Tag: ایئر ہوسٹس

  • مسافر طیارے میں ایئر ہوسٹس سے بد تمیزی، مسافر کو کیا سزا ملی؟

    مسافر طیارے میں ایئر ہوسٹس سے بد تمیزی، مسافر کو کیا سزا ملی؟

    بھارت کے حیدرآباد میں مسافر طیارے میں موجود مسافر نے ایئر ہوسٹس سے بد تمیزی کی، جسے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آر جی آئی اے) پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں موجود مسافر نے خانگی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جس نے اس بارے میں آر جی آئی ایئرپورٹ کی سکیورٹی اور ایئرلائنس کے حکام کو آگاہ کیا۔

    آر جی آئی ایئرپورٹ کی سکیورٹی اور ایئرلائنس کے حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی جانب سے شکایت درج کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس سے قبل بھی بھارت میں دوران پرواز ایئرہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    دہلی سے پٹنہ جانے والی پرواز میں تین مسافروں نے ہنگامہ برپا کردیا اور ایئرہوسٹس سے بدتمیزی کرنے لگے جب کپتان نے سمجھانے کی کوشش کی تو اس سے بھی الجھ پڑے۔

    ٹریفک پولیس میں خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کا آغاز

    تینوں مسافر نشے میں دھت ہوکر کپتان کو مارنے لگے پرواز کے پٹنہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی دو مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مسافر فرار ہوگیا۔

  • ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور: ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو گرفتار کرلیا، ائیر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

    کسٹمز ڈپٹی کلکٹر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال،ڈالر چھپا رکھے تھے، ایئر ہوسٹس کو شک ہونے پر لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے  آف لوڈ کیا گیا۔

  • مسافر کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ نازیبا حرکت، سیکیورٹی عملہ حرکت میں آگیا

    نئی دہلی: بھارت میں فضائی سفر کے دوران ایک مسافر نے عملے کی خاتون رکن کے ساتھ نازیبا حرکت کی جس کے بعد اسے آف لوڈ کر کے سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اسپائس جیٹ کی نئی دہلی سے حیدر آباد کی فلائٹ میں پیش آیا۔

    ایک عمر رسیدہ مسافر نے جہاز پر چڑھنے کے دوران طیارے کے عملے کی خاتون رکن کو جسمانی طور پر ہراساں کیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔

    خاتون رکن نے طیارے کے پائلٹ اور گراؤنڈ پر موجود عملے کو شکایت درج کروائی جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    مسافر اور اس کے ساتھی کو آف لوڈ ہونے کا حکم دیا گیا جس پر مسافر اور عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ دونوں کے درمیان تکرار کی ویڈیو ایک اور مسافر نے بنائی جسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا گیا۔

    مسافر اور اس کے ساتھی کو آف لوڈ کرنے کے بعد سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • غیر ملکی ایئر لائن نے 100 سے زائد بھارتی ایئر ہوسٹسز کو نوکری سے نکال دیا

    غیر ملکی ایئر لائن نے 100 سے زائد بھارتی ایئر ہوسٹسز کو نوکری سے نکال دیا

    جرمن ایئر لائنز لفتھانسا نے بھارت سے تعلق رکھنے والی اپنی 103 ایئر ہوسٹسز کو نوکری سے نکال دیا، ایئر ہوسٹسز نے ادارے کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لفتھانسا نے بھارت میں اپنے 140 افراد پر مشتمل عملے میں سے 103 ایئر ہوسٹسز کو ملازمت سے برخاست کردیا۔

    ایئر ہوسٹسز نے معاہدے کی توسیع کے موقع پر ملازمت کی گارنٹی مانگی تھی جس پر ادارے نے ان کے معاہدے میں مزید توسیع سے انکار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں 2 سال تک بغیر تنخواہ کے چھٹی کا متبادل دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالے جانے والے ملازم ایئر لائن کے ساتھ ایک طے شدہ معاہدے پر کام کر رہے تھے اور ان میں سے کچھ 15 سال سے زائد عرصے سے اس کمپنی کے ساتھ تھے۔

    لفتھانسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس وبا کے شدید مالی اثرات کی وجہ سے ایئر لائن کی تنظیم نو کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے، کمپنی دہلی میں قائم ان ایئر ہوسٹسز کی سروس میں توسیع نہیں کرسکتی جو مقررہ مدت کے معاہدے پر ہیں۔

    ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ملازمین کو کام سے نکالا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارے نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے 2025 تک کی طویل مدتی منصوبوں میں ہوائی جہاز کی تعداد میں 150 کی کمی کرنی ہوگی، اس سے کیبن کے عملے کے اہلکاروں کی تعداد بھی متاثر ہوگی۔

  • انڈونیشیا، ایئرہوسٹس کے لیے حجاب لازمی قرار

    انڈونیشیا، ایئرہوسٹس کے لیے حجاب لازمی قرار

    جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ایک سرکاری حکم کے تحت ملک کی تمام فضائی کمپنیوں میں خاتون ہوائی میزبانوں کے لیے حجاب کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والی کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ انڈونیشیا کے خود مختار صوبے آچے کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے جہاں شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے پہلے ہی قانون سازی جاری ہے اور انڈونیشیا کے دیگر صوبوں کے برخلاف ایئر ہوسٹس پر حجاب لینے کی پابندی عائد کرنے میں بھی سبقت لے گیا۔


      یہ پڑھیں : انڈونیشیا میں اسلام کیسے پھیلا، مفصل رپورٹ 


    بین الااقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں واقع صوبے آچے کی خود مختار حکومت نے ملک کی تمام فضائی کمپنیوں کی خاتون ہوائی میزبانوں کی بغیر حجاب کے طیارے میں موجودگی پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا اور اس حوالے سے سرکاری حکم نامہ تمام فضائی کمپنیوں کو بھیج دیا گیا ہے۔


    اگر کوئی خاتون حجاب پہننا چاہتی ہے، تو سر آنکھوں پر: سشمیتا سین 


    اس سے قبل خود مختار صوبے آچے کی انتظامیہ نے غیرمسلم خواتین کے لیے بھی لباس کا نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جس میں انہیں عوامی مقامات پر بازو اور پنڈلیاں ڈھانپ کر رکھنے کی تاکید کی گئی تھی البتہ سر ڈھانپنے پر پابندی نہیں عائد کی گئی تھی اور غیر مسلم ہونے کے سبب بال کھلے رکھنے پر بھی نرمی برتی گئی تھی۔

    یاد رہے طویل عرصے تک علیحدگی کی تحریک چلانے کے بعد انڈونیشیا نے 2001 میں آچے کو وفاق سے علیحدہ کر کے قانون سازی، شریعت کے اطلاق اور مالی طور خود مختار صوبے کی حیثیت دے دی تھی جس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے عملی طور پر کمر بستہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاکھوں ڈالرز اسمگل کرنے والی ایئر ہوسٹس گرفتار

    لاکھوں ڈالرز اسمگل کرنے والی ایئر ہوسٹس گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی فضائی کمپنی کی ہوائی میزبان کو دورانِ پرواز لاکھوں ڈالرز بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق انڈین ایئر لائن کی ایک ہوائی میزبان کو دوران پرواز ہانگ کانگ جاتے ہوئے طیارے ہی میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو خفیہ طور پر چھپائے گئے لاکھوں ڈالرز ایک مسافر کے حوالے کرنے جا رہی تھی تاہم اس سے قبل ہی گرفتار ہو گئی.

    بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ واقعہ جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں پیش آیا جب ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایئرہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ برآمد کرلیا.

    انٹیلی جنس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایئر ہوسٹس چار لاکھ اسی ہزار ڈالرز منی لانڈرنگ کے لیے اپنے ہمراہ لے جا رہی تھی جسے ایک بیگ میں مخصوص پیکنگ میں پیک کیا گیا تھا تاکہ وہ امیگریشن کے کیمرے اور اسکین مشین سے محفوظ رہ سکے.

    انٹیلی جنس ایجنسی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے منی لانڈرنگ کرنے والے بین الااقوامی گروہ سے تعلق رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید ایئر ہوسٹس اور اور ایئرپورٹ کے کچھ ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے جس کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق ملزمہ نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ اُسے اور دیگر ساتھیوں کو ہانگ گانگ میں حوالہ ہنڈی کے ذریعے ڈالرز کی منتقلی کے لیے خطیر رقم بھی ملا کرتی تھی تاہم وہ اس بین الاقوامی گروہ کے صرف اُس شخص سے واقف ہے جسے آج ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر ملنا تھا.

  • پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ملازمت سے برطرف

    پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ملازمت سے برطرف

    کراچی: پی آئی اے نے فضائی میزبان مدیحہ محمود کے ٹورنٹو میں سلپ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں‌ ملازمت سے فارغ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان مدیحہ محمود پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 کے ذریعے یکم مارچ کو کراچی سے ٹورنٹوگئی تھی۔

    بعد ازاں پرواز ٹورنٹو سے واپس کراچی کے لیے تیار تھی لیکن مذکورہ تو فضائی میزبان فلائٹ کے لیے نہیں پہنچیں جب کہ ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو پایا جس کے بعد پرواز فضائی میزبان مدیحہ کو لیے بغیر واپس لوٹ آئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان مدیحہ محمود کے سلپ ہونے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ فضائی میزبان کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

  • سونا اسمگلنگ کیس میں ایئرہوسٹس کی درخواست ضمانت خارج

    سونا اسمگلنگ کیس میں ایئرہوسٹس کی درخواست ضمانت خارج

    لاہور: کسٹم کورٹ نے سونا اسمگلنگ کیس میں ایئرہوسٹس نزہت کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ لاہورمیں آج سونا اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مبینہ ملزمہ ایئرہوسٹس نزہت کی درخواست ضمانت میں دو طرفہ دلائل سنے گئے۔

    اس موقع پردرخواست گزارنزہت کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ سونا اسمگلنگ کا الزام غلط ہے وہ نہ تو سونا اسمگل کررہی تھی اور نہ اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق ہے۔

    اسی سے متعلق : پی آئی اے ایئر ہوسٹس سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

    انسداد منشیات فورس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کی بناء پرحراست میں لیا گیا تھا یہ سنگین نوعیت کا کیس ہے جو ملک اورادارے کی بدنامی کا باعث بنا ہے لہذا ملزمہ کی درخواست ضمانت کو خارج قرار دیا جائے۔

    دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پرکسٹم کورٹ نے ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزمہ کو مزید تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔

    واضح رہے کہ ایئرہوسٹس نزہت کو 2 کلوگرام سونا اسمگل کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔