Tag: ایئر کوالٹی انڈیکس

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 32 سے  34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر:

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے جبکہ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک ترین حد تک جا پہنچا

    لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک ترین حد تک جا پہنچا

    لاہور : صوبائی دارلحکومت کا ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک ترین حدتک جا پہنچا اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھرمیں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کیلئے حکومت کی کاوشیں تاحال کارگر ثابت نہ ہوئیں، ملک بھر میں اسموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر لاہور ہے جہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس گزشتہ کئی دنوں سے خطرناک ترین حد کو پہنچا ہوا ہے۔

    صوبائی دارلحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک ترین حد تک پہنچ گیا اور 586 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست ہیں جبکہ بھارت کا شہر دہلی تین سو چھیاسی ایئرکوالٹی انڈیکس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق بھارتی آلودہ ہواوں سے لاہور میں معمول کا قدرتی فضائی بہاؤ رک گیا ہے۔جس کے باعث لاہور میں اسموگ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کی رفتار نا ہونے کے برابر ہے، جب تک ہوا کی رفتار میں تیزی اور ہواؤں کا رخ تبدیل یا بارش نہیں ہوتی، جس کے باعث شہری اسی طرح مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

    اسموگ کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور بیماریوں کا سامنا ہے،، ۔ شہری ناک ، کان ،گلے سمیت سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک لگاکر گھر سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

    پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے سترہ نومبر تک بند کردیئے ہیں ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ شامل۔۔ نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکول بند رہیں گے۔

  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت

    کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔

    کراچی کی فضا میں آلودگی 204 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

    لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 181 ریکارڈ کی گئی جبکہ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، جہاں کا ایئرکوالٹی انڈیکس 293 ریکارڈ کیا گیا۔

  • لاہور میں موسلادھار بارش سے  فضائی آلودگی میں نمایاں کمی

    لاہور میں موسلادھار بارش سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں بارش کے باعث فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی اور ایئر کوالٹی انڈیکس468 سےکم ہو کر119پرآگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے موسم سرد ہوگیا اور ابررحمت برسنے سے اسموگ کےبادل چھٹ گئے۔

    موسلا دھار بارش کے بعد گزشتہ روزلاہور کا ایوریج ایئر کوالٹی انڈیکس 468 سےکم ہو کر119 پر آگیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا تھا لیکن بارش نے اس مسئلے کو کافی حد تک کم کردیا ہے۔

    فضائی آلودگی میں نمایاں کمی سے لاہور اب آلودہ ترین شہروں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔

    گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ اور رائیونڈ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران لاہورمیں گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بارش اورتیز ہواؤں سے لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں مزید کمی متوقع ہے۔

    خیال رہے اسموگ کی خطر ناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے کئی اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، ماہرین صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ بارشوں سے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

  • لاہورآج بھی دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

    لاہورآج بھی دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

    لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لاہورکے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے بڑھ گیا۔

    آلودگی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور میں سرکاری، نجی اسکول اور نجی کمپنیاں 3 روز بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، ملازمین گھروں سے کام کر سکیں گے۔

    یاد رہے لاہور گزشتہ کئی روز سے ائیر کوالٹی انڈیکس پر دنیا کا پہلا آلودہ ترین قرار دیا جا رہا ہے۔

    فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور بچوں، بڑوں اور خواتین کو سانس کی تکلیف سمیت متعدد طبی مسائل کا سامنا ہے۔

    محکمۂ ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک بہترین ہوتا ہے، 50 سے 100 معتدل، 100 سے 150 حساس افراد کے لیے غیر صحت مند، 150 سے 200 مضرِ صحت، 200 سے 300 انتہائی مضرِ صحت اور 300 سے 500 خطرناک ہوتا ہے۔

  • دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پاکستان سرفہرست

    دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پاکستان سرفہرست

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اس کے دو بڑے شہر پہلے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 تک کی شرح آلودگی کے اعتبار سے انتہائی مضر صحت ہے اور پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں آلودگی کی شرح 391 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت آج دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی میں شرح آلودگی 225 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس چارٹ کے مطابق کراچی کی فضائی معیار مضر صحت قرار دیا گیا ہے جہاں آلودگی کی شرح 160  پرٹیکیولیٹ میٹرزتک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ائیر کوالٹی انڈیکس میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ  ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 376 ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پاکستان  کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر

    پاکستان  کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالخلافہ لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، لاہور میں رواں ماہ سے ہی اسموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آئندہ چند روز تک اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔

    ملک کے آلودہ ترین شہروں میں فیصل آباد 230 ایئر کوالٹی انڈیکس  کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ کراچی میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 117 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق اسموگ کے باعث شہریوں نے سانس لینے میں دقت اور  آنکھوں میں جلن کی شکایات کی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا تھا جب کہ دہلی دوسرے نمبر پر موجود تھا، اس وقت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 265 رہا تھا۔

    عالمی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آ گیا

    دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آ گیا

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ دنیا میں کراچی دوسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی میں آلودگی کی شرح 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کے دیگر شہروں کی نسبت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آلودگی کی شرح 181 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست تھا جب کہ دنیا میں کراچی تیسرے نمبر پر تھا۔

  • پاکستان کے 2 شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سب سے اوپر آ گئے

    پاکستان کے 2 شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سب سے اوپر آ گئے

    موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کے شہروں کا فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہو گیا، لاہور شہر کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 162 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت قرار دیا گیا۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

    آلودہ شہروں کی فہرست میں انڈونیشیا کا شہر جکارتہ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 151 ریکارڈ کی گئی، چوتھے نمبر پر سعودی عرب کا شہر ریاض ہے جہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 133 ریکارڈ کیا گیا۔

    پانچویں نمبر پر ایران کا شہر تہران ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 129 ریکارڈ کیا گیا ہے، کروشیا کا شہر زغرب 123 انڈیکس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

    ساتویں پر پولینڈ کا شہر کراکوف 121 انڈیکس، آٹھویں پر شمالی مقدونہ کا شہر کوپچے 111 انڈیکس کے ساتھ، نویں پر منگولیا کا شہر اولانباتر 111 انڈیکس، اور دسویں نمبر پر کویت سٹی 110 انڈیکس کے ساتھ آلودہ قرار دیا گیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • لاہور میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی: ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ گیا

    لاہور میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی: ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ گیا

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس پانچ سوایک تک پہنچ گیا ہے، مختلف مقامات پراسموگ چھائی ہوئی ہے۔

    محکمہ تحفظ ماحولیات نے لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ سیکٹر2میں اے کیوآئی 394 ، ٹاؤن ہال کےعلاقےمیں ائیرکوالٹی انڈیکس231ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے آلودگی پھیلانے والے عناصرکیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

    لاہور میں فضائی آلودگی سے گلے،آنکھ اورسانس کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ، طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری ماسک اورگلاسزکااستعمال کریں۔

    دوسری جانب ساہیوال میں ماحولیاتی آلودگی کی خطرناک شرح برقرار ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس کا تناسب385ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کول پاورپلانٹ سےاٹھنےوالا دھواں فضائی آلودگی کی بڑی وجہ بن رہا ہے جبکہ ٹریفک،فصلوں کی باقیات کوجلانا بھی شہرکی آلودہ فضا کا سبب ہے۔