Tag: ایازصادق

  • ایازصادق کی قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن کو دھمکی

    ایازصادق کی قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن کو دھمکی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر حکومتی بینچز پر نہیں بیٹھیں گے تو ریفرنس بھی آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن رکن عبدالاکبرچترالی کونشانے پر رکھ لیا اور کہا آپ کو کرسی عزیز ہے یا حلقےکےعوام کےمسائل اہم ہیں، چترالی صاحب کوفیصلہ کرنا ہوگا انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے جماعت اسلامی کے رکن کو دھمکی دی کہ عبد الاکبر چترالی کے خلاف ریفرنس بھی تیار ہے، یہ سب کےدوست ہیں اس لئےکارروائی نہیں کررہے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگرحکومتی بینچزپرنہیں بیٹھیں گےتوریفرنس بھی آسکتاہے، ہمارےساتھ بیٹھیں ملکر مفتاح صاحب سے مسائل حل کرائیں گے۔

    انھوں نے کہا مفتاح صاحب نےبہت مشکل حالات میں یہ بجٹ پیش کیا، یقین دلانے کی کوشش کی کہ پرانی حکومت ہے ، ہم نے وعدہ خلافی نہیں کی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اتنی قیمتیں بڑھانے کے حق میں نہیں تھی، ہمارے پاس راستہ تھاسیاسی طور پر اپنا نقصان کریں یا ملک کانقصان کریں، تمام جماعتوں نے ملکر مشکل فیصلہ کیاتاکہ پاکستان بچاسکیں۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے ایاز صادق نے کہا کہ آئی ایم ایف سےجب بات کرتے تھے جواب ملتا تھاہم آپ پراعتبارنہیں کرتے، سابقہ وزیراعظم کیلئے شاید یہ بڑی بات نہیں تھی، انہوں نےجاتے جاتے قیمتیں کم کرکے مزید مشکلات بڑھادیں۔

    سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےاپنی کرسی بچانے کیلئے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے ، مفتاح صاحب نے جتنی تنقید برداشت کی ان کی ہمت ہے، انھوں نے تمام فیصلے مشاورت سےکیے، ایک طرف مہنگائی اور مفتاح ،دوسری طرف ہم سب تھے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشاورت کیساتھ مشکل فیصلے کیے آئندہ بھی کریں گے، جب مفتاح صاحب ٹی وی پرآتےہیں تولوگ گھبرا جاتے ہیں، وہ کہتے تھے ناکہ بچوں سوجاؤ ورنہ وہ آجائے گا۔

  • 2013 کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام: ایازصادق  کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

    2013 کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام: ایازصادق کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے2013 کےانتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اپیل  پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایازصادق کی 2013 الیکشن میں حلقے میں دھاندلی کے الزام سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ اس کے بعد الیکشن ہار گئے؟ جس پر ایازصادق نے بتایا کہ جی نہیں ، میں اس کے بعد کوئی الیکشن نہیں ہارا اور مجھ پر کوئی دھاندلی کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ 2013 کے الیکشن کا معاملہ ہے، جو غیر مؤثر ہوچکا ہے، ایازصادق نے کہا اس کیس میں مجھ پرجھوٹاالزام عائدکیاگیااورمیری ہتک کی گئی، یہ سیاسی معاملہ اور سیاسی معاملات غیر مؤثر نہیں ہوتے۔

    جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی ہتک ہوئی تھی تو آپ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے ایاز صادق کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان، نادرا اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دئیے اور مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

    یاد رہے سال 2013 میں این حلقہ این اے 122 انتخاب میں عمران نے ایاز صادق پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس حلقے کا انتخاب چیلنج کر دیا تھا اور الیکشن ٹربیونل نے مذکورہ الیکشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    بعد ازاں ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں 2013 الیکشن میں حلقے میں دھاندلی کے الزام پر درخواست دائرکی تھی ، درخواست میں عمران خان،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا تھا۔

  • پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،  ایازصادق کی نااہلی کا مطالبہ

    پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع، ایازصادق کی نااہلی کا مطالبہ

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا ہےکہ ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سے نااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے اور ان بیان کی پشت پناہی پر بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پرمذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ، قراردادتحریک انصاف کی ایم پی اےمسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ایوان ایازصادق کے اسمبلی فلور پر متنازع بیان کی شدیدمذمت کرتاہے، ایازصادق نےنوازشریف،بھارت کوخوش کرنے کیلئےبیان دیا ہے۔

    متن میں کہا گیا ایاز صادق نے پاک فوج کیخلاف بیان دے کرآئین شکنی کی اورتاریخ کومسخ کیا اور مطالبہ کیا ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سےنااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے، ایاز صادق کےبیان کی پشت پناہی پربھی بھرپور کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے کہاتھا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے، بھارت نے کوئی حملہ نہیں کیا۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم نہیں لائے ، ابھی نندن کے وقت اہم اجلاس میں عمران خان نہ آئے، شاہ محمود نےکہاابھی نندن کوجانےدیں ورنہ بھارت رات 9 بجے حملہ کردے گا۔

    بعد ازاں متنازع بیان پر ایازصادق کے خلاف لاہور کی مختلف شاہراہوں پربینرز لگ گئے تھے، جس میں ایازصادق کوپاکستان کا میر صادق اور میر جعفر قرار دیتے ہوئے ان کے‌ خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ایازصادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے، فیصل واوڈا

    ایازصادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈ کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، ایاز صادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا 7 ستمبر کے بعد پاک افواج کےخلاف باتیں شروع کی گئیں، پھرعدلیہ اوراردو زبان کو برابھلاکہاگیا، بیٹی کی دھمکیاں اور بلوچستان کی آزادی پر زبان پھسل جانا، یہ بیانیہ بھارت کا ہے،لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت رازفاش کرنے پر سزائے موت یاکورٹ مارشل ہے، ایم کیوایم لندن کی طرح اس پارٹی کو بھی بین کیا جائے، اس حوالے سے اپنی کابینہ میں بھی آوازاٹھاؤں گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ معافی ، فوج یا عدلیہ کوبدنام کرنے کا نہیں رہاہے، یہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے،و بقاکی جنگ میں جس طرح فوجی جوان شہادتیں دیتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہ معافی ہوگی نہ تلافی ہوگی،ان کالیڈربھگوڑا ہے، سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، بھارت کےاوربھی جہاز گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ سب سازش کےتحت ہوا، نہ مریم کا بیانیہ آیا نہ نوازشریف کا جبکہ گستاخانہ خاکوں پر بھی ان کاکوئی بیان نہیں آیا۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ نواز شریف گڑگڑا رہا ہے میری چوری نہ پکڑو، سیاست کرنے دو، منگل کو آپ کو کابینہ کے بعد بہت ساری ایسی خبریں ملیں گی، ایازصادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار کرنے والے پی ڈی ایم سےالگ ہوجائیں گے، جو بھارتی بیانیہ لے کر بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ ملک احتساب کرے گا، اگراب ہم کھڑے نہیں ہوئے تو یہ ملک دشمنی ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کوئی مفاہمت، این آر او، معافی نہیں ہوگی اب صرف سزا ہوگی، خرم دستگیرمیں ہمت ہےتوجوبھی بات ہے اسے سامنے لائیں ، بھارت کو کہتا ہوں آؤ پہلے دو گرائے تھے اب 200 گرائیں گے۔

  • ‘بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا’

    ‘بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا’

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ابھی نندن سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور میرے بیان کو تبدیل کرکے پیش کرنے کی کوشش کی۔

    ایازصادق کا کہنا تھا کہ ابھی نندن مٹھائی باٹنے نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ کرنے آیا تھا، ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹری لیڈرز کی وزیراعظم سے ملاقات تھی مگر وزیرخارجہ کو بھیج دیا، حکومت کس سے ڈکٹیشن لے رہی تھی کیا دباؤ تھا، ہم سے شیئرکرنا مناسب نہ سمجھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کے ذریعے پیغام بھیجاابھی نندن کوریلیزکررہےہیں، وزیراعظم نے کیوں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا یہ وہ خود جانتے ہیں، وزیراعظم کا یہ فیصلہ سراسر غلط تھا۔

    ایازصادق نے مزید کہا کہ نیشنل انٹرسٹ کیلئے سول لیڈرشپ کے فیصلے سے اپوزیشن متفق نہیں تھی ، ابھی نندن کو دینے کی کوئی جلدی نہیں تھی ذرا انتظار کرلیتے ، جو فیصلہ وزیراعظم نے کیا اس میں سول لیڈر شپ کمزور نظرآئی۔

    اپنے لیڈر کی کرپشن بچانےکیلئے ایازصادق کاجھوٹ بھارتی میڈیا نے پکڑ لیا، شہباز گل


    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایازصادق کس حد تک گر گئے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے، یہ وہی ایازصادق ہیں جو دھاندلی سے جیت کر اسپیکر بنے بیٹھےرہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بہت سارے ممبران نوازشریف کابیانیے کیساتھ نہیں ہیں، ایازصادق کیا پرائم منسٹر ہیں یا حکومت میں ہیں جو فیصلے کریں گے ، فیصلہ حکومت کا ہوتاہے،غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے،شہبازگل

    انھوں نے مزید کہا ابھی نندن کو واپس بھیجنے سے متعلق فیصلہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، اپنے لیڈر کی کرپشن بچانےکیلئے ایازصادق کاجھوٹ بھارتی میڈیا نے پکڑ لیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویراعظم عمران خان امن چاہتے تھے اس لئے یہ فیصلہ کیا ، حکومت نے مودی کی جنگ کی سوچ سے بچنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ، اس شخص کی بیمار اور گھٹیا سوچ کا کیا جواب دوں، اپوزیشن جماعتوں کو کبھی بھی اس حد تک گرتے نہیں دیکھا، ایازصادق نے افسوسناک حرکت کی ان کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شہبازشریف اوربلاول بھٹو نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پربات کی، ایازصادق

    شہبازشریف اوربلاول بھٹو نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پربات کی، ایازصادق

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرمایا تھا کہ 90 دن میں بدعنوانی ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف اوربلاول بھٹو نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پربات کی، رویے ٹھیک ہوئے تومیثاق معیشت پاکستان کے لیے بہتر ہوسکتا ہے، اگر رویہ ٹھیک نہ ہوا تو ایک میز پہ بھی نہیں بیٹھ سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فرمایا تھا 90 دن میں بدعنوانی ختم کریں گے، بدعنوانی ختم نہیں ہوئی ہے لیکن بڑھ گئی ہے۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی اراکین کفایت شعاری کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم نے 45 کروڑ ہیلی کاپٹرکے لیے رکھے ہیں، ہم لیں تو پروٹوکول اوروہ لیں تو سیکیورٹی ہے۔

    سنہری دورمیں پاکستان کی قسمت کیوں نہیں جاگی، فرخ حبیب

    واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایک وقت آتا ہے ملک میں ایک خاندان کا سنہری دورشروع ہوتا ہے، ایک اتفاق فاؤنڈری شروع ہوتی ہے، اس سنہری دورمیں جدہ میں اسٹیل ملزلگ گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سنہری دورمیں قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا، قرض اتارو ملک سنوارو اوراتفاق فاؤنڈری بچاؤ بھی کہا گیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وہ سنہری دورشریف فیملی کے علاوہ کسی کے لیے نہیں تھا، 28 کروڑبیرون ملک علاج پر ، 80 کروڑجاتی امرامیں دیوار پرخرچ کیا گیا۔

  • امریکی صدرکے بیان پرمتوازن جواب دینا چاہیے‘اسپیکرقومی اسمبلی

    امریکی صدرکے بیان پرمتوازن جواب دینا چاہیے‘اسپیکرقومی اسمبلی

    اسلام آباد: امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورت حال پرپارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کے موقف پرتفصیلی غورکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیردفاع خرم دستگیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیردفاع خرم دستگیر اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پرپارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

    اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ قومی سلامتی ملکی بقا کا مسئلہ ہے اس معاملے پرہم سب کو یک جان ویک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے پاکستان کے بارے میں حقائق کو نظرانداز کیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ امریکہ ہم پرنہ ڈالے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


    اسپیکرقومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو


    اجلاس کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ اجلاس میں مختلف تجاویزآئیں جن پرغورکیا گیا، انہوں نے کہا کہ جلد کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کیا جائے گا۔

    ایاز صادق نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر بہت متوازن جواب دینا چاہیے، پاکستان کی سالمیت کو دیکھنا ہے اور وقار بھی مجروع نہیں ہونے دینا۔


    پاکستان’خود مختار، جوہری طاقت ہے، ڈیڈ لائنز نہیں دی جا سکتی، خرم دستگیر


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح انداز میں امریکہ کو بتا دیا کہ وہ افغانستان میں ناکامی پر الزام تراشی نہ کرے پاکستان’خود مختار، جوہری طاقت ہے، ڈیڈ لائنز نہیں دی جا سکتی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 برسوں میں پاکستان کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر کی امداد دی جس کے بدلے میں ہمیں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چھ ملکی اسپیکر کانفرنس: دہشت گردی کی روک تھام کےلیےروابط بڑھانےپراتفاق

    چھ ملکی اسپیکر کانفرنس: دہشت گردی کی روک تھام کےلیےروابط بڑھانےپراتفاق

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس میں شرکا نے خطے کی سیکورٹی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے نئے چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دہشت گردی اور بین العلاقائی رابطے کے عنوان سے 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس میں پاکستان، ترکی، چین ، ایران، روس اور افغانستان کے اسپیکرز نے شرکت کی۔

    صدر مملکت ممنون حسین اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی کانفرس سے خطاب کیا۔

    کانفرس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں شریک تمام ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیمیں مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات کا حل نکالنے میں ناکام ہوگئیں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے نتیجے میں 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ پاکستان کو دہشت گردی سے اب تک 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا کی آدھی کپاس پاکستان اور چین میں پیدا ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان، ترکی اور ایران میں ہیں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ منشیات کی تجارت سے بھی دنیا کو خطرہ ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپس کے اختلافات سے ترقی نہیں رکنی چاہیے۔


    پاکستان کوکسی دوسرےملک سےنوٹس لینےکی ضرورت نہیں‘ چیئرمین سینیٹ


    بعدازاں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کررہا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کیا تھا۔

    رضا ربانی نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیا ہے جبکہ امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنا رہا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایشیا اپنی قسمت کے فیصلے خود کرے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ سمجھ سے بالاترہے جبکہ دنیا نے بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ قبقل نہیں کیا اور جنرل اسمبلی میں امریکہ کو اس حوالے سے جواب مل گیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’امریکہ پرواضح کرنا چاہتے ہیں پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں ہے‘۔


    صدر ممنون حسین کا کانفرنس سے خطاب


    صدر ممنون حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا کے حالات یکسر تبدیل ہوگئے اور دنیا بھر میں دہشت گردی مزید پھیل گئی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور بہت جلد دہشت گردی کو مکمل طور پرختم کردیا جائے گا۔

    کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے برصغیر کا امن داؤ پرلگا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں نئے معاشی دور کا آغاز ہوگا، خطے کے تمام ملکوں کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے میں انقلابی تبدیلی لائے گا اور اس سے دنیا کے زیادہ ترممالک ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔


    غیرملکی اسپیکرز کا کانفرنس سے خطاب


    چینی اسپیکر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سی پیک خطے کے لیے فائدہ مند ہے۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک اسپیکر نے کہا کہ تعاون کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے تجربات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

    روسی اسپیکر کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پارلیمان کے علاوہ عوام سےعوامی رابطہ ضروری ہے، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، علاقائی ممالک کے تعاون سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

    افغان اسپیکر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی علاقائی نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، اس کے لیے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رضا ربانی اورایازصادق کو بھی بینک کی جعلی رسیدیں موصول

    رضا ربانی اورایازصادق کو بھی بینک کی جعلی رسیدیں موصول

    اسلام آباد / کراچی : خورشید شاہ کے بعد رضا ربانی اور ایاز صادق کو بھی جعلی بنک اکاؤنٹ کی رسیدیں موصول ہوگئیں، رسیدوں کے مطابق چیئرمین سینٹ کے نام بینک میں دس کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ ایاز صادق نے ٹرانزکشن جعلی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کے بعد کراچی میں رضاربانی کے گھرپر بھی دس کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہونے کی جعلی رسیدیں پہنچیں تو وہ ہکا بکارہ گئے۔ بنک رسید کے مطابق یہ رقم 23 دسمبر 2016 کو جمع کرائی گئی۔

    چیئرمین سینٹ نےایوان کو آگاہ کیا کہ جس بینک کی رسید موصول ہوئی اس میں ان کا سرے سے کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ۔ رضا ربانی نے ڈی جی ایف آئی اے اور بینک کے صدر کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

    دریں اثناء اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی جعلی بینک رسیدیں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے ایازصادق نے تحقیقات کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔

    ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جعلی ٹرانزیکشن سےمتعلق ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کاٹاسک دیا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ یہ جعلی ٹرانزیکشن ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے ساتھ بھی کچھ عرصہ پہلے ایسی ہی شرارت ہوئی تھی۔ اپوزیشن لیڈر کے نام سے دس کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کی بنک رسید اپوزیشن چیمبر میں موصول ہوئی۔

    خورشید شاہ اپنے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے جمع ہونے کا جان کر حیران و پریشان ہوگئے، بنک سے رابطے پرانکشاف ہوا کہ رسیدیں جعلی ہیں، بینک نے ایسی کوئی ڈپازٹ رسید جاری ہی نہیں کی۔

    اپوزیشن لیڈر نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔ خط میں لکھا گیا کہ معلوم کیا جائے کہ دس کروڑ کے جعلی ڈیپازٹ کے پیچھے کون ملوث ہے اوراس نے یہ حرکت کیوں کی۔

  • پیپلزپارٹی کولاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، ایازصادق

    پیپلزپارٹی کولاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، ایازصادق

    لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین اور ورکرز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایاز صادق نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری منتخب ہو کر ایوان میں آئیں، ہم ان سے حلف بھی لیں گے اور خوش آمدید بھی کہیں گے۔

    ایاز صادق نے کہا کہ بھارت کا ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ مسئلہ کشمیر کا ایشو ہر عالمی محاذ پر اٹھایا جا رہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے لاہور میں بسنت منانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل ڈور کے خاتمے اورسیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرنا کوئی حیرانگی کی بات نہیں۔ اسے ایشو نہ بنایا جائے۔