Tag: ایئر چیف مارشل

  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    اسلام آباد: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تبدیلئ کمانڈ کی باوقار تقریب میں پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تبدیلئ کمانڈ کی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سُبک دوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سلامی پیش کی۔

    تقریب کے دوران سُبک دوش سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو کمانڈ کی اعزازی شمشیر دی اور ایئر چیف مارشل کے رینک بھی لگائے۔

    چار JF-17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے سُبک دوش ہونے والے ایئر چیف کو الوداعی سلامی پیش کی۔

    اس موقع پر سُبک دوش ہونے والے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ یقینی طور پر دنیا کی ایک بہترین فضائیہ کی قیادت کرنا ایک ایسا اعزاز ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران حاصل ہونے والی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الحمد للہ، پاک فضائیہ نے ایک بار پھر قوم کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے اپنے نیلے آسمان کی محافظ ہونے کا ثبوت دیا، ہمارے بر وقت اور مکمل جانچے ہوئے جواب نے دشمن کو نا قابل فراموش سبق سکھایا۔

    پاک فضائیہ کے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نئے ایئر چیف مقرر

    سُبک دوش ایئر چیف نے کہا پاک فضائیہ نے ترقی کی جانب پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اپنے ”نیکسٹ جنریشن ایئر فورس2047“ کے وژن کو جدت کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔

    نئے سربراہ کو مبارک باد دیتے ہوئے انھوں نے کہا میرے جانشین غیر معمولی قائدانہ اور پیشہ ورانہ خصوصیات کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔

  • پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے، ایئرچیف مجاہد انور خان

    پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے، ایئرچیف مجاہد انور خان

    اسلام آباد: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا نے ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وفد میں مختلف شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات شامل تھیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وفد کے شرکا سے گفتگو کی۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے، بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے اقدام کررہے ہیں۔

    ایئر چیف مارشل نے کہا کہ فضائیہ دیگر اداروں سے مل کر اس ضمن میں ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں: دشمن کیخلاف آپریشن سوفٹ ریٹارٹ ہمیشہ یادرکھا جائے گا، ایئر چیف

    دوسری جانب روسی بری افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں ایئر اچیف نے پاک فضائیہ کے ملکی سطح پر جاری مختلف منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔

  • وطن کے لیے جینا اور وطن پر نثار ہونا اولین فرض ہے، ایئر چیف مارشل

    وطن کے لیے جینا اور وطن پر نثار ہونا اولین فرض ہے، ایئر چیف مارشل

    سرگودھا: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ وطن کے لیے جینے اور وطن پر نثار ہونے کے عہد کی پاسداری ہمارا اولین فرض ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلنس سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز اسکول کے 50ویں فضائیہ کمانڈر کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فضایہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ برسوں کے تجربات سے ثابت ہوچکا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور عزم و ہمت کی مالک فوج افرادی قوت اور ہتھیاروں کی کمی جیسے عوامل پر بھی قابو پالیتی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کمبیٹ کمانڈرز اسکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی بے مثال عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، حب الوطنی کے جذبے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ پاکستانی کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

    اس موقع پر گریجویٹنگ آفیسرز میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، بہترین کمبیٹ کمانڈر کی چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر فہد ساجد پیرزادہ نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی اسکواڈرن لیڈر طیب سعید قریشی نے حاصل کی۔

    تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

    وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

    کراچی: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ہم قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے.

    ان خیالات کا اظہار ایئر چیف نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

    انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھرپور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے. جے ایف سیونٹین کی ملکی سطح پر تیاری خود انحصاری کی بہترین مثال ہے.

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے گریجویٹس سے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے حاصل کردہ تربیت اور علم آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا، آپ کو اپنے پیشہ ورانہ امور اور ذاتی زندگی میں دوسروں کے لئے بہترین مثال بننا ہوگا.

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اپنی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں، ہماری خود انحصاری کی کاوشیں سودمند ثابت ہو رہی ہیں، پاک فضائیہ کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے اور ملکی اور علاقائی امن کو بحال کرنے کی کاوشوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 120 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور 40 ویں بی ایل پی سی کورس کی گریجویشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے 10 کیڈ ٹس کی کمیشنگ کی  اس تقریب میں‌ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست بھی موجود تھے۔

    اس تقریب میں 9 خواتین کیڈٹس سمیت 47 کیڈٹس گریجویٹ ہوئے، مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔


    نئےایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعزاز

    پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعزاز

    ریاض: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

    ایوارڈ جنرل عبد الرحمٰن، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے دیا۔ ایئر چیف کو ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا۔

    ترجمان کےمطابق ایئر چیف نے افواج میں دوستانہ تعلقات کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔ ایئر چیف کی چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز سے بھی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ایئر چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    دوسری جانب جنرل عبدالرحمٰن نے دفاعی تعلقات کے فروغ میں ایئر چیف کی خدمات کو سراہا۔ جنرل عبد الرحمٰن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے اسے دنیا کی دوسری فضائی افواج کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

    بعد ازاں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے رائل سعودی ایئر آپریشنز سینٹر ریاض کا بھی دورہ کیا۔ ایئر چیف مارشل نے میجر جنرل محمد بن صالح العطیبی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں فضائی افواج میں بے مثال باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایئر چیف نے رائل سعودی فضائیہ کو ملٹری اور ہوا بازی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی۔

    ایئر چیف نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ نائب وزیر دفاع نے رائل سعودی فضائیہ سے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں برادر ممالک میں دفاعی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان پرکوئی بری نظر ڈالنے کی جرأت بھی نہیں کرسکتا، ایئرچیف

    پاکستان پرکوئی بری نظر ڈالنے کی جرأت بھی نہیں کرسکتا، ایئرچیف

    کراچی : ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان نظریاتی ریاست ہے کوئی بری نظر ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا، ہمارے دشمن ہمیشہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور ستارعلوی (ریٹائرڈ ) کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنرسندھ محمد زبیر تھے۔

    سال 1974 میں ائیر کموڈور(ر) ستار علوی نے شامی فضائیہ کی طرف سے جنگ میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ کے میراج طیارے کو مار گرا یا تھا۔ اس تقریب میں ستار علوی نے مار ے جانے والے اسرئیلی پائلٹ کیپٹن لٹز کے فلائنگ کوور آل(سوٹ) کو میوزیم میں رکھنے کے لئے پیش کیا۔

    ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایئرکموڈور ستارعلوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عظیم پائلٹ کے کارنامے قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن یکجا ہوکر سازشیں کررہے ہیں، لیکن وہ ہمیشہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے، پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اس پر پاک سر زمین پر کوئی بری نظر ڈالنےکی جرأت بھی نہیں کرسکتا۔

    پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادے گی، پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائے گی۔

    قبل ازیں مہمانِ خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔

    تقریب میں مہمان خصوصی نے ایوی ایشن پینٹنگز کی نمائش کا بھی افتتاح کیا جس کا موضوع ” پاک فضائیہ۔ فضائی سرحدوں کے محافظ ” تھا ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔