Tag: ایبٹ آباد

  • پاکستان کا سابق اولمپیئن افتخار احمد موچی کا کام کرنے پرمجبور

    پاکستان کا سابق اولمپیئن افتخار احمد موچی کا کام کرنے پرمجبور

    ایبٹ آباد : پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایبٹ آباد کے سابق اولمپیئن افتخار احمد مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے۔ مالی حالات اتنے خراب ہیں کہ موچی کا کام کرکے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستان کانام روشن کرنے والاسابق اولمپیئن حکومت کی عدم توجہی اور مالی معاونت نہ ملنے کے باعث ’’موچی‘‘بننے پر مجبور ہوگیا۔

    سابق اولمپیئن افتخار احمد نے سال1985 کے اولمپکس میں ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    سابق اولمپیئن افتخار احمد ایبٹ آباد میں جوتے پالش کرتا ہے، اس نے ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ میں کئی میڈل جیتے۔

    افتخار احمد کا کہنا ہے کہ حکومت سے نوکری کی اپیل کی تھی جو رد ہوگئی، سابق اولپمیئن نے سیف گیمز اور نیشنل گیمز ریسلنگ میں طلائی میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی اور باڈی بلڈنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

    افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت میری مدد کرے تو میں نوجوان نسل کو باڈی بلڈنگ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ سکھانے کیلئے تیار ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ایئر مارشل اصغر خان آبائی گاؤں میں سپرد خاک

    ایئر مارشل اصغر خان آبائی گاؤں میں سپرد خاک

    ایبٹ آباد: پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان کو ان کے آبائی گاؤں میں قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل اصغر خان کو ایبٹ آباد کے نزدیک اپنے آبائی گاؤں نواں شہر میں‌ سپرخاک کر دیا گیا۔

    قبل ازیں ان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس نور خان میں ادا کی گئی تھی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    ان کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کےسابق سربراہ ایئرمارشل اصغرخان کی نماز جنازہ ادا

    نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کو پی اے ایف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایبٹ آباد پہنچایا گیا، جہاں‌ انھیں‌ آبائی گاؤں میں‌ سپرد خاک کیا گیا۔

    ائیر مارشل اصغر خان کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاک فضائیہ کے تمام افراد کے لیے مشعلِ راہ تھے، ائیر مارشل اصغر خان اعلیٰ کردار ،غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے حامل  تھے۔

    ائیر چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ان کی ان گنت خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ان کے شان دار کارناموں کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں انھیں فادر آف پاکستان ائیر فورس کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی سرپرستی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی

    ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی سرپرستی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی

    ایبٹ آباد: خیبر پختونخواہ حکومت کا صوبے کو سرسبز بنانے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ٹمبر مافیا کے بعد محکمہ جنگلات کے عملہ کی سرپرستی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں ٹمبر مافیا نے ہزاروں قیمتی درخت کاٹ دیے۔

    ایبٹ آباد میں گلڈانیہ کے جنگلات میں دن دہاڑے قیمتی درختوں کی اسمگلنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کا عملہ بھی درختوں کی کٹائی میں ملوث ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت نے محکمہ جنگلات کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو جنگلات کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

    دوسری جانب صوبے میں شجر کاری کی مہم بھی جاری ہے اور خیبر پختونخواہ پاکستان کا واحد صوبہ بن گیا ہے جہاں وسیع پیمانے پر شجر کاری کے ذریعے 35 لاکھ ایکڑ جنگلات کو بحال کیا گیا ہے۔

    چند روز قبل عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے پر کامیاب عملدر آمد کے بعد خیبر پختونخواہ کا شمار دنیا کے ان علاقوں میں ہونے لگا ہے جس نے عالمی معاہدے ’بون چیلنج‘ کو پورا کرتے ہوئے 35 لاکھ ایکڑ زمین پر جنگلات قائم کیے۔

    بعد ازاں ورلڈ اکنامک فورم نے بھی اس منصوبے کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر 12 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی گئی جس کے بعد یہ ملک کی سب سے بڑی ماحول دوست سرمایہ کاری بن گئی ہے۔

    یاد رہے کہ بلین ٹری سونامی کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور اب تک صوبے بھر میں 94 کروڑ درخت کامیابی سے لگائے جاچکے ہیں۔

    منصوبے کے تحت صوبے میں مجموعی طور پر ایک ارب درخت لگائے جانے تھے اور منصوبہ اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد : گاڑی سے 70 عدد نائن ایم ایم پستول اور 34 ہزار گولیاں برآمد

    ایبٹ آباد : گاڑی سے 70 عدد نائن ایم ایم پستول اور 34 ہزار گولیاں برآمد

    ایبٹ آباد : پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے ستر عدد نائن ایم ایم پستول بر آمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق کارروائی مسلم آباد کے قریب کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے70نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے دیگر اسلحہ بھی ملا ہے، مذکورہ گاڑی میں چونتیس ہزار گولیاں بھی موجود تھیں، پولیس نے موقع سے ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے تھانہ کینٹ میں اسلحہ بر آمدگی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا اآغاز کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: کوہاٹ ٹنل کے قریب کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امتحانی مراکزمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

    امتحانی مراکزمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

    ایبٹ آباد : تعلیمی بورڈ نے اہم کارنامہ انجام دے دیا، نقل کی روک تھام کیلئےامتحانی مراکز پرآن لائن کیمرے نصب کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اب تقل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی بنایا جا رہا ہے، دوران امتحان طلباو طالبات پر صرف اساتذہ ہی نہیں کیمرے بھی نظر رکھیں گے اور ان کی آواز بھی سن سکیں گے۔

    ایبٹ آباد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلیے سی سی ٹی وی کیمرے لگادیئے۔ جس کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ مذکورہ کیمرے صرف طلباء طالبات پر ہی نہیں بلکہ بوٹی مافیا پر بھی نظر رکھیں گے۔

    ایبٹ آباد کے ایک سو بیالیس سے زائد امتحانی مراکزمیں کیمروں کے ساتھ جدید مائیک سسٹم بھی نصب کیا گیاہے۔ جس سے طلباء طالبات اور اساتذہ کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

    انٹر بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات نے ذہین اور محنت کرنے والے طلبا نے بھرپور خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    اس انقلابی اقدام کے بعد ایبٹ آباد بورڈ جدید سسٹم لگانے والا ملک کا پہلا بورڈ بن گیا ہے ۔ طلباء کاکہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے دیگرتعلیمی بورڈز بھی ایسے اقدامات کریں جس سے ذہین طلبا کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔

  • پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا امتحان، صرف دو کھلاڑی پاس

    پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا امتحان، صرف دو کھلاڑی پاس

    ایبٹ آباد: پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا امتحان، چھ منٹ میں ایک کلو میٹرکی دوڑ میں صرف دو کھلاڑی پاس، باقی پیچھے رہ گئے،مصباح الحق اور یونس خان بھی فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترے۔

    کاکول اکیڈمی میں فوجی ٹریننگ کے دوران سینئیر جونئیر تمام کھلاڑی ہانپ گئے، ابتدائی دو روز جمسمانی مشقوں کے لئے ٹرینر نےکھلاڑیوں کی خوب دوڑیں لگوائیں، سست کھلاڑی بھی جان مارنے لگے لیکن فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترسکے۔

    ایک کلو میٹر کا فاصلہ چھ منٹ میں طے کرنے کے امتحان میں زیادہ تر کھلاڑی فیل ہوگئے، جس کی وجہ کھلاڑیوں کو بڑھا ہوا وزن قرار دیا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں کو دو سیشنز میں ٹریننگ کرائی جارہی ہے، سورج نکلنے کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی لہو گرمانے والی ٹریننگ شروع ہوجاتی ہے جس میں پش آپس، اسپرنٹ اور فٹنس کی دیگر مشقیں شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان بھی فٹنس پر ٹرینر کو رام نہ کرسکے، کیمپ جس طرح آگے بڑھتا جائے گاکھلاڑیوں کی ٹریننگ اور سخت ہوتی جائے گی۔

  • ایبٹ آباد : زندہ جلائی جانے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی

    ایبٹ آباد : زندہ جلائی جانے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی

    ایبٹ آباد : گزشتہ روز ایبٹ آباد میں زندہ جلائی جانےوالی لڑکی نویں جماعت کی طالبہ نکلی، سولہ سال کی عنبرین آدھی رات کےبعد غائب ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے مکول میں گاڑی میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی کی شنا خت ہوگئی۔ عنبرین دختر ریاست علی نویں جماعت میں پڑھتی تھی۔

    پولیس افسرنےبتایا کہ سولہ سالہ عنبرین آدھی رات کے بعد گھر سے غائب ہوئی تھی، عنبرین کو نامعلوم افراد نے گاڑی میں باندھ کرآگ لگادی تھی۔

    ملزمان نے اپنا جرم چھپانے اور تفتیش کا رخ موڑنے کیلئے قریب کھڑی دواورگاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی،ابتدائی طورپرمتوفیہ کی چوڑیوں کی مدد سے انداز ہ لگایا گیا تھا کہ یہ لاش لڑکی کی ہے۔

    پولیس نے سوزوکی ڈرائیور نصیر کو گرفتار کرلیا ہے جس نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کھڑی کرکے گیا اور جب صبح دیکھا تو گاڑی جلی ہوئی تھی، اسے نہیں معلوم کہ لڑکی گاڑی میں کیسے آئی۔

    پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ عنبرین کے گھروالوں نےابھی تک کسی پرشبہ ظاہرنہیں کیا ہے،پولیس نےواردات کے شبے میں چند افراد کوحراست میں بھی لے لیاہے۔

     

  • گیس پر نیا ٹیکس مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیاجائے، عمران خان

    گیس پر نیا ٹیکس مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیاجائے، عمران خان

    لاہور: عمران خان نے گیس انفرا اسٹرکچر ٹیکس بل کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری میں چارٹر آف مُک مکا طے ہے۔

    تحرک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گیس انفرا اسٹرکچر ٹیکس بل سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا عمران خان کا کہنا تھا سیس کا بل منظور ہونے سے پنجاب میں نفرتیں بڑھیں گی۔

    پیپلز پارٹی نے پہلے بیانات دئے پھر بل کی حمایت کردی،دونوں میں چارٹر آف مک مُکا ہے عمران خان نے گیس انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ ٹیکس بل کو مشترکہ مفادات کونسل میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کہا کہ ہم نے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی ثابت کردی عمران خان نے کہا پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرے گی۔

  • عمران خان نے ایبٹ آباد سمیت تمام جلسے منسوخ کردیئے

    عمران خان نے ایبٹ آباد سمیت تمام جلسے منسوخ کردیئے

    اسلام آباد : عمران خان نے ایبٹ آباد سمیت تمام جلسے منسوخ کردیئے، منسوخی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے نوٹس پرکیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایبٹ آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،الیکشن کمیشن نے جلسہ کرنے پر اکیس مئی کو طلب کررکھا ہے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایم این ایز ،ایم پی ایز اوروزیر اعلیٰ کے پی کے کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عمران خان کوانیس سے چھبیس مئی تک مختلف مقامات پر بارہ جلسے کرناتھے، جو تمام منسوخ کردیئے گئے ہیں، جلسوں کی منسوخی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے نوٹس پرکیا گیا ہے۔

    عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ن لیگ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ گلگت میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

    علاوہ ازیں انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    عمران خان سے کہا گیا ہے کہ وہ اکیس مئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے خیبرپختون خوا میں جلسوں کے شیڈول جاری کرنے اور اس حوالے سے ان کے بیانات پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

    کمیشن نے کے پی کے کے دو صوبائی وزرا مشتاق غنی اور حبیب الرحمان کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے ہیں۔ دونوں وزرا کو پچیس مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

  • میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    ایبٹ آباد:شہرکی مقامی عدالت نے توہین آمیز پروگرام کیس میں جیونیوز کے مالک میرشکیل الرحمٰن ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سول جج اور مقامی مجسٹریٹ نجیب الحق کی عدالت میں جیو مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں چاروں ملزمان جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، وینا ملک، اسد خٹک، اور شائستہ لودھی کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

    پیش نہ ہونے پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او میر پور ، تفتیشی افسران سمیت مدعی کو بھی بیابات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا ۔

    عدالت میں جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیخلاف سردار بلال مرتضی نے درخواست دائر کی تھی