Tag: ایئر مارشل ارشد ملک

  • پی آئی اے کے تکنیکی عملے نے ٹگ ماسٹرز کی ازخود مرمت کرکے کروڑوں روپے بچا لیے

    پی آئی اے کے تکنیکی عملے نے ٹگ ماسٹرز کی ازخود مرمت کرکے کروڑوں روپے بچا لیے

    کراچی: قومی ایئرلائن میں اصلاحات کے ثمرات سامنے آنے لگے، ٹیکنیکل عملے نے ٹگ ماسٹر کی ازخود مرمت کرکے قوم کے کروڑوں روپے بچا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی ٹیکنیکل گراؤنڈ سروس کے عملے نے اپنی ناکارہ قرار دی جانے والی گاڑیوں کو قابل استعمال بنانے کے عمل میں ٹگ ماسٹر کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا دیا ہے۔

    ابتدائی طور پر جب ان ٹگ ماسٹر کی مرمت کے لیے تخمینہ لگایا گیا تھا تو ایک ٹگ ماسٹر کی مرمت پر سوا کروڑ روپے کا خرچہ آرہا تھا لیکن گراؤنڈ سروس کے تکنیکی عملے نے اسے چھ لاکھ روپے میں قابلِ استعمال بنادیا ہے۔

    پی آئی اے کی ٹیکنیکل گراؤنڈ سروس کا اسٹاف مزید دو ٹگ ماسٹرز کی مرمت میں مشغول ہے جس سے پی آئی اے کو واضح طور پر کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹی جی ایس کے ماہر عملے نے مکمل طور پر اپنے وسائل اور ہنر مندی کو استعمال کر کے ٹگ ماسٹر کو دوبارہ قابل استعمال بنا دیا ہے، جو کہ ان کی تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    اس اہم موقع پر پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے ٹی جی ایس ٹیم کو اس اہم کامیابی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے اراکین میں تعریفی اسنادبھی تقسیم کئے۔

  • مہاتیر محمد سے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات

    مہاتیر محمد سے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات

    اسلام آباد : پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران ویزوں کے آسان حصول اور پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کو بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے، اس کو مزید ترقی دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملیشیا میں پی آئی اے کے آپریشن سے سیاحت کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے، اس موقع پر ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہوابازی کی صنعت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ ملیشیا اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پی آئی اے ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں اپنا فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • پی آئی اے نظام میں بہتری کیلئے پاک فضائیہ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی

    پی آئی اے نظام میں بہتری کیلئے پاک فضائیہ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی

    کراچی : سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ادارے کے نظام میں بہتری کیلئے پاک فضائیہ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی ہے ایئرمارشل رینک کے افسران کی خدمات تین سال کیلیے حاصل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ۤآئی اے کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا ۤآغاز کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تجربہ کار افسران کی دو سے تین سالہ مدت کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کردی گئی۔

    فلائٹ لیفٹینٹ سے ایئرمارشل رینک کے افسران مختلف شعبوں کے امور دیکھیں گے، ایئر مارشل ارشد ملک ابتدائی طور پر ائر لائن کے قائم مقام سی ای اوفرائض انجام دیں گے۔

    تعینات افسران میں اے وی ایم سبحان نذیر سید، اے وی ایم نورعباس اور ائرکموڈور خالد الرحمان شامل ہیں ایئر کموڈور جبران سلیم بٹ،ایئر کموڈور شاہد قادر، ایئرکموڈور جاوید ظفرچوہدری کو بھی تعیینات کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ونگ کمانڈرز حافظ طاہرمحمود، محمد عاصم خان اور کامران انجم، فلائٹ لیفٹینٹ طاہر فاروق بھی قومی ایئر لائن میں ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دیں گے۔

    مذکورہ افسران پرسیشین انجینئرنگ، سی ای او سیکرٹریٹ،ۤ آئی ٹی، پی اینٖڈ ڈی کے امور دیکھیں گے، بجٹنگ، فوڈ سروسز، پی اے سی پراجیکٹس، فنانس اور شعبہ ایچ آر کے امور کی بہتری بھی افسران کے سپرد کردی گئی، افسران کی ایئر لائن میں جوائننگ کے لئے15جنوری سے مختلف تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

  • پی آئی اے میں مزید چار نئے طیارے شامل کئے جائیں گے، ایئر مارشل ارشد ملک

    پی آئی اے میں مزید چار نئے طیارے شامل کئے جائیں گے، ایئر مارشل ارشد ملک

    کراچی : پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے فضائی بیڑے میں چار نئے طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے ہیڈ کوارٹر میں پی آئی اے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی حالت بہتر ہوتے ہی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا، ہم پہلے ہی فضائی بیڑے میں اضافے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور انشاء اللہ پی آئی اے بہت جلد اپنے فضائی آپریشن کو وسیع کرے گی تا کہ اس کی رسائی دنیا بھر میں ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں تعینات ہوتے ہی ان کا مشن قومی ائر لائن کو کارکنان کے ساتھ مل کر دنیا کی بہترین ائر لائنز میں شامل کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہا کہ ائر لائن میں بہتری کی بہت گنجائش ہے اور وہ مثبت نتائج کے لئے پُر امید ہیں ۔ ائر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ نئے منافع بخش روٹس پر پروازیں شروع کی جائیں گی، ہم پہلے ہی سیالکوٹ سے شارجہ اور لاہور سے مسقط کی پروازیں شروع کر چکے ہیں جن کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں جبکہ بہت جلد ہم سیالکوٹ سے بارسلونا اور لاہور سے بنکاک کی پروازیں بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    تمام کارکنان کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ان کو کارکنان کی مشکلات کا اندازہ ہے خاص طور پر نچلے درجے کے ملازمین کی تنخواہیں بہت کم ہیں اور جیسے ہی ائر لائن مالی مشکلات سے نکل آئے گی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کارکنان کو ائر لائن کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ارشد ملک نے کہا کہ کارکنان سے رابطے اور ان کے مسائل جاننے کے لئے وہ ہرشعبے کا دورہ کریں گے ۔

    میرٹ کو ائر لائن میں نافذ کر دیا گیا ہے اور اب تمام ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ انہوں نے ملازمین کی تما م ایسوسی ایشنز اور سی بی اے یونین کی جانب سے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ادارے کی بہتری کے لئے کام جاری رکھیں۔

    علاوہ ازیں پی آئی اے کی چیف ہیومن ریسورسز آفیسر محترمہ عاصمہ باجوہ نے ذاتی وجو ہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ائر لائن انتظامیہ نے شرکت کی۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسرائر مارشل ارشد ملک نے محترمہ عاصمہ باجوہ کی ائر لائن کے لئے خدمات کو سراہااور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • پی آئی اے کو ماضی کی حکومتوں نے تباہ کیا، اصل حالت میں واپس لائیں گے، فیصل واوڈا

    پی آئی اے کو ماضی کی حکومتوں نے تباہ کیا، اصل حالت میں واپس لائیں گے، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ماضی حکومتوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا، ادارے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ملاقات میں پی آئی اے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سی ای او پی آئی اے بہترین انسان ہیں، پی آئی اے کی بحران کا مسئلہ اضافی ملازمین ہیں تاہم اس کی ڈاون سائزنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ 8آدمیوں کی گاڑی پر800 لوگ چڑھائے جائیں تو گاڑی تباہ ہوگی، انہی وسائل میں رہتے ہوئے حل نکالیں گے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی تک ایوی ایشن کا مشیر یو وزیر کیوں نہیں رکھا گیا، اس حوالے سے تمام معاملات وزیر اعظم خود دیکھتے ہیں، پی آئی اے کے مالی بحران کو دور کرنے کیلئے ہوسکا تو پیکچ کی سفارش کریں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ماضی حکومتوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا، پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام واپس لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کی بحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔

    پی آئی اے نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو بنایا آج خود زوال کا شکار ہے، پی آئی اے نیشنل کیریئر ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہے، اس اثاثے کو بچانا ہم سب کا فرض ہے۔