Tag: ایئر سیال

  • پاکستان سے یو اے ای جانے والوں کے لئے اہم خبر

    پاکستان سے یو اے ای جانے والوں کے لئے اہم خبر

    کراچی : پاکستان سے یو اے ای جانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، جون سے دبئی کیلئے پروازیں شروع ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر سیال کو متحدہ عرب امارات کے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی ، چیف آپریٹنگ افسر طارق امین نے بتایا کہ نجی ایئرلائن جون سے دبئی کیلئے پروازیں شروع کرے گی۔

    سی ای او نجی ایئرلائن نے کہا کہ یو اے ای کےروٹس پراجازت سے ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

    گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے پروازوں میں اضافےکی اجازت دی تھی۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    ذرائع نے بتایا تھا کہ غیرملکی ایئرلائن کو کراچی کیلئے ہفتہ وار 3اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کراچی ابوظہبی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی، اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔

  • پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے  بڑا اعلان

    پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : نجی ایئرلائن نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے سعودی عرب کے لیے پروازوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ،  چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر لائن طارق امین نے بتایا کہ 30 اکتوبر سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کیلئے 2طرفہ پروازیں آپریٹ کرے گا۔

    طارق امین کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار 2 پروازیں سعودی عرب کیلئے آپریٹ ہوں گی۔

    خیال رہے دسمبر 2020 کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دی تھی اور 9 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے صنعت کاروں کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے ایئر سیال کا افتتاح کیا تھا۔

    لائسنس یافتہ  نجی ایئر لائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

    نجی ایئر لائن کے فلیٹ میں تین آئیر بس اے 320-200 شامل ہیں، جس میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    بعد ازاں مارچ میں پاکستان کی نجی ائیر لائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا تھا، پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی گئیں تھیں ۔

  • نجی ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا

    نجی ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا

    کراچی: نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایئر سیال نے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ کے لیے اب ایئر سیال کی ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ ہوں گی، ملتان سے جدہ کے لیے پروازوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ ہوں گی، سیالکوٹ سے بھی جدہ کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

    سی ای او طارق امین نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے پروازو ں میں اضافے کا مقصد ہم وطنوں کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے، کراچی اورملتا ن سے ہفتہ وار پروازوں میں اضافے سے عمرہ زائرین سمیت مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

    انھوں نے کہا سعودی عرب کے لیے مجموعی طور پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ سے 24 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں، ایک ماہ میں سعودی عرب کے لیے آمد و روانگی کی 96 پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔

    سی ای او کے مطابق تجارتی سرگرمیوں سے ملک میں زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • حکومت ایئر سیال کو نامزد کرنے کیلئے یو اے ای  کوقائل کرنے میں تاحال ناکام

    حکومت ایئر سیال کو نامزد کرنے کیلئے یو اے ای کوقائل کرنے میں تاحال ناکام

    اسلام آباد : حکومت ایئر سیال کونامزدکرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کوقائل کرنے میں تاحال ناکام ہے، ایک ماہ گزرنے کے باوجود پاکستانی درخواست منظورنہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کامطالبہ ماننے کے باوجودپاکستانی مطالبہ تسلیم نہ ہوسکا ، حکومت ایئر سیال کونامزدکرنے کیلئے یواے ای کوقائل کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایک ماہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود ایئر سیال کونامزد کرنے کی پاکستانی درخواست کوتاحال منظور نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اماراتی "ویز”ایئر لائن کو پہلےہی نامزد کیا جاچکا ہے، وفاقی کابینہ نے”ویز” ایئرکو پاکستان ،ابوظبی روٹ پرنامزد کرنےکی منظوری دی تھی، کابینہ نے فیصلہ یو اے ای کی درخواست اور معاشی صورتحال کے پیش نظر کیا۔

    یو اے ای کیلئے پی آئی اے، سرین،ایئر بلو پاکستانی نامزد کردہ ایئر لائنز ہیں جبکہ اتحاد،ایمریٹس،ایئر عریبیہ،ایئرعریبیہ ،ابوظبی،یو اے ای کی نامزد کردہ ایئر لائنزہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے ائیر سیال کو یو اے ای کے لئے آپریٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    حکومتی مطالبے پر یو اے ای نے ایئر سیال کو نامزد کرنے کی پاکستانی تجویز کو تسلیم نہیں کیا تاہم حکومت ائیر سیال کو نامزد کرنے کیلئے دوبارہ درخواست کرے گی۔

  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی

    کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز کو اڑان کے تھوڑی دیر بعد جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں ٹیک آف کے بعد معمولی خرابی کا پتہ چلا، طیارے کو انجینئرز کی جانب سے چیک کیا جارہا ہے۔

    ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

  • ایئرلائن کے شعبے سے اچھی خبر، ایئر سیال کا طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا

    ایئرلائن کے شعبے سے اچھی خبر، ایئر سیال کا طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا

    سیالکوٹ: ایئر لائن کے شعبے سے اچھی خبر آ گئی، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے کمال کرتے ہوئے ایئر لائن قائم کر لی، ایئر سیال کا دوسرا طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن ایئر سیال کا دوسرا ایئر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا، اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایوی ایشن حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

    سیالکوٹ ایئر پورٹ پر طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، سیال ایئر لائن نے باقاعدہ آغاز 9 دسمبر کو کرنے کا اعلان کر دیا ہے، معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایئر لائن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ایئر سیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی، انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ملکی معیشت میں اس ایئر لائن کی بھی زبردست شراکت داری ہوگی۔

    ادھر ذرایع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر اعظم سمبڑیال میں تقریب میں شریک ہوں گے۔

    ذرایع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ میں مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے۔