Tag: ایئر مارشل سہیل امان

  • پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، ایئر چیف سہیل امان

    پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، ایئر چیف سہیل امان

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ علاقائی سالمیت اورخود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی.

    ترجمان پاک فضائیہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈکوارٹرز ایئر ڈیفنس کمانڈ کے دورے کے دوران کیا، ایئر مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور جوانوں و افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی.

    ایئرمارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.

    ایئرچیف سہیل امان نے کہا کہ قوم کے شاہینوں کی پرواز بلند، نشانہ سو فیصد درست اور عزم و حوصلہ چٹانوں کی طرح مضبوط ہے اس لیے دشمن پاک سرزمین کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی جرات نہیں کرے.

    ترجمان پاک فضائیہ کا اپنے اعلامیہ میں کہنا تھا کہ ایئرچیف نے ایئر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آپریشنز کا معائنہ بھی کیا جس کا مقصد ایئرڈیفنس آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کرنا اور جائزہ لینا تھا اس موقع پرایئرچیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریو سے بھی ملاقات کی اور اُن کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبوں کو سراہا.

  • کراچی، ایئر مارشل سہیل امان نے جدید ایئر بیس کا افتتاح کردیا

    کراچی، ایئر مارشل سہیل امان نے جدید ایئر بیس کا افتتاح کردیا

    ٹھٹھہ : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پاک فضائیہ نے کراچی کے نزدیک نئے ایئر بیس بھولاری ایئر بیس کا افتتاح کردیا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نئے ائیربیس بھولاری کا افتتاح مہمان خصوصی، سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان نے مہمان اعزازی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمرا کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے جوانوں سے گفتگو کی جب کہ بیس کمانڈر نے شرکاء کو بریفنگ بھی دی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر چار ایف 16 طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور جنگی کرتب بھی دکھائے جسے شرکاء کی جانب سے سراہا گیا۔

    بھولاری بیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ بھولاری ائیربیس کراچی کی ساحلی پٹی اور بحری دفاع کو مضبوط بنائے گا اور ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ دفاعی ضرورت کے علاوہ یہ بیس ٹھٹھہ اورقریبی علاقوں کی معاشی و سماجی ترقی میں معاون ثابت ہوگا جس کی بدولت مقامی آبادی کوجدید طبی سہولتیں، معیاری تعلیم اور روزگار بھی میسر آئے گا۔

    ایئر مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ بھولاری بیس فضائیہ کی اسٹریٹجک سبقت کا مظہر ہوگا جو سی پیک کے تحفظ میں کلیدی کردارادا کرے گا اور ہم یہاں سے بری فوج کو بھی مؤثر سپورٹ فراہم کرسکیں گے۔

     

  • پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فورس بنائیں گے، سہیل امان

    پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فورس بنائیں گے، سہیل امان

    کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاک فضائیہ کو جدید اور بہترین آلات سے لیس کیا ہے۔

    وہ کراچی میں پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ایرو اپرینٹسز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
    جنگی سامان میں تبدیلیوں سے فضائیہ تعمیر نو سے گزر رہی ہے جس سے پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورس بن جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جدیدآلات پرمہارت حاصل کرنے کیلئے بھرپورمحنت کرناہوگی پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین قوت بنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں یہی وجہ ہے کہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیےجدید اور بہترین آلات کو فضائیہ کا حصہ بنایا ہے۔

    ایئر چیف سہیل امان اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین قوت بنائیں گے اور سر زمینِ پاکستان کے ایک ایک انچ حصے کی حفاظت اپنی جانوں پر کھیل کر کریں گے پاک وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے پاسنگ آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنی تربیت، مہارت اور جذبے کو قومی دفاع اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کریں کیوں کہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل اور قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔