Tag: ایاٹا

  • ایئر لائنز کی انٹرنیشنل تنظیم کا حکومت پاکستان سے ٹکٹس پر ٹیکس اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    ایئر لائنز کی انٹرنیشنل تنظیم کا حکومت پاکستان سے ٹکٹس پر ٹیکس اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    کراچی: ایئر لائنز کی انٹرنیشنل تنظیم ایاٹا نے حکومت پاکستان سے ٹکٹس پر ٹیکس اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ہواٸی سفر کے ٹکٹس پر ٹیکس میں اضافے کے سلسلے میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

    ایاٹا نے حکومت سے ہواٸی سفر پر ٹیکس اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بجٹ میں اچانک بین الاقوامی ہواٸی سفر کے ٹکٹس پر ٹیکس 150 فی صد تک اضافہ کیا گیا، اس عمل سے پاکستان کے لیے ہواٸی سفر اور سیاحت میں کمی ہوگی۔

    خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ٹکٹس پر ٹیکس میں اضافے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو چند ماہ قبل اعتماد میں لینا لازمی ہوتا ہے، فضاٸی سفر کے ٹکٹ پر عجلت میں ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کو حکومت پاکستان فوری واپس لے۔

    خط کے مطابق ٹیکس شرح بڑھنے سے ٹریول ایجنٹس اور ایئر لاٸن کا کاروبار متاثر ہوگا، اور ٹیکس میں اچانک اضافہ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • فضائی مسافروں اور ٹریفک میں اضافہ

    فضائی مسافروں اور ٹریفک میں اضافہ

    ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے دوران فضائی سفر کی گھٹ جانے والی شرح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اپریل 2023 میں ٹریفک اپریل 2022 کے مقابلے میں 45.8 بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے اپریل کے دوران فضائی سفر کے اعداد و شمار جاری کردیے، اپریل میں فضائی مسافروں کے ہوائی ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    ایاٹا کا کہنا ہے کہ اپریل کے دوران عالمی سطح پر ہوائی پسنجرز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، اپریل 2023 میں ٹریفک اپریل 2022 کے مقابلے میں 45.8 بڑھ گیا۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہوائی ٹریفک اب پری کووڈ کی سطح کے 90.5 فیصد پر ہے۔

    اپریل 2023 میں ڈومیسٹک ٹریفک میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 42.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پر کرونا وبا کے ڈومیسٹک فضائی سفر اب مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے۔

    اپریل 2023 کے دوران بین الاقوامی ہوائی ٹریفک میں اپریل 2022 کے مقابلے میں 48.0 فیصد اضافہ ہوا۔

  • امارات ایئر لائن: 120 شہروں کے مسافر بڑی سہولت حاصل کریں گے

    امارات ایئر لائن: 120 شہروں کے مسافر بڑی سہولت حاصل کریں گے

    دبئی: امارات 6 براعظموں میں ایاٹا (IATA) ٹریول پاس نافذ کرنے والی پہلی ایئر لائن بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امارات چھ براعظموں میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) ٹریول پاس لاگو کرنے والی پہلی ایئر لائن بن گئی ہے۔

    اپریل میں اپنے دبئی مرکز سے منتخب راستوں پر کامیاب ٹرائلز کے بعد امارات ایئر لائن نے آہستہ آہستہ ایاٹا ٹریول پاس ایپ کو جون میں 12 روٹس پر صارفین تک بڑھایا، اور ایئر لائن نے اب ایاٹا کے ساتھ اپنے عالمی نیٹ ورک پر اس ڈیجیٹل ٹریول پاس کو نافذ کرنے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

    یہ ڈیجیٹل ٹریول پاس فی الحال 50 شہروں سے سفر کرنے والے امارات کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، توقع ہے کہ تمام 120 سے زائد مقامات پر اس کا افتتاح اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا۔

    امارات ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الریدھا نے کہا کہ ایاٹا ٹریول پاس امارات ایئرلائن کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی تازہ ترین مثال ہے، ہم اپنے صارفین کے لیے آرام دہ سفر فراہم کرتے ہیں

    ایاٹا کے سینئر نائب صدر آپریشنز نک کیرین نے کہا کہ امارات ایئر لائن کی جانب سے ٹریول پاس کے نفاذ سے سفر کے لیے درکار صحت کے بے تحاشا پیچیدہ اسناد کا مسئلہ حل ہو جائے گا، مسافروں کو ایک محفوظ خودکار عمل کے ذریعے دستاویزات کی جانچ کے لیے قطاروں میں کھڑے ہونے اور بھیڑ سے نجات ملے گی۔

    ایاٹا ڈیجیٹل ٹریول پاس کے ذریعے اب مسافر اپنے سفر سے متعلق، ویکسین لگوانے یا ٹیسٹ کرنے کے سلسلے میں بالکل درست معلومات حاصل کر سکیں گے۔

    اس کے ذریعے مسافر اپنے ڈیپارچر لوکیشنز پر کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے والے مستند مراکز تک رسائی کر سکیں گے، اور مسافروں کو اپنے تمام سفری دستاویزات کو ڈیجیٹل طور پر سنبھالنے کی سہولت دستیاب ہوگی، جن میں منظورہ شدہ لیبارٹریز سے ٹیسٹ نتائج اور سرٹیفکیٹس براہ راست وصول کرنا شامل ہیں۔

    نیز، مسافر ایاٹا ٹریول پاس ایپ کے ذریعے 1500 سے زیادہ کووِڈ نائنٹین ٹیسٹ لیبز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اور یہ تعداد مزید بڑھائی جا رہی ہے۔

  • قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی سطح پر اہم کامیابی

    قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی سطح پر اہم کامیابی

    کراچی: قومی ایئر لائن نے کامیابی کے ساتھ آیاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ (IOSA) کی رجسٹریشن کی تجدید کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق آیاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ تنظیم (IOSA) نے پی آئی اے کی آڈٹ کے نتائج کو کامیابی کے ساتھ حل اور مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے کی رجسٹریشن مزید 2 سال تک کار آمد رہے گی۔

    اس اہم حفاظتی سند کی تجدید کے لیے ہر 2 سال بعد بیرونی آڈٹ ہوتا ہے، یہ سیفٹی آڈٹ ایاٹا کی جانب سے کیا جاتا ہے اور پی آئی اے کا شمار کامیابی سے ایاٹا کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے سند یافتہ ایئر لائنز میں ہوتا ہے۔

    گزشتہ ایک سال میں در پیش چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے پی آئی اے نے 2 آڈٹ کروائے، جن میں سے پہلے کا دائرہ کار محدود تھا، جب کہ دوسرا تفصیلی آڈٹ آپریشنز، فلائٹ سروسز (کیبن آپریشنز)، کوالٹی اشورنس، سیفٹی منیجمنٹ، سیکیورٹی سروسز، انجینئرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ ڈسپیچ، اور کارگو آپریشنز پر محیط ایک مکمل اسکوپ آڈٹ تھا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ایئر لائن کے کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا IOSA رجسٹریشن کا تسلسل اور کامیابی کے ساتھ حصول حفاظتی امور کی ترجیح کی ایک مثال ہے۔

    انھوں نے کہا پی آئی اے حفاظتی امور پر کبھی سمجھوتا نہیں کرتی اور پہلی ترجیح مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی ہے، ادارے کے کارکنان کی ادارے کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی مثالی ہیں۔

    سی ای او نے مزید کہا اچھی خبریں جلد ہی سامنے آئیں گی اور ہم سب سے قابل اعتماد اور محفوظ ترین ایئر لائن کے طور پر سامنے آئیں گے۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اس اہم کامیابی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ سال کے دوران پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے میں مزید بہتری اور ترقی ہوگی۔

  • گزشتہ برس مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا؟

    گزشتہ برس مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا؟

    دبئی: فضائی ٹرانسپورٹ کی بین الاقوامی تنظیم نے کہا ہے کہ 2020 میں کرونا وبا کے دوران مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز کو 7.1 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے مشرق وسطیٰ کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وبا کے بعد ہوا بازی انڈسٹری کے ری اسٹارٹ کا پلان ترتیب دیں۔

    ایاٹا نے ڈیٹا جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس مشرق وسطیٰ کے ایئر لائنز کو فی مسافر 68.47 ڈالرز کا نقصان ہوا، اور 2019 کے مقابلے میں اس دوران ایئر ٹریفک 20 فی صد سے بھی کم رہی، ایاٹا کے مطابق جنوری 2020 کے دوران ایئر ٹریفک جنوری 2019 کے مقابلے میں 82.3 فی صد کم رہی۔

    ایاٹا کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا نے ایوی ایشن انڈسٹری کو جس بحران سے دوچار کیا، اس نے 17 لاکھ ملازمتوں اور 105 بلین ڈالرز مجموعی قومی پیداوار کو خطرے میں ڈالا۔

    تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ایئر لائنز نے 2020 کے دوران 4.8 ارب ڈالر حکومتی امداد کی مد میں حاصل کی، اس کے باوجود کئی ایئر لائنز دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار رہیں۔

    ایاٹا کے ریجنل نائب صدر کامل الاعوادی کا کہنا تھا کہ حکومتی امداد نے ہوائی صنعت کو بڑی ناکامیوں سے بچایا لیکن حکومتوں کو مزید خرچ کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔

  • ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کا مکمل آڈٹ کرے گی

    ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کا مکمل آڈٹ کرے گی

    کراچی: ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم قومی ایئر لائن کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کرے گی، ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ IOSA ٹیم پی آئی اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

    آڈٹ کا مقصد پی آئی اے کے سیفٹی میعار اور طیاروں کی جانچ پڑتال ہے، ایئر لائنز کا ہر دو سال بعد اس سلسلے میں دوبارہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے تحت تجارتی ہوا بازی کی حفاظت کی کارکردگی کے نتائج جاری کیے جاتے ہیں، ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوائی حادثات کی روک تھام میں آئی او ایس اے (ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ) کی کتنی اہمیت ہے اور اس کی پاس داری کتنی ضروری ہے۔

    IOSA سرٹیفیکیشن آڈٹ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تشخیصی نظام ہے جو ایک ایئر لائن کے آپریشنل مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹم کا اندازہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے 65 سال پرانے روٹ سے دست بردار نہیں ہوگی، قومی ایئر لائن نے پابندی کے دوران متبادل ذرائع سے آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چارٹرآپریشن کی خواہش مند کمپنیوں کے لیے پی آئی اے نے ٹینڈر بھی جاری کر دیا، یورپ اور برطانیہ کے لیے چارٹرڈ آپریشن کی پیشکشیں طلب کی گئیں، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ چارٹر طیاروں کی خدمات 3 سے 6 ماہ کے لیے حاصل کی جائیں گی۔

  • عالمی ہوائی ٹریفک کب تک معمول پر آ سکے گا؟ انٹرنیشنل ادارے کا انکشاف

    عالمی ہوائی ٹریفک کب تک معمول پر آ سکے گا؟ انٹرنیشنل ادارے کا انکشاف

    کینیڈا: انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی ہوائی ٹریفک کی بحالی توقع سے کم رہی ہے، کرونا بحران کے باعث عالمی ہوائی سفر کی بحالی میں توقع کے برعکس زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی ادارے ایاٹا نے کہا ہے کہ عالمی ہوائی ٹریفک 2024 سے قبل کرونا وائرس کی وبا سے پہلی والی سطح پر نہیں آ پائے گا، خیال رہے کہ اس سے قبل ایاٹا کی جانب سے اس سلسلے میں 2023 کی پیش گوئی کی تھی۔

    ایاٹا نے کہا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں رواں سال مسافروں کی تعداد میں 55 فی صد کی کمی متوقع ہے، تنظیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگرچہ 2021 میں مسافروں کی تعداد 62 فی صد تک بڑھ جائے گی تاہم پھر بھی یہ 2019 کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی کم ہوگی۔

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے یہ ‘مایوس کن’ پیش گوئی اس تناظر میں کی ہے کہ امریکا اور ترقی پذیر ممالک میں کرونا وائرس کی روک تھام کی رفتار بہت سست ہے۔

    یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اگرچہ امریکا سے باہر ترقی یافتہ ممالک نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا ہے لیکن اس کی دوبارہ آمد اور پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے، دوسرا امر یہ ہے کہ اہم ابھرتی معیشتوں کا امریکا کے ساتھ مل کر جو عالمی ایئر ٹریول مارکیٹ ہے وہ 40 فی صد ہے، دیگر عوامل میں یہ بھی شامل ہے کہ کرونا وائرس لاحق ہونے کے خطرے کے پیش نظر کاپوریٹ ٹریول کم ہو چکا ہے، صارفین کا اعتماد بھی کم زور ہو چکا ہے کہ اگر کرونا سے متاثر ہوئے تو نوکریاں جا سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ جون میں انٹرنیشنل ٹریفک 96.8 فی صد تک سکڑ گیا تھا، ایاٹا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف کام یاب ویکسین کی تیاری ہی عالمی ایئر ٹریفک کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔