Tag: ایان علی

  • لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لاہور : معروف ماڈل ایان علی کے بعد مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے توفیق عرف ٹافی بٹ کا قریبی عزیز عبدالباسط کروڑوں روپے اور پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے لاہور ائیرپورٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    معروف ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ میں رسوائے زمانہ ہوئی تو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط بھی لا ہور ائیرپورٹ سے پندرہ کلو سونا اور تین کروڑروپے اسمگل کرتے پکڑے گئے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے مسلم لیگ نواز کی اہم شخصیت توفیق عرف ٹافی بٹ کا نام لے لیااور اپنے بیان میں کہا ہے کہ سارا سونا اور پیسے توفیق عرف ٹافی بٹ نے دئیے۔

    ابتدائی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جس کے مطابق ملزم عبدالباسط اکیلا نہیں، بلکہ توفیق عرف ٹافی بٹ کی زیرنگرانی چلنے والے گروہ کا حصہ ہے جو ملک کی اہم ترین شخصیت کے انتہائی قریب تصور کیا جاتا ہے۔

    توفیق بٹ کی ائیرپورٹ میں تین دکانیں ہیں جن کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی ہے اور بیرون ملک کرنسی، سونا اور جواہرات منتقل کرنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجودان دکانوں سے مدد لی جاتی ہے۔

    سامان لے جانے والے مسافر کو تمام چیزیں ائیرپورٹ کی حدود کے اندر سے فراہم کی جاتی ہیں۔ عبدالباسط اور کئی دیگر کے ذریعے اہم ترین شخصیات اور ان کی بیٹی کی اشیاء بیرون ملک بھجوائی گئیں۔

    مئی 2011 کی انتخابی مہم کے دوران اہم ترین شخصیت کی بیٹی کے پروٹوکول کی ذمہ داری ٹوفی بٹ کے پاس تھی جس نے اہم شخصیت کی بیٹی کی میڈیا مہم اور دیگر اخراجات برداشت کئے تھے۔

  • ایان علی منی لانڈرنگ کیس، سرکاری وکیل کے دلائل آج متوقع

    ایان علی منی لانڈرنگ کیس، سرکاری وکیل کے دلائل آج متوقع

    راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہیں،  مقامی عدالت میں ایان علی کے خلاف پیش کیےگئے چالان پر حکومتی وکیل آج دلائل دے گا۔

    منی لانڈرنگ کا کیس ایان علی کیلئے مشکلات کھڑی کرتا جارہا ہے، گزشتہ سماعت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کسٹم حکام نے پہلا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا، جس کے مطابق ماڈل ایان ملزمہ قرار دے دی گئی۔

    عبوری چالان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں کوئی شریک جرم ثابت نہیں ہوا، عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس اپریل تک توسیع کردی تھی، جو آج ختم ہورہی ہے۔

    آج حکومتی وکیل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان کی عدالت میں دلائل دے گا۔

  • عدالت نے وکلاء کو ایان علی کی تصاویر بنانے سے روک دیا

    عدالت نے وکلاء کو ایان علی کی تصاویر بنانے سے روک دیا

    راولپنڈی: عدالت نےوکیلوں کوایان علی کی تصویریں بنانےسے روک دیا۔ ایان علی نےاعتراض کرتے ہوئے کہا تھاکہ  وکیلوں کوان کی تصویروں کاشوق ہے توانٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاپ ماڈل ایان علی راول پنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہونےکےلئےآئیں توپچھلی پیشی کے برعکس چہرہ اورزلفیں کھلی ہوئی تھیں۔ تصویریں لینےاوربات کرنےکےلئےمیڈیاامڈ پڑا۔ لیکن وہ سب کونظرانداز کرتی ہوئی کمرہ عدالت میں داخل ہوگئیں۔

    عدالت میں موجود لوگ بھی ایان کےگلیمرسےمتاثرہوئےبغیرنہ رہ سکے ،اس موقع پروہاں موجود وکیل بھی موبائل فون سے ان کی تصاویر اتارنےلگے۔

    اس پرایان علی نےاعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کوان کی تصویروں کاشوق ہے وہ انٹرنیٹ سےڈاؤن لوڈ کرلیں،اس پرعدالت نے کہا کہ وکیل برادری پڑھالکھاطبقہ ہے۔ عدالت کا احترام کریں اورتصویریں نہ اتاریں۔

    عدالت نےکسٹم کےوکیل کی درخواست پر جوڈیشل ریمانڈ میں چو بیس اپریل تک توسیع کر دی۔ایان علی کوراولپنڈی ائیرپورٹ سے پانچ لاکھ ڈالرکےساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔

    ایان علی پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ پچھلی پیشی میں ایان برقع میں عدالت آئی تھیں۔

  • ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    راولپنڈی: کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں شاہانہ زندگی گزارنے کےلئے بی کلاس ملے گی یا نہیں عدالت اٹھائیس مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔

    شاہانہ زندگی گزارنے والی ماڈل ایان علی جیل کی پھیکی زندگی سےبیزارہیں، جیل میں چکی تو ایان نے نہ پیسی مگر عیش کی زندگی نہ ملنے پر سپر ماڈل کا براحال ہے۔

    سپر ماڈل نے بی کلاس بیرک کی فرمائش کردی ہے، کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل کو بی کلاس ملے گی یا نہیں اس کا فیصلہ اٹھائیس مارچ کو ہوگا ۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

  • ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ماڈل گرل ایان علی کی کراچی منتقلی کے حوالے سے سندھ حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا، ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ماڈل ایان علی چالیس ویں بار رقم لے کر دبئی جارہی تھیں، برآمد ہونے والا پیسہ بھی کسی سیاستدان کا ہی ہوگا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔