح رہے کہ طیارے کے حوالے سے ایف آئی اے میں 2016سے انکوائری تکمیل کی منتظر ہے، پی آئی اے کے سابق جرمن سی ای او ہلڈن برنڈ چھ مئی2017 کو پاکستان سے چلے گئے تھے، ایف آئی اے کو تحقیقات میں مطلوب ہلڈن برنڈ کو ایک ماہ بعد پاکستان واپس آنا تھا۔

    ہلڈن برنڈ کےعلاوہ جرمن کنسلٹنٹ کو بھی ایف آئی اے نے طلب کر رکھا ہے لیکن پی آئی اے کا طیارہ اے310روانہ کرنے کے ذمہ دار تاحال پاکستان واپس نہ آئے، شروڈکر نامی جرمن کنسلٹنٹ بھی کسی کو اطلاع دئیے بغیر اپنے وطن روانہ ہوگئے تھے۔

  • پی آئی اے: بیس سال پرانے طیاروں کو دوبارہ استعمال میں لانیکا فیصلہ

    پی آئی اے: بیس سال پرانے طیاروں کو دوبارہ استعمال میں لانیکا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے نے دو ریٹائر ایئر بس 310 طیاروں کے دوبارہ استعمال کا فیصلہ کیا ہے، بیس سال سے زائد استعمال کے بعد یہ طیارے دسمبر 2016 میں ریٹائر کر دیئے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال ایئر لائن کی لاجواب انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا، پی آئی اے انتظامیہ نے بیس سال سے استعمال ہونے کے بعد ریٹائر کئے جانے والے ایئر بس 310 طیاروں کو دوبارہ استعمال میں لانے کی تیاری کرلی ہے، ذرائع کے مطابق طیاروں کے استعمال کی اجازت کے لئے قائم مقام سی ای او کا لکھا گیا ہے۔

    مذکورہ خط کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، یہ خط طیاروں کے استعمال کے لئے سہولیات کی فراہمی میں مدد کے لئے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کو لکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ حج 2017 میں استعمال کے لئے لیز پر درکار طیارے شیڈول کے مطابق فلیٹ میں شامل نہیں ہو سکیں گے، طیاروں کے استعمال کے ضمن میں وزارت اورسول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایئر لائن کو درج ذیل مدد درکار ہے۔

    ایوی ایشن پالیسی میں 20 سالہ پرانے طیاروں کے استعمال پر پابندی سے ایک باراستشنی دیا جائے، پرانے طیاروں کے استعمال پرسعودی حکومت کی پابندی سے استشنی کی اجازت بھی دلائی جائے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے لئے دسمبر 2016 تک کی اجازت دی گئی تھی۔

    قائم مقام سی ای او نئیر حیات کا کہنا ہے کہ طیاروں کے استعمال کی اجازت کی مدت میں میں مزید چھ ماہ کی توسیع دی جائے، اس کیلئے سول ایوی ایشن طیاروں کے ائروردی ہونے پر مبنی سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے۔

    ذرائع کقا کہنا ہے کہ لیز پرطیاروں کی فلیٹ میں مبینہ عدم شمولیت کے باعث پرانے طیارے قابل استعمال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    دوسری جانب ذرائع ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا ہے کہ طیاروں کے دوبارہ استعمال کے لئے ائیر لائن کی جانب سے درخواست ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔