Tag: ایئر پورٹ

  • ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    راولپنڈی: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک مسافر کے پیٹ سے چرس بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف اے این ایف، اے ایس ایف کی ملک گیر کارروائیاں جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک ملزم  کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 240 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم نے برآمد آئس 3 جام کی بوتلوں میں چھپائی رکھی تھی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی، کرسیاں مجھے لگوانی پڑیں: خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی، کرسیاں مجھے لگوانی پڑیں: خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی، کرسیاں بھی مجھے لگوانی پڑیں۔ انہوں نے ایئر پورٹس پر سہولیات کے فقدان کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایئر پورٹس پر سہولیات کے فقدان کا اعتراف کرلیا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی یہ ہے آج بھی کوئی ایئرپورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں، ہمارے کچھ ملازمین بہت کام کرتے ہیں اور کچھ کوئی کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتیں کسی کی بھی ہوں یہ قومی اثاثے پاکستان کے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی، کرسیاں بھی مجھے لگوانی پڑیں۔

    انہوں نے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں سیاسی بھرتیاں بند کی جائیں، سیاسی بھرتیاں بند کرنے پر بہترین نتائج سامنے آئیں گے، کام نہ کرنے والے خود بخود فلٹر ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 41 میں سے 11 ایئرپورٹس بند پڑے ہیں، 30 ایئرپورٹس آپریٹڈ ہیں ان میں سے بھی کچھ کام کے نہیں، سیاسی بنیادوں پر ائیر پورٹس بنائے گئے، سیاسی بنیاد پر بنائے گئے ایئر پورٹس پر بڑی سرمایہ کاری کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پشاور اور دیگر شہروں کے لیے چھوٹے طیارے لانے کا منصوبہ ہے، ڈیرہ غازی خان اور سکھر ایئرپورٹ دونوں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بننے جا رہے ہیں۔

  • ای پاسپورٹ کا اجرا کب تک ہوگا؟ اہم خبر

    ای پاسپورٹ کا اجرا کب تک ہوگا؟ اہم خبر

    کراچی: محفوظ سیکیورٹی فیچرز پر مبنی ای پاسپورٹ کا ممکنہ اجرا تاخیر کے ساتھ مئی میں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ای پاسپورٹ کے اجرا کے مقررہ وقت میں تاخیر کے بعد اب امکان پیدا ہو گیا ہے کہ یہ مئی کے پہلے ہفتے میں جاری ہو جائے گا۔

    مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔

    اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں، ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا، اور نئے پاسپورٹ میں جعل سازی اور مرکزی صفحے کی تبدیلی ناممکن بنائی گئی ہے۔

    بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب ایک بار التوا کا شکار

    ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی ممکن ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ای پاسپورٹ کا اجرا مقررہ وقت سے تاخیر کے ساتھ ممکنہ طور پر مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، دراصل ای پاسپورٹ کے لیے درکار ای گیٹس اور متعلقہ سسٹم کی تنصیب بھی تا حال نہیں ہو سکی ہے، ای پاسپورٹ ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر نصب ای گیٹس کے ذریعے استعمال ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

  • طیارہ حادثہ: ماڈل کالونی کی بھی سُنیے!

    طیارہ حادثہ: ماڈل کالونی کی بھی سُنیے!

    کراچی میں مسافر طیارے کے حادثے کے بعد فضا سوگوار ہے اور جائے حادثہ سے لاشیں اکٹھی کرنے، متاثرین کی مدد کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    قومی ایئر لائن کا طیارہ قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ کے نزدیک گنجان آباد علاقے کی رہائشی عمارتوں پر گر کر تباہ ہوا جسے ماڈل کالونی کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ ملیر چھاؤنی سے ملحق بڑی آبادی ہے۔

    ماڈل کالونی میں مختلف شعبوں سے وابستہ متعدد اہم اور مشہور شخصیات بھی آباد ہیں یا ماضی میں رہائش پزیر رہی ہیں۔ ان میں معین اختر، ابراہیم نفیس، زیبا شہناز، روبی نیازی اور کئی اہم اور قابلِ ذکر شخصیات شامل ہیں جو مختلف سرکاری اور نجی ادارو‌ں میں اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔

    طیارہ جناح گارڈن نامی آبادی کی رہائشی عمارتوں پر گرا جس کی کسی کثیر منزلہ عمارت سے ایئر پورٹ کا رَن وے اور اس پر جہازوں کی آمدورفت کا آسانی سے نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

    ماڈل کالونی کا وہ مرکزی روڈ جس سے ملحق آبادی میں یہ حادثہ پیش آیا ہے، اس لحاظ سے نہایت اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ایک جانب سپر ہائی وے کو نکلتا ہے اور دوسری طرف سفر کرنے والوں کو شارع فیصل تک پہنچا دیتا ہے۔ اسی روڈ پر سفر کرتے ہوئے آپ گلستان جوہر بھی جاسکتے ہیں۔

    ماڈل کالونی کے اکثر رہائشی مکانات کا رقبہ 120 سے 400 گز ہے جب کہ ملیر کھوکھرا پار، ملیر سٹی، شمی سوسائٹی، رفاہِ عام، جامعہ ملیہ، شاہ فیصل کالونی اور قائد آباد سے یہاں کئی لوگ کاروبار کی غرض سے بھی آتے ہیں۔ اس علاقے میں مختلف تجارتی عمارتیں، سپر اسٹورز اور عام دکانوں میں رات گئے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

    جناح گارڈن میں‌ داخل ہونے کے بجائے اگر ماڈل کالونی کے اس مرکزی روڈ پر محض چند منٹ کی مسافت طے کی جائے تو یہاں کئی شادی ہالز اور مشہور ریستوراں یا فاسٹ فوڈ کے مراکز بھی موجود ہیں۔

    جائے حادثہ اور ایئرپورٹ سے ملحق آبادی پر نظر ڈالیں تو ایک بڑا مسئلہ اور انسانی جانوں اور املاک کے لیے سنگین خطرہ یہاں کی مسلسل اور بے قاعدہ تعمیرات ہیں۔ اس علاقے میں‌ فلیٹوں کے علاوہ کئی منزلہ رہائشی مکانات موجود ہیں جن کی متعلقہ اداروں سے اجازت نہیں لی گئی۔ اسی طرح تجاوزات کی بھرمار ہے جس سے سڑکیں اور گلیاں تنگ ہوچکی ہیں۔ عام خیال ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک بلند عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت نہیں‌ ہے، تاہم یہاں اس بات کا خیال نہیں‌ رکھا گیا جو مستقبل میں کسی اور بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

  • سی اے اے کے غریب پورٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی

    سی اے اے کے غریب پورٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غریب پورٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی، 1 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی گم شدہ رقم مالک کو لوٹا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ابوظبی سے پرواز پی کے 262 کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے والا مسافر محمد اختر اپنا وائلٹ ٹرالی میں چھوڑ کر چلا گیا تھا، جو سی اے اے کے پورٹر زار قریشی کے ہاتھ لگا۔

    مسافر کے بٹوے میں 2940 یو اے ای درہم اور 1450 پاکستانی روپے موجود تھے، تاہم پورٹر زار قریشی نے ایمان داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بٹوہ ڈیوٹی ٹرمینل کے حوالے کر دیا۔ بعد ازاں ڈیوٹی ٹرمینل منیجر نے مسافر محمد اختر سے رابطہ کر کے اسے واپس بلایا اور امانت ان کو لوٹا دی۔

    مسافر محمد اختر نے رقم واپس ملنے پر سی اے اے کے پورٹر اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔

    خاتون لاکھوں مالیت کے زیورات ایئرپورٹ ہی پر بھول کر دبئی پہنچ گئیں

    یاد رہے کہ رواں ماہ 4 فروری کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر ایک خاتون لاکھوں مالیت کے زیورات بھول کر دبئی پہنچ گئی تھیں، عائشہ اعجاز نامی خاتون مسافر اپنے شوہر کے ہم راہ پرواز EK 609 سے آسٹریلیا براستہ دبئی جا رہی تھیں، تاہم جہاز پر سوار ہونے سے قبل کراچی ایئر پورٹ کے کاؤنٹر پر بیش قیمت زیورات سے بھرا بیگ بھول گئیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے فرض شناسی اور ایمان داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ بیگ اس کی مالک خاتون کے رشتہ داروں کو بلا کر حوالے کیا۔

  • کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کچرا کنڈیوں کے خاتمے کے لیے کمشنر کو خط

    کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کچرا کنڈیوں کے خاتمے کے لیے کمشنر کو خط

    کراچی: طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر کا اثر سامنے آ گیا، ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف موجود کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

    ایئر پورٹ منیجر نے خط میں لکھا کہ فضائی سفر اور جہازوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کچرا ایئرپورٹ کے اطراف نہ پھینکا جائے، گندگی کی وجہ سے پرندوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو جہازوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والا نیا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ کو خطوط لکھے جا چکے ہیں۔ سی اے اے نے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات کے لیے ضلعی انتظامیہ کو قصور وار قرار دیا تھا۔

    11 دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والا نیا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم بہ حفاظت طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

    اگلے دن پی آئی اے کا ایک اور طیارہ اس وقت حادثے سے بال بال بچا جب لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

  • 3 بڑے ایئرپورٹس پر برطانیہ سے آنے والے جدید اسکینرز نصب

    3 بڑے ایئرپورٹس پر برطانیہ سے آنے والے جدید اسکینرز نصب

    کراچی: ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر برطانیہ سے آنے والے جدید اسکینر نصب کردیے گئے جس کے بعد سیکیورٹی اور چیکنگ کا عمل مزید مؤثر ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئر پورٹس کے لیے جدید مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ جدید اسکینر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے فی الحال 18 اسکینر فراہم کیے گئے ہیں جنہیں 3 بڑے ایئر پورٹس، کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشل، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیو اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر نصب کردیا گیا ہے۔

    مشینوں کے ذریعے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کی موجودگی جانچی جاسکے گی۔ مذکورہ اسکینر فی الحال کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں لاہور ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 افراد قتل ہوگئے تھے، ابتدائی انکوائری رپورٹ میں ایئر پورٹ کے واحد اسکینر کے 2 سال سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر واحد اسکینر صرف ڈیپارچر لاؤنج تک جانے والی گاڑیوں کو اسکین کرتا رہا، پارکنگ ایریا میں جانے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے کوئی اسکینر نہیں تھا۔

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اسکینر خراب ہونے کے باعث گاڑیوں کی اسکیننگ نہیں ہو رہی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ہر ماہ اسکینر کی خرابی سے متعلق آگاہ کیا جاتا رہا، آگاہ کرنے کے باوجود اسکینر کو ٹھیک نہ کروایا گیا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

    کراچی: نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر گر پڑا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر جا گرا، جس سے مسافر وین میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کے وقت پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر مرمتی کام اچانک شروع کر دیا تھا، ذرایع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بہ جائے ڈرائیور پر دباوٴ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایئرپورٹس پر جدید سیلف چیک ان سسٹم نصب

    یاد رہے کہ کراچی میں اگست میں بارشیں شروع ہوئی تھیں تو کراچی ایئر پورٹ کی عمارت کی چھت بھی ٹپکنے لگی تھی، جس سے جناح ٹرمینل کی بین الاقوامی لاؤنج میں پانی جمع ہونے لگا تھا، جس کے لیے انتظامیہ نے بالٹی رکھ دی تھی۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے جدید سسٹم متعارف کراتے ہوئے خود کار چیک اِن مشینیں نصب کر دی ہیں، جس کے بعد اب مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بورڈنگ پاس حاصل کر سکیں گے۔

  • آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا: وزیر اعظم

    آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا: وزیر اعظم

    گوادر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مجھے گوادر  آ کر  بہت خوشی ہوئی، چینی حکومت اور چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گوادر کی ترقی سے پوری دنیا استفادہ کرے گی.

    وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے مچھیروں کے لئے برجز بنائیں گے، ان کے لیے ایکسریس وے رکاوٹ نہیں بنے گا، ترقی وہ ہوتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہو، ماضی میں بلوچستان کی ترقی سے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، گوادر میں وفاقی حکومت انصاف ہیلتھ کارڈ جاری کرے گی.

    [bs-quote quote=” نئے پاکستان میں قدرتی وسائل کا فائدہ پہلے مقامی لوگوں کو ملے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ گوادر کے عوام کو انصاف کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار فی خاندان کو ملے گا، گوادر، مغربی کوسٹ لائن کا کنکشن نیشنل گرڈ سے کررہے ہیں، ماضی میں سوئی سے گیس نکلی، افسوس مقامی افراد کو فائدہ نہیں ملا، نئے پاکستان میں قدرتی وسائل کا فائدہ پہلے مقامی لوگوں کو ملے گا، پورٹ اتھارٹیز نے پورے گوادر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، گوادر کےپورے علاقے کو بجلی کےنیشنل گرڈ سے منسلک کریں گے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم کے مطابق گوادر سے کوئٹہ تک ٹرین کی سہولت فراہم کریں گے، شیخ رشید ریلوے کے منصوبے کے لئے گوادر آئے ہیں، ریلوے کی ٹیکنالوجی میں چین دنیا میں سب سے آگے ہے، کراچی سے لاہور اگر چین کی ٹرین ہو 4 گھنٹے میں پہنچ جائیں گے، چین کے تعاون سے ریلوے کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لائیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اب تک مغربی روٹ کتابوں میں تھا، آج حقیقت بن گیا ہے، پورے پاکستان کی ترقی اب گوادر سے شروع ہوگی، گوادر سے کراچی تک کارگو اور پسنچر فیری سروس شروع ہونے والی ہے، کارگو اور پسنچر فیری سروس گوادر سےکراچی اورپھر قطر تک جائے گی.

  • دبئی: دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر کا آغاز

    دبئی: دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر کا آغاز

    دبئی: متحدہ عرب امارات  میں دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ، یہ ایئر پورٹ ماحول دوست ہونے کے ساتھ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ المخطوم انٹرنیشنل کی تعمیر شروع ہوگئی، اس ایئرپورٹ کا ہر ٹرمینل دبئی کے ماس ٹرانزٹ سسٹم سے براہ راست منسلک ہوگا، جہاں ٹیکسی یا بس اسٹینڈ سے ہی چیک ان کیا جاسکے گا۔

    جدید ترین ائیرپورٹ کی تعمیر پر 82 بلین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی جبکہ سالانہ  100 کروڑ تیس لاکھ مسافر اس ہوائی اڈے سے سفر کرسکیں گے، تعمیر کے بعد پہلے مرحلے میں 200 جہازوں کی آمد و رفت ہوسکے گی۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں پاسپورٹ کی جگہ اسمارٹ فون کا استعمال

    بورڈنگ اور سامان کے چیک ان کے لئے یہاں جدید ترین خود کار نظام نصب کیا جائے گا جبکہ ماہرین ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے یہاں  کاربن ڈائی آکسائڈ جزب کرنے کانظام بھی لگائیں گے۔

    ائیرپورٹ کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن بھی موجود ہوگا جبکہ مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظار گاہ اور انہیں فری انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔