Tag: ایجنٹ مافیا

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

    گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی شامل ہیں۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کاروائی میں فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی اور محمد یونس کوبھی گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو تعلق گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے تاہم چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے خالی بینک چالان، ٹوکن کی فوٹو کاپیاں ، ایم آر پی رسیدیں، اور نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹس بھی برآمد ہوا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

  • پاسپورٹ بنوانے والے شہری پریشان ، اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والے شہری پریشان ، اہم خبر آگئی

    لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی اور ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا ، جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔

    پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ’’ٹیکس‘‘ٹوکن مشین بھی خراب تھی جبکہ ڈائریکٹر واسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوتبدیل اور فوری محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    اس موقع پر انھوں نے پاسپورٹ آفس میں شہریوں سےملاقات اور مسائل پوچھے تو بزرگ شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دئیے اور کہا پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیےلگ جاتے ہیں، گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔

    محسن نقوی نے سوال کیا ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے، ہر کوئی ایجنٹ ،عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے، آپ کے لئے آیا ہوں شکایات کا ازالہ کروں گا،خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔