Tag: ایئر پورٹ

  • لیبیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں، رقت آمیز مناظر

    لیبیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں، رقت آمیز مناظر

    اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 پاکستانیوں کی لاشیں خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں، پاکستانی سفیر اور میتوں کے ورثاء نے جسد خاکی وصول کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو لیبیا سے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا گیا جہاں دفتر خارجہ نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر شاہ جمال اور میتوں کے ورثاء نے جسد خاکی وصول کیے اور اپنے اپنے آبائی علاقے روانہ ہو گئے جہاں مرحومین کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ دو فروری کو لیبیا کے ساحل سے دور بحر متوسطہ کے علاقے میں روشن مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے والے خواہش مند افراد کی کشتی الٹ جانے کی وجہ سے 11 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے تھے.

     


     یہ خبر پڑھیں : لیبیا میں مسافر کشتی الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 90 افراد ہلاک


     

    کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجر خان سے تھا، ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل، سی پی او اسرار احمد عباسی نے متاثرہ خاندان کے گھروں پر جاکر انسانی اسمگلرز اور اُن کے ایجنٹس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایئر پورٹس کی نجکاری عدالت میں چیلنج

    ایئر پورٹس کی نجکاری عدالت میں چیلنج

    اسلام آباد: کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹ کی نجکاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹ کی نجکاری عدالت میں چیلنج کردی گئی۔ شاہد اورکزئی نامی شخص کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ نجکاری کمیشن میں شفاف نیلامی کے بجائے اربوں روپے کے قومی اثاثے نامعلوم ٹھیکیداروں کو دیے جا رہے ہیں۔

    ihc-1

    ihc-2

    ihc-3

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ہزاروں اہلکار بے روز گاری کا شکار ہوجائیں گے۔ وفاقی حکومت نے ہوائی اڈوں کو ٹھیکے پر دینے کے لیے کابینہ سے اجازت نہیں لی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت حساس تنصیبات کو پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ سول اور فوجی ہوائی اڈے دہشت گردی کے نشانے پر ہیں۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نجکاری کمیشن کے اس فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرے۔

  • کیلی فورنیا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر فائرنگ

    کیلی فورنیا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر فائرنگ

    لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر فائرنگ کے بعد ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا پر فائرنگ کے بعد کھلبلی مچ گئی،صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آگئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اورایئرپورٹ کو خالی کرواکر ٹرمینل بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    firing-post-1

    ٹرمینل بند ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا ،بھگدڑ مچ گئی اور ایئر پورٹ میں افراتفری بھی پھیل گئی۔
    firing-post-2

    فائرنگ کی آواز سُن کر ٹرمینل میں موجود لوگ اپنی جان کی حفاظت کے لیے زمین پر لیٹ گئے،فائرنگ کی آواز سنتے ہی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے ٹرمینل کا گھیراؤ کرلیا۔

    firing-post-3

    بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اُس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    firing-post-4

    ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے ایئر پورٹ کو کلیئر قراردے دیااور بند کیا گیا ٹرمینل بھی کھول دیا گیا۔