Tag: ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان

  • راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی، سربراہ پاک فضائیہ

    راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس کے 48ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ راشد منہاس کا کردار ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ راشد منہاس کی لازوال قربانی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کا ہر فرد ان کے نقش قدم پر چل کر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

    واضح رہے کہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 48واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی : شہید راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20 اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا، مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔

    راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھ لی۔ان کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انھیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

  • پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر  طیارے جون میں شامل ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر طیارے جون میں شامل ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی جبکہ پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے جینزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی۔، اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائےگا اور امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ءتک آپریشنل ہوگا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائےگی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر B بھی شامل کیا جا رہا ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار، جدید ترین آلات سے لیس ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پے اے سی نے 2009ءسے ابتک، 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پر معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا۔

  • دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

    دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا، انھوں نے دشمن کو تنبیہہ کی کہ اگر اس کی طرف سے کوئی جارحیت کی گئی تو یاد رکھے کہ پاک فضائیہ بھرپور جواب دے گی۔

    فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر تعینات پاک فضائیہ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو ہر قیمت پر فضائی دفاع یقینی بنائیں گے۔

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے بیسز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔

  • ہمیں اپنے جذبۂ حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے: ایئر چیف مارشل مجاہد انور

    ہمیں اپنے جذبۂ حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے: ایئر چیف مارشل مجاہد انور

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت، قومی جذبے اور حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ ہمیں آباؤ اجداد کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جذبۂ حب الوطنی اجاگر کرنا ہوگا۔

    [bs-quote quote=”اس دور کے مثبت پہلوؤں سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اپنی اقدار کی حفاظت کرنی ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایئر چیف”][/bs-quote]

    مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن کا عمل ہمارے لیے بہت زیادہ چیلنجز لے کر آیا ہے، ہمیں ان چیلنجز کا جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے مزید کہا کہ اس دور کے مثبت پہلوؤں سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اپنی اقدار کی حفاظت کرنی ہوگی۔

    ایئر چیف نے کہا کہ ترقی کے لیے اخلاقیات، روا داری، بہتر منصوبہ بندی کی خصوصیات اپنانا ہوں گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی دوستی کومزید استحکام ملے گا: آرمی چیف


    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین 7 کا جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں دونوں مسلح افواج اور اقوام کو مزید قریب لائیں گی۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا تھا، آرمی چیف نے پاک فضائیہ اور چینی ایئر فورس کے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سعودی عرب کے دورے کے دوران رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر انھیں چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

    [bs-quote quote=”کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور پیشہ ورانہ امور زیرِ بحث آئے۔

    اس اہم ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا اور دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر  گئے تھے جہاں انھوں نے فضا ئیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات فضائیہ سے ملاقات


    یو اے ای دورے کے دوران ایئر چیف مارشل انور خان کو یو اے ای فضا ئیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں سربراہ پاک فضائیہ نے میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔