Tag: ایان علی کیس

  • ایان علی کیس : سندھ ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت کو نوٹس

    ایان علی کیس : سندھ ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت کو نوٹس

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ سے نہ نکالے جانے پر وفاقی حکومت کو توہینِ عدالت نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمنگلنگ کیس میں نامزد سُپرماڈل ایان علی کیس کی سماعت ہوئی، ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے پر وفاقی حکومت اور فریقین کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چوبیس اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

    ملزمہ کے وکیل نے دورانِ سماعت جج سے استفتار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے گزشتہ سماعت میں عدالت نے جواب طلب کیا تھا، مگر حکومت نے کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا، عدالت فریقین کو سخت نوٹس جاری کرے۔

    سپریم کورٹ کے حکم نامے کے باوجود گزشتہ دنوں ایان علی کو ائیرپورٹ انتظامیہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کی تھی، جس میں ادارے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات ہونے کے سبب ملزمہ کا نام لسٹ سے خارج کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

    واضح رہے گزشتہ سال مارچ میں بیرونِ ملک جاتے ہوئے سپر ماڈل ایان علی کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران پانچ لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے تھے، جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا مگر کچھ ماہ بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری کے قتل کیس میں نامزد

    دوسری جانب ایان علی کیس کے اہم گواہ انسپیکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے راولپنڈی ہائی کورٹ میں ملزمہ کو شوہر کے قتل میں نامزد کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے۔

  • ایان علی کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے . اہلیہ مقتول انسپکٹر

    ایان علی کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے . اہلیہ مقتول انسپکٹر

    راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس کے مقتول کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو کرنسی اسمگلنگ کیس کے باعث قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی  کو مبینہ طور ائیرپورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے انسپکٹر کی بیوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے شوہر کو ایان علی کے مقدمے میں تحقیقات کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے‘‘۔

    مقتول انسپکٹر کی بیوہ  صائمہ اعجاز کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمے میں ردوبدل کے لئے مختلف اداروں اوراعلی شخصیات کے ذریعے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا گیا مگر ہم کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے کیس پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

    چوہدری اعجاز کو گھر کے باہر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا اوراہم فائل چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے مقدمے کے حوالے سے میرا کوئی بیان لیا اور نہ ہی قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تو میرے شوہر کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکتے کیونکہ میرے شوہر کو ایان علی کے مقدمے میں تحقیقات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

     قبل ازیں مقتول انسپکٹر کی بیوہ صائمہ اعجاز نے سیشن اینڈ کورٹ خالد نوید ڈار کی عدالت میں قتل کیس کی تحقیقات شروع کروانے کے حوالے سے درخواست دائر کردی ہے۔

    مزید پڑھیں :      ایان علی کیس : مقتول انسپکٹر کی اہلیہ نے عدالت میں درخواست دائر کردی

     

    واضح رہے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے والے کسٹم آفیسر چوہدری اعجاز کو گزشتہ سال تین جون کوان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایان علی کا نام آج بھی ای سی ایل سے نہ نکل سکا، سماعت پھرملتوی

    دوسری جانب ایان علی کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس کی اگلی سماعت کے لئے عدالت نے سولہ مئی کی تاریخ دی ہے۔

  • ایان علی کیس : مقتول انسپکٹر کی اہلیہ نے عدالت میں درخواست دائر کردی

    ایان علی کیس : مقتول انسپکٹر کی اہلیہ نے عدالت میں درخواست دائر کردی

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں مقتول انسپکٹرچودھری اعجاز کی اہلیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی.

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں مقتول انسپکٹرچودھری اعجاز کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ، مقتول انسپکٹر کی بیوی صائمہ اعجاز نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار کی عدالت میں درخواست جمع کرادی.

    مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ ایک سال گزر گیا ہے پولیس بیان ریکارڈ نہیں کررہی ہے، مقتول انسپکٹر کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند کرنسی اسمگلنگ کیس میں اہم گواہ تھا.

    درخواست گزار صائمہ اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ کرنسی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانا چاہتی ہے،عدالت نے صائمہ اعجاز کی درخواست منظور کر لی.

    عدالت نے ایس ایچ او وارث خان کو ریکارڈ سمیت 13 مئی کو طلب کر لیا.

    یاد رہے چودھری اعجاز کو گذشتہ سال اس کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا.

  • راولپنڈی: ایان علی کیس ضمانتِ درخواست کل تک ملتوی

    راولپنڈی: ایان علی کیس ضمانتِ درخواست کل تک ملتوی

    راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت پر ہونے کے باعث کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی کردی۔

    ایان علی کے جلوؤں سے آج سب محروم رہیں گے، بڑے دنوں بعد آج درخواست کی سماعت کی اُمید بندھی لیکن جج کی اچانک چھٹی نے ایان علی کی یہ اُمید  بھی توڑدی۔ ۔

    راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد ایک دن کی رخصت پر ہونے کے باعث کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی ہو گئی۔

    درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پرکرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی جانب سے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اوردیگرسینئر وکلاء پیش ہوئے۔

    گزشتہ روز عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف جلد از جلد چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ جون تک توسیع کر دی۔

    راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کسٹم کے تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کردی تھی۔