Tag: ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد

  • بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی ، مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

    بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی ، مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

    بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پرچھاگئے۔

    تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بس ان کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں، ایئروائس مارشل کی جاندار اور دبنگ پریس بریفنگ میں اعتماد سے بھرپورانداز اور بھارت پر طنز بھرے جملے نے قوم کے دل جیت لیے۔

    بھارت کے خلاف چھ صفر کی برتری کے جملے نے سوشل میڈیا پرنہ صرف میمزکی بھرمار کردی ہے بلکہ انہیں سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پرٹاپ ٹین ٹرینڈز میں بھی شامل کردیا اور سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد

    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں جنرل ڈیوٹی (پائلٹ) برانچ میں کمیشن حاصل کرتے ہوئے پی اے ایف میں اپنے ممتاز کیریئر کا آغاز کیا۔

    کیریئر کے دوران انھوں نے فائٹر سکواڈرن اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی قیادت کی جبکہ اسلام آباد میں ائیر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) کے طور پر اہم اسٹریٹجک کرداروں میں بھی خدمات انجام دیں۔

    انہوں نے چین کی ایک یونیورسٹی سے ملٹری آرٹس اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

    ایئر وائس مارشل نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور ڈائرکٹنگ اسٹاف اور فیکلٹی ممبر کی حیثیت سے مستقبل کے فوجی لیڈروں کی تعلیم میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

    ایئر وائس مارشل احمد کا تجربہ پاکستان کی سرحدوں سے باہر تک پھیلا ہوا ہے، انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹیجنٹ کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں اور بین الاقوامی حالات میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    پی اے ایف میں ان کی خدمات میں ڈائریکٹر جنرل آف پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) اور ڈائریکٹر جنرل آف وارفیئر اینڈ اسٹریٹیجی کے طور پر خدمات انجام دینا بھی شامل ہے، اس وقت وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔

    پاکستان ایئر فورس میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    واضح رہے بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسر سمیت ایئر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔

  • پاکستان کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد

    پاکستان کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد

    راولپنڈی : ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارتی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔

    پاک فضائیہ اور بحریہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری مدد کی اور ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو اس کے طیارے مار گرائے، بھارت نے ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیارے پاکستان بھیجے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیاروں کا بروقت پتہ لگا لیا۔

    پاک فضائیہ کے سینئر افسر نے بتایا کہ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلینز کی جگہوں پر آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے۔ ہماری کامیابی کی اصل وجہ ایئر چیف کی ذہانت ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پورے گیم پلان کے پیچھے تھے۔

    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط اور شاندار ہے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے، جی پی ایس جامنگ سسٹم کے ذریعے تمام ڈرونز کو گرایا گیا۔

    براہموس میزائلوں کے حملے کو بھی ایئرٖڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا، بھارت کا ایک براہموس جیکب آباد سے گزرتا ہوا پڑوسی ملک کی طرف گیا، براہموس میزائلوں کو جام کیا گیا جس کی وجہ سے اس کے ٹارگٹ مس ہوئے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے آدم پور سے میزائل فائر کیے جو امرتسر میں جاگرے، بھارت کی یہ عجیب بات ہے اس نے اپنی آبادی پر ہی میزائل گرائے، پاک فضائیہ نے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے دشمن کو عبرت کا نشانہ بنایا۔