Tag: ایئر پورٹس

  • کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری کا انکشاف

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری کا انکشاف

    کراچی : لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےنوٹس جاری کردیا۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سونا ٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایت کی تمام پائلٹس تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری سے متعلق فوری طور پر اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔

    نوٹم میں مزید کہنا تھا کہ پائلٹس نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع کریں، جی پی ایس سگنل میں مداخلت اوردشواری طیاروں کو فلائٹ کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

    اتھارٹی نے کہا کہ جی پی ایس سگنل دشواری سے پروازوں کے روٹ سے ہٹنے کے سبب مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

  • منکی پاکس: کراچی سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    منکی پاکس: کراچی سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    کراچی: ملک میں منکی پاکس کے پھلاؤ اور روک تھام کے لیے ائرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔

    اے آر وائی کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے کراچی سمیت ملک کے دیگر آپریشنل ایئر پورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردیں گئی ہے۔

    ایس او پیز  کے مطابق تمام اے ایس ایف کا عملہ اب سے فوری طور پر فیس ماسک پہنے گا اس کے علاوہ مسافروں کی تلاشی اور سامان چیکنگ کے دوران دستانے پہننا بھی لازمی ہے۔

    دوسری جانب ایئرپورٹ میں داخلے کیلئے عارضی پاسز کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 2 کنفرم کیسز راولپنڈی / اسلام آباد میں سامنے آچکے ہیں اور حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    ادارہ قومی صحت نے وفاقی اور صوبائی حکام کو منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سے متعلق ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور ملک کے تمام داخلی راستوں اور ائیر پورٹس پر مسافروں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر جدید آلات نصب کردیئے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر جدید آلات نصب کردیئے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ایئر پورٹس پر جدید نظام نصب کردیئے جس کے ذریعے آنے والی پروازوں کے کپتان کو موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک کے مختلف ایئرپورٹس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے تین ایئرپورٹس پر جدید ڈیجیٹل ایئرپورٹ ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب کردیئے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں کوئٹہ، سکھر، فیصل آباد ایئرپورٹ پر ڈی اے ٹی آئی ایس سسٹم نصب کئے گئے ہیں، مذکورہ جدید سسٹم نصب کرنے سے کپتانوں کو لینڈنگ سے قبل موسم کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈی اے ٹی آئی ایس سسٹم موسم کی صورتحال سے کپتان کو 40سے60نارٹیکل مائل تک کی رہنمائی فراہم کرے گا، موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا ناہموار ہونا اور لینڈنگ کے دوران مسائل پیدا ہوتے تھے۔

    جدید سسٹم نصب کرنے کا مقصد مختلف ایئرپورٹس پرموسم کی صورتحال سے کپتانوں کو آگاہ رکھنا ہے، بوئنگ777اور دیگر طیاروں میں جدید سسٹم موجود ہوتا ہے جبکہ بعض طیاروں میں سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے کپتان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی جلد جدید سسٹم نصب کردیا جائے گا، ڈنمارک سے برآمد کیے گئے جدید سسٹم پر 3کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کا جائزے کا فیصلہ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کا جائزے کا فیصلہ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی تین ماہ میں ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کا جائزہ لے گی، ایئر پورٹس پر فضائی آلات کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوا بازی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے نیا پلان ترتیب دے دیا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے قواعد و ضوابط کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس کی تنصیبات کے جائزے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے مرحلہ وار جولائی تا ستمبر تین ماہ میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر فضائی آلات کی مرمت اور تزئین و آرائش کرے گی۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں60 مقامات پر نصب طیاروں کی مکمل رہنمائی کے آلات کو مزید فعال اور درست کیا جائے گا، طیاروں کی ٖکارکردگی میں اہم کردار آئی ایل ایس سسٹم،لوکو لائزر،اورسگنلز سمیت اہم ریڈار سسٹم بھی شامل ہیں۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق ہوا بازی کے شعبہ میں طیاروں کے آپریشن اور مسافروں کی سیفٹی اور سیکیوریٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    سی اے اے فضائی سفر کو محفوظ اور موثر بنانے کے لئے جدت کی جانب گامزن ہے، جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم خراب موسم میں بھی طیاروں کی محفوظ لینڈنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ہوا بازی کے سسٹم کی بہتری غیر ملکی ائیر لائنز کو پاکستان کے لیے اپنا آپریشن شروع کرنے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں پر اضافی ٹیکس نافذ، ایئر پورٹس پر تلخ کلامی کے واقعات

    بیرون ملک جانے والے مسافروں پر اضافی ٹیکس نافذ، ایئر پورٹس پر تلخ کلامی کے واقعات

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نافذ کیے گئے اضافی ٹیکس کے باعث ایئر پورٹس پر عملے اور بیرون ملک  جانے والے مسافروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بڑھنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر ٹیکس نافذ کر دیا انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور سیکیورٹی کے نام پر ٹیکس کی وصولی سے متعلق پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کردی گئیں۔

    بیرون ملک جانے والے مسافروں سے تین سو اڑسٹھ روپے ٹیکس کی مد میں وصول کئے جائیں گے جس کا نفاذ 15دسمبر2018 سے ہوگیا ہے۔ ائیرپورٹس پر مسافروں سے ٹیکس کی مد میں رقم وصولی پر ائیرلائن عملے اور مسافروں میں تلخ کلامی اور احتجاج کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کراچی، اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر بعض مسافروں نے اضافی ٹیکس کی رقم دینے سے انکار کردیا جس پر ائیرلائن عملے سے تلخ کلامی ہوئی، عملے نے بورڈنگ پاس جاری نہ کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد مسافروں اور عملے کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹیکس کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے120روپے کا اضافہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لاینز کا کہنا ہے کہ مسافروں نے ایک ایک ماہ پہلے اپنی ٹکٹیں بک کروائی ہوئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پندرہ دسمبر سے پہلے بک کی گئی ٹکٹوں پر بھی اضافی رقم وصول کی جارہی ہے جس سے ائیرلائن کے عملے کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    مسافر اضافی ٹیکس کی رقم ادا نہیں کررہے جس پر مختلف ائیرپورٹس پر مسافر و عملے کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔