Tag: ایان علی

  • ایان علی کا اپنے مداحوں کے لیے تحفہ

    ایان علی کا اپنے مداحوں کے لیے تحفہ

    لاہور: پاکستانی ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی، انہوں نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایان علی نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی جو ان کی پہلی ٹک ٹاک ہے۔

    یہ ویڈیو ان کی تصاویر پر مبنی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ان کے حالیہ البم کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں اور ان کے ساتھ شیئر کریں۔

    اس سے قبل ایک پوسٹ میں ایان علی نے مداحوں کو اپنے فلاحی ادارے کے بارے میں بھی بتایا تھا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا ادارہ بی مائے فرینڈ آرگنائزیشن خواتین اور بچوں کو محفوظ اور بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جبکہ ادارے کے تحت انہیں تمام تر بنیادی ضروریات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Friends I believe everythin that happens in ur life leads u towards betterment.It is an honor for me to share with u guys somethin that I was doin always but now on a much larger scale … My charitable organisation “Be My Friend Foundation” that I registered in United Kingdom which is goin to help out Children & Women in any form that I can either it’s Education,Medical Help basic necessities like Food,Shelter or Legal Help in my beloved home Pakistan or anywhere in the World.I always thought that how can we make the World a better place with all the negativity that’s around us couldn’t thought of a better idea then this 🙂 I decided that from now on whatever profit I will be recieving annually from the royalties of my Debut Album “Nothing Like Everything” & any other projects that I will do I m goin to donate 50 percent profit to my “Be My Friend Foundation” Social links: Instagram: @bemyfriend.foundation Facebook: https://www.facebook.com/BeMyFriendFoundation Twitter: https://twitter.com/bemyfriendfdn Official Website: http://bemyfriendfoundation.com

    A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on

  • ایان علی کے بعد ایک اور اداکارہ  پر  منی لانڈرنگ کا الزام

    ایان علی کے بعد ایک اور اداکارہ پر منی لانڈرنگ کا الزام

    لاہور : ماڈل ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا بھی مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث نکلی ، ایف آئی اے نے صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ہے ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کا الزام سامنے آگیا، ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کا خط موصول ہوا ہے، قومی احتساب بیورو کو صوفیا مرزا کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوفیا مرزا پر اغوا برائے تاوان، منی لانڈرنگ اور دیگر فراڈز میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔

    ایف آئی اے نے صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایان گرفتاری سے قبل شوبزکی معروف اداکاراؤں سے رابطے میں تھیں، جلد منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ایان علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی، عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج ارشدحسین بھٹہ نے کی، سماعت میں ایان علی کے وکیل آفتاب باجوہ، بیرسٹر سرفراز علی اور دونوں ضامن شوکت عباس اور محمد نواز پیش ہوئے۔

    دوران سماعت عدالت کی جانب سے کسٹمز افسران سے حلف لیا گیا۔ عدالت نے دریافت کیا کہ بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا یا نہیں؟ ملزمہ کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیے گئے۔

    سماعت میں وکلا اور پراسیکیوٹر سے ملزمہ کے کیس کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا آغاز کردیا گیا۔ جج نے ایان علی کے وکیل سے کہا کہ ماڈل ایان علی کو مسلسل طلب کیا جاتا رہا مگر وہ نہیں آئیں، ماڈل نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے۔

    کسٹم انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ کراچی گیا تو بتایا گیا ماڈل بہت عرصے سے یہاں آئی ہی نہیں۔ عدالت نے کہا کہ تمام گواہ بلائے جائیں تاکہ شہادت قلمبند کی جائے۔

    عدالت نے کہا کہ سیشن جج کراچی کو خط لکھا جائے کہ مجسٹریٹ تعینات کیا جائے، مجسٹریٹ ملزمہ کے فلیٹ کی فروخت روکنے پر متعلقہ محکموں کو پابند کرے۔

    عدالت نے ایان علی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، کسٹم حکام نے جب ان کا سامان چیک کیا تو اس میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔

    ایان علی کو مقدمہ درج کرنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا، ان کے کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا۔

    بعد ازاں ایان علی نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس، ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آگیا

    جعلی اکاؤنٹس کیس، ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آگیا

    روالپنڈی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں معروف ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آگیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایان علی کےاکاؤنٹس سے دیگر جعلی اکاؤنٹس کالنک مل گیا جن سے بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ان ہی اکاؤنٹس سے ماڈل کے دبئی کے ٹکٹ بھی خریدے جاتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق ایان علی کے غیر ملکی دوروں کے لیے جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکالی گئی اور اُن کی وہاں رہائش، طعام و قیام و خریداری کے پیسے بھی اسی طرح ادا کیے گئے۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا بعد ازاں انہیں رہائی ملی اور پھر وہ عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوئیں۔

    مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس: تحقیقاتی کمیٹی کو مزید بے نامی اکاؤنٹس مل گئے

    یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو  راولپنڈی کی کسٹمزعدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج ارشد حسین بھٹہ کی سربراہی میں ہوئی تھی ، جس میں ججز نے ملزمہ ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    ملزمہ کے وکیل نے عدالت کی برہمی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری موکلہ بیمار ہیں لہذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    محکمہ کسٹمز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ بہانے بناکر عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتناعرصہ گزر گیا ملزمہ کوجان بوجھ کرپیش نہیں کیا گیا، ملزمہ کے پہلےبھی دو باروارنٹ جاری ہو چکے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

    عدالت نے ایان علی کے پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں اگلی سماعت 22 اکتوبر کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔

  • سپریم کورٹ میں ایان علی کانام ای سی ایل سےنکالنےکافیصلہ چیلنج

    سپریم کورٹ میں ایان علی کانام ای سی ایل سےنکالنےکافیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ وزارت داخلہ نےسپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ ایان علی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے سندھ ہائی کورٹ سماعت نہیں کر سکتی۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہاگیا ہےکہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کےدائرہ کار سے باہر تھا اور اس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہےلہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    درخواست میں وزارت داخلہ نے موقف اپنایا ہے کہ ایان علی کےخلاف حساس نوعیت کا کیس زیرسماعت ہے اس لیےماڈل گرل کو بیرون ملک نہیں جانے دیاجاسکتا۔

    واضح رہےکہ ایان علی کو 2015 میں راولپنڈی ایئر پورٹ سےکروڑوں ڈالرمالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کےالزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔

  • عدالت نے ایان علی ای سی ایل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    عدالت نے ایان علی ای سی ایل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کے ملک سے باہر جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ماڈل گرل پیشی پر پیشی اور عدالت کے چکر پر چکر لگا کر تھک گئیں مگر ایان علی کا نام ای سی ایل سے اب تک نہ نکل سکا، مزید سماعت کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کے ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جج جسٹس نعمت اللہ نےکی۔

    ایان علی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا۔۔جو عدالت کی توہین ہے، ایان علی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ فوری فیصلہ سنایا جائے تاکہ ان کی مؤکلہ کو انصاف مل سکے۔

    مزید پڑھیں : ایان علی ای سی ایل کیس، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس سندھ ہائیکورٹ کوبھجوادیا

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا مؤقف تھا کہ عدالت کے حکم پر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالا گیاتھا تاہم اسے نئے میمورنڈم کےتحت دوبارہ شامل کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایان علی کا نام حکومت پنجاب نے ای سی ایل میں شامل کرایا ہے۔ ان کے خلاف کسٹم انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ ہے جو زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر کے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  • ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات

    ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات

    کراچی: ایان علی کے باہر جانے میں رکاوٹیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ڈالر گرل کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں، اب معاملہ ہائیکورٹ کے بینچ میں اختلاف کی وجہ سے لٹک گیا۔

    ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اب ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ میں اختلاف سامنے آگیا جس پر کیس ریفری جج کو بھجوا دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایان علی کو گزشتہ سال 14 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب دوران تلاشی ان کے سامان سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    ہائیکورٹ اور وفاقی حکومت کے احکامات کے باعث ان کا نام متعدد بار ای سی ایل میں ڈالا اور وہاں سے خارج کیا جا چکا ہے۔

  • ماڈل ایان علی نے فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ماڈل ایان علی نے فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں ملوث شہرہ آفاق ماڈل ایان علی کو فلم انڈسٹری میں لانے کیلئے کئی پروڈیوسر ز سرگرم ہوگئے، ایک سے زائد آفرز ملنے کے باوجود ایان علی نے ایک فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایان علی کو عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرا ر دئیے جانے کے بعد کئی ایک فلم پروڈیوسرز نے ان سے رابطے کئے ہیں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک فلمساز کی آفر کو قبول کرتے ہوئے ایان علی نے فلم میں کام کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کو فی الحال اس نے خفیہ رکھنے کی استدعا کی ہے۔

    Ayyan_Ali

    ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائیوں کی بنا پر وہ مزید ٹینشن سے بچنے کیلئے فلم کاکام خاموشی سے کرنے کی خواہش مند ہیں۔اسکے علاوہ فیشن انڈسٹری سے وابستہ کئی ایک شخصیات نے بھی ایان کو فلمی ہیروئین بنانے کیلئے آفرز دی ہیں۔

    862579-AyyanPHOTOCOURTESYCATALYSTPRANDMARKETINGx-1427901535-216-640x480

    انکاکہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بنا پر اشتہاری اداروں نے ایان علی کو فی الحال کسی پراڈکٹ میں ماڈلنگ کیلئے سائن کرنے سے معذرت کر لی ہے جبکہ ریمپ پر واک کے لئے بھی ان سے رابطے نہیں کئے جارہے، کوئی ادارہ اپنے پراڈکٹ کی ماڈلنگ کیلئے اسکو سائن کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، اسی بنا پر ایان علی نے بھی فلمی دنیا میں اپنی نئی شناخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی کاغذی تیاریاں جاری ہیں۔

    8

  • اب کسی نئے کیس میں ایان علی کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے، عدالت کا حکم

    اب کسی نئے کیس میں ایان علی کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے، عدالت کا حکم

    کراچی  : ماڈل گرل ایان علی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت، سیکریٹری داخلہ اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایان علی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کی گئی، دوران سماعت ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ ’’ آپ کے احکامات کے باوجود ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا اور بیرون ملک روانگی کے وقت ائیرپورٹ سے واپس گھر بھیج دیا گیا‘‘۔

    سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ حکم جاری کیا ہے کہ ’’کسی اور کیس میں ایان علی کا نام ای سی ایل میں ہرگز شامل نہ کیا جائے‘‘۔

    عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ایان علی کے نام کو ای سی ایل سے ہٹا دیا جائے اور اس معاملے کو 10 روز میں ہر صورت حل کیا جائے‘‘۔ مقدمے کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزارت داخلہ آئین کا مذاق اڑا رہی ہے، وکیل ایان علی

    اس موقع پر ماڈل گرل کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ’’ آپ حکم جاری کریں کہ ایان علی کو  مقتول کسٹم انسپیکٹر اعجاز چوہدری کے کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، کیونکہ جس وقت مقتول کو قتل کیا گیا میری موکلاجیل میں قید تھیں۔

    واضح رہے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم جاری کر کے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا تھا، مگر کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ماڈل گرل کو بیرون ملک روانہ ہونے سے روکتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے نام خارج کرنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے، جس کے بعد ماڈل گرل کو واپس روانہ کردیا گیا تھا۔

    پڑھیں :   ایان علی کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے . اہلیہ مقتول انسپکٹر

    دوسری جانب مقتول انسپیکٹر کی بیوہ صائمہ اعجاز نے ایان علی کے بیرون ملک روانگی کے خلاف راولپنڈی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’اُن کے شوہر کو ایان علی کو گرفتار کرنے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

    پڑھیں :     ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری کے قتل کیس میں نامزد

    مقتول کی بیوہ نے درخواست میں لکھا ہے کہ ’’شوہر کے قتل کے بعد اعلیٰ شخصیات کی جانب سے دستبرادری کے لیے دباؤ ڈالا گیا جبکہ پولیس نے بھی تفتیش کے لئے تاحل کوئی بیان ریکارڈ نہیں کیا‘‘۔

     

  • ایان علی نے وزارت داخلہ کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی

    ایان علی نے وزارت داخلہ کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی

    کراچی: بیرون ملک جانے کیلئے مسافر ایئرپورٹ کا رخ کرتے ہیں لیکن ماڈل ایان علی کو اران بھرنے کیلئے عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں، ماڈل گرل نے وزارت داخلہ کےخلاف ایک اور درخواست دائر کردی

    تفصیلات کے مطابق ڈالر گرل ایان علی نے وزارت داخلہ کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی، ایان علی دوبارہ سپریم کورٹ چلی گئی،درخواست میں دلیل دی گئی عدالتی حکم پرنام ای سی ایل سے نکالا گیا،ایک گھنٹے بعد دوبارہ ڈال دیاگیا، وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب مقتول کسٹم افسر اعجاز چوہدری کی بیوہ بھی میدان میں آ گئی، صائمہ چوہدری نے سپریم کورٹ میں ایان علی کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست دے دی۔

    صائمہ چوہدری کا موقف ہے کہ ان کے شوہر کے قتل سے ایان علی کو فائدہ ہوا، مقتول کسٹم افسر اعجاز چوہدری ایان علی کیخاف منی لانڈرنگ کیس میں استغاثہ کے گواہ تھے، انہیں راولپنڈی میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔