Tag: ایان اور انابیہ

  • ایان اور انابیہ کے گھر چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ؟  ایس ایس پی کراچی سینٹرل نے اصل کہانی بتادی

    ایان اور انابیہ کے گھر چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ؟ ایس ایس پی کراچی سینٹرل نے اصل کہانی بتادی

    کراچی : ایس ایس پی کراچی سینٹرل ذیشان صدیقی نے گمشدگی کے بعد ملنے والے بھائی بہن انابیہ اور ایان کے گھر چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا خالہ اور نانی کے رویے کے باعث بچوں نے گھر چھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کراچی سینٹرل ذیشان صدیقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شامِ رمضان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انابیہ اور ایان خالہ اور نانی کے رویے کےباعث خود گھر چھوڑ کر گئے، جس کے بعد اور بچوں نےایک فیملی سےایدھی سینٹرپہنچانے کا کہا۔

    ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ فائیو اسٹارچورنگی سے ایک جوڑا بچوں کو اپنے گھر لے گیا، بچوں کو لے جانے والوں نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا۔

    ایس ایس پی کراچی سینٹرل نے مزید کہا کہ بچوں نےاپنی دوسری خالہ کے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی، بچوں کی خواہش پر رات میں دوسری خالہ کے گھر پہنچا دیا گیا۔

    ان کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بچوں کے بیان کے بعد واضح ہوگیا بچے اپنی مرضی سے گئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد بازیابی ہونے والے بچوں کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، بچوں نے عدالت میں نانی اور خالہ کی جانب سے مار پیٹ اور نامناسب رویے کی شکایت کی۔

    بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ جہانزیب سومرو نے بچوں کی خواہش پرانہیں دوسری خالہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا  اور ایان،انابیہ اور ان کی خالہ کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی۔

  • گورنر سندھ کا  ایان اور انابیہ کے لئے بڑا اعلان

    گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے  ایان اورانابیہ کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کردیا اور بچوں نے والدین سے متعلق دل دہلادینےوالی باتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گمشدگی کے بعد ملنے والے ایان اور انابیہ نے گورنرہاؤس میں افطار کی ، اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایان اورانابیہ کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کردیا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ایان اورانابیہ کے مکمل تعلیمی اخراجات بھی برداشت کروں گا،بچوں نے والدین سےمتعلق دل دہلادینےوالی باتیں کیں۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے وہ بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں، ان دونوں بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ دیا ہے، اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہیے ، گورنر ہائوس میں رہنا چاہیے یا کہیں اور رہنا چاہیں ہم تعاون کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف یہی بچے نہیں بلکہ وہ سارے بچے جو اپنے والدین کے درمیان چپقلش کے باعث پریشان ہیں وہ ہمارے پاس آجائیں ہم انکی کفالت کریں گے، یہ بچے اگر کسی گروہ کے ہاتھ لگ جاتے تو کیا ہوتا۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ میرے اعلانات میں کوئی سیاست نہیں، یہ بچے اعلی تعلیم کے لیے جہاں جانا چاہیے انکو وہاں داخلہ دلائیں گے۔

  • ایان اور انابیہ کے حوالے سے عدالت کا بڑا حکم آگیا

    ایان اور انابیہ کے حوالے سے عدالت کا بڑا حکم آگیا

    کراچی کی مقامی عدالت نے پر اسرار طور پر لاپتا ہوکر بازیاب ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی کے حوالے سے حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے لاپتہ و بازیاب بہن بھائی کی حوالگی کے کیس سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے انابیہ اور ایان کو بڑی خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

    والد کی جانب سے وکیل نے دلائل دیئے کہ بچوں کیساتھ ملازموں سے بد ترسلوک ہوتا تھا، باپ کا اپنا گھر اور کاروبار ہے ماں دو سال سے نہیں ہے بچے خالہ کے گھر رہتے ہیں۔

    نارتھ ناظم آباد کے ایان اور انابیہ گھر چھوڑ کر کیوں گئے؟ اہم انکشاف

    ماموں کے وکیل نے کہا بچے اغوا ہوئے اور اس کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا جب ادارے تفتیش میں شامل ہوئے تو بچوں کو چھوڑا گیا والد نے بچوں کو آج تک خرچہ نہیں دیا، والد نے کہہ دیا تھا کہ بچوں کا خرچا نہیں اٹھا سکتا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کو بڑی خالہ کے حوالے کیا اور خالہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    اس کے علاوہ عدالت نے والد کو بچوں کی کسٹڈی کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ منگل کی رات نارتھ ناظم آباد سے 2 کم عمر بچے لاپتا ہو گئے تھے، لاپتا ہونے والے بچوں کے ماموں نے بتایا تھا کہ ایان اور انابیہ رات کو 11 بج کر 50 منٹ پر نیچے اترے تھے۔

    لاپتا ہونے والے انابیہ اور ایان کی والدہ نے سوشل میڈیا پر مدد کے لیے پوسٹ بھی جاری کردی تھی، اپنے بیان میں والدہ نے بتایا کہ بچوں کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن کوئی معلومات نہ مل سکی ہیں، اگر کسی کو بچوں سے متعلق کچھ پتا ہو تو ضرور اطلاع دیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    بعدازاں اگلے دن بدھ کو گمشدہ بچوں کی والدہ شمائلہ نے کمسن ایان اور انابیہ کے ملنے کی تصدیق کردی تھی۔

    والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ 2 نامعلوم افراد بچوں کو حیدری چھوڑ کر چلے گئے تھے، انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی کہ بچوں کو حیدری پر چھوڑ دیا جائے گا، جب ان کے بھائی اس مقام پر پہنچے تو بچے وہاں موجود تھے۔

  • نارتھ ناظم آباد کے ایان اور انابیہ گھر چھوڑ کر کیوں گئے؟ اہم انکشاف

    نارتھ ناظم آباد کے ایان اور انابیہ گھر چھوڑ کر کیوں گئے؟ اہم انکشاف

    کراچی: گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ مل گئے ہیں جس کے بعد ان کا مؤقف بھی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے کم عمر بہن بھائی 12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ لاپتہ ہوگئے تھے، ماموں نے بتایا تھا ایان اور انابیہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر نیچے اترے تھے۔

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

    جس کے بعد بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عوام سے بچوں کو ڈھونڈنے کی اپیل کی تھی تاہم اب والدہ نے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کے بچے مل گئے ہیں۔

    تاہم اب گھر چھوڑ کر جانے والی انابیہ اور آیان کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے، بچوں نے کہا کہ نانی تشدد کرتی تھی، خالہ برتن اور واش روم صاف کراتی تھیں جبکہ خالہ برتن بھی دھلواتی تھی، نازیبا زبان استعمال کی جاتی تھی۔

    ایان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک انکل آنٹی کے ساتھ ان کے گھر رات گزاری، ہم نے انکل آنٹی کو اپنی کہانی سنائی تو وہ اپنے ساتھ گھر  لے گئے۔

    دوسری جانب والد کا کہنا ہے کہ علیحدگی ہوگئی ہے مگر میں بچوں کی حوالگی چاہتا ہوں، مجھے بچوں سے 5 یا 10 منٹ سے زیادہ نہیں ملنے دیا جاتا تھا۔