Tag: ایاز لطیف پلیجو

  • پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی، خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی، خرم شیر زمان

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو سے رابطہ کیا جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے سندھ کےمختلف اضلاع میں بارشوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کر رہی ہے،پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے 30 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، خرم شیر زمان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف وفاق نے سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے، کراچی سے متعلق کوئی غیرآئینی یا قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا۔

  • گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، جی ڈی اے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگری ہاؤس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس منعقد ہوا، جس سے پیر پگارا، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم،  غوث علی شاہ، ذوالفقار مرزا نے خطاب کیا۔

    پیرپگارا

    پیرپگارا نے کہا کہ سندھ میں تبادلے پیپلزپارٹی کے مفاد میں کیے گئے، جو حکومت بجلی اور پانی نہیں دے سکی اسے حکمرانی کا اختیار نہیں ہے، پیپلزپارٹی حکومت نے سندھ میں کچرے کے ڈھیر بنادیے، کارکن مقابلے کی بھرپور تیاری کریں۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو کئی خط لکھے کوئی جواب نہیں ملا، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ غیر جانبدار نہیں ہیں، سندھ کا الیکشن کمیشن جانبدار ہے، پنجاب میں ایک اور سندھ میں دوسرا قانون چل رہا ہے، 25 جولائی کو جی ڈی اے الیکشن کے لیے تیار ہے.

    پیر پگارا نے کہا کہ موجودہ نگراں سیٹ اپ سے امید نہیں ہے، میں نہیں سمجھتا نگراں حکومت شفاف انتخابات کراسکے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسے موقع فراہم کیے جائیں، سندھ میں کرپٹ افسران کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔

    ایاز لطیف پلیجو

    سربراہ قومی عوامی تحریک اور جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں نہ پانی ہے نہ بجلی، ترقیاتی بجٹ لوٹ لیا گیا ہے، آصف زرداری کی دی گئی لسٹ پر ٹرانسفر تسلیم نہیں ہیں، تمام حلقوں کے امیدوار آج کے اجلاس میں فائنل کررہے ہیں، تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمںٹ کرلی ہے۔

    ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر وزیروں کے قبضے ہیں، سندھ میں شفاف اور صاف الیکشن چاہئیں، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو دس دن کا ٹائم دیتے ہیں، ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو سندھ میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

    فہمیدہ مرزا

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمیں سندھ میں نگراں سیٹ اپ پر تحفظات ہیں، سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ انتہائی کمزور ہیں، سندھ میں بلدیاتی نمائندے الیکشن مہم چلا رہے ہیں، تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز دئیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر پر ہمارے تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ، صوبائی الیکشن کمشنر کا کردار متنازع ہے، جی ڈی اے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔

    فہمیدہ مرزا نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ شفاف لوگوں کو تعینات کرایا جائے، اینٹی کرپشن محکمے میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، شفاف انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔

    غوث علی شاہ

    تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ نے کہا کہ دس سال سے بلدیاتی افسر مال بنانے میں مصروف ہیں، سندھ میں شفاف انتخابات کرائے جائیں، اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے ہمارے تحفظات کو دور کیا جائے۔

    سردار رحیم

    جی ڈی اے رہنما سردار رحیم نے کہا کہ عوام کرپٹ امیدواروں سے رعایت نہ کریں، جی ڈی اے عوام کو انصاف اور روزگار دے گی۔

    ذوالفقار مرزا

    سابق وزیر داخلہ سندھ اور جی ڈی اے رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا کہ لوگوں پر جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی گئی ہیں اور کسانوں کا پانی بند کیا گیا ہے۔

    گرینڈڈیموکریٹک الائنس کاالیکشن کمیشن کواحتجاجی خط

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کمیشن کو احتجاجی خط بھیج دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے جبکہ نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

    خط کے متن کے مطابق انتظامی عہدوں سمیت پولیس افسران کا تقرر سندھ حکومت نے کیا، نگراں حکومت نے محض تقرر نامے جاری کئے، پنجاب طرز پر سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران تبدیل کیے جائیں، تبادلے پنجاب کی طرز پر وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہونے چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے،غلام مرتضیٰ جتوئی

    سندھ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے،غلام مرتضیٰ جتوئی

    حیدرآباد : وفاقی وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی آپریشن پر سندھ حکومت کی مکمل معاونت کررہی ہے، بدقسمتی سے سندھ حکومت اپنی ذمہ داری صحیح طرح سے نہیں نبھارہی۔

    حیدرآباد میں پلیجو ہاؤس میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے.

    وزیراعظم کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، کراچی آپریشن کے بعد لینڈ مافیا، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں کمی آئی ہے.

    ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کاروائی باقاعدگی کے ساتھ جاری ہے جو کچھ بھی ہوا سامنے آجائے گا لیکن 2015ء میں انہیں انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں چھ چھ سو میگاواٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جارہے ہیں جہاں سے کوئلہ نکلے گا اسی جگہ پر پاور پلانٹ لگایا جائے گا.

    اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ہے جب تک کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیاجاتا تب تک صورتحال بہتر ہونا ممکن نہیں.

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اقدامات کئے جائیں۔