Tag: ایئر چیف مارشل سہیل امان

  • سربراہ پاک فضائیہ سے اردن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

    سربراہ پاک فضائیہ سے اردن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

    راولپنڈی : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جسے مزید وسعت دی جائے گی.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے رائل اردن فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کے دوران کیا جو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مہمان کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے اردن فضائی کمانڈر کو سلامی پیش کی.

    کمانڈررائل اردن فضائیہ کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔

    سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر رائل اردن فضائیہ کی ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں مستحکم امن و امان میں فضائیہ کے کردار پر بات چیت بھی کی گئی جب کہ پیشہ ورانہ تعاون کے لیے معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا.

    دوران ملاقات کمانڈررائل اردن فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور پاک فضائیہ کے جوانوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا.

    اس موقع پر پاک ایئرچیف سہیل امان نے رائل اردن فضائیہ کے کمانڈر کی پاکستان آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاک فضائیہ سے متعلق اُن کے جذبات و احساسات پر شکریہ ادا کیا اور رائل اردن فضائیہ کی درخواست پر ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی.

    خیال رہے کہ رائل اردن فضائیہ کا وفد پاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان کے چار روزہ دورے پر آیا ہوا ہے اس دوران اردن فضائیہ کے وفد کو پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرایا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ سری لنکن ایئرفورس کو تربیت دے گی، ایئرچیف پہنچ گئے

    پاک فضائیہ سری لنکن ایئرفورس کو تربیت دے گی، ایئرچیف پہنچ گئے

    کولمبو: پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان دو روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے، فیصلہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ سری لنکن فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں تربیت دے گی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان کی سری لنکا آمد پرچاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا جبکہ ایئرچیف کا سری لنکن فضائی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور سری لنکن ایئرچیف سے ملاقاتیں کیں۔

    Suhail-post-01

    ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ  ازیں دفاعی تعلقات مستحکم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی، سری لنکن صدرسری سینا نے ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان پرعزم اور اس کا مؤقف جرأت مندانہ ہے۔

    سری لنکن صدر سری سینا کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کا دہشت گردی کے خلاف کردار لازوال ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سری لنکن فضائیہ کو ہوا بازی کے مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا۔

    سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کو کو کشمیر کی حالیہ مخدوش صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔