Tag: ایدھی سینٹر

  • ڈکیتی کیس :فیصل ایدھی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

    ڈکیتی کیس :فیصل ایدھی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

    کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ انہیں ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا کہناہےکہ ایدھی ہوم میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    فیصل ایدھی کا کہناتھاکہ میں اور میرے وکیل سٹی کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد جیسے ہی باہر آئے توڈکیتی کےملزمان نےمجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈکیتی کے واقعے کے بعد بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔

    فیصل ایدھی نے اپنے وکیل کے ہمراہ متعلقہ پولیس اسٹیشن جاکر دھمکی کے خلاف شکایت درج کرادی۔

    مزید پڑھیں:ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    یاد رہے کہ 19 اکتوبر 2014 کو 8 مسلح افراد نے میٹھادر کے ایدھی ہوم میں داخل ہوکر عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا تھا اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی نقد رقم، سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے صرف چند ملزمان عدالت میں پیش ہورہے ہیں جبکہ کچھ طبی بنیادوں پر عدالت نہیں آتے۔

  • بحریہ ٹاون کے ملک ریاض نےعبداللہ کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کردیا

    بحریہ ٹاون کے ملک ریاض نےعبداللہ کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کردیا

    کراچی : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے عبداللہ کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    ایدھی سینٹر میں موجود عبداللہ کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے کے بعد چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے عبداللہ کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ایدھی سینٹر کے ذرائع کے مطابق پہلے بھی کئی لوگ عبداللہ کی کفالت کیلئے ایدھی سینٹر سے رابطہ کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ملنے والا عبداللہ نامی بچہ ایدھی سینٹر پہنچایا گیا، ایک رضوان نامی شخص ایدھی سینٹر کے اندر پہنچا اور اس نے ایدھی سینٹر میں یہ بتایا کہ اس کو یہ بچہ دو دریا سے ملا ہے جسے ایدھی فاؤنڈیشن نے مسنگ چائلڈ کے طور پر اپنے پاس رکھ لیا اور اس کے والدین کی تلاش شروع کردی۔

    دوسری جانب رضوان وہی شخص ہے جس نے ایک ماہ قبل عبداللہ اورا س کی والدہ کو دہلی کالونی میں ناصر منزل میں دوسری منزل پر فلیٹ کرائے پر دلوایا ،کرائے نامہ میں بھی رضوان نے اپنا اوورسیز والا شناختی کارڈ لکھوایا جبکہ رضوان نے ایدھی سینٹر میں غلط بیانی سے کام لیا کہ بچہ اس کو دو دریا سے ملا ہے۔

    پولیس کے مطابق رضوان اس کیس میں مرکزی ملزم ہے جس کی تلاش زور و شور سے جاری ہے ،گذشتہ روز ناصر منزل سے ملنے والی حلیمہ نامی خاتون کی لاش نے یکسر واقعے کا رخ موڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق جب تک رضوان نامی شخص گرفتار نہیں کرلیا جاتا تب تک واقعے کو فوری طور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ملنے والی لاش کی خراب حالت کے باعث وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا اور لاش کو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بجھوادیا گیا ہے جس کے بعد اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ ملنے والی لاش کو کس طرح سے قتل کیا گیا ہے۔

  • دو دریا سے ملنے والے بچے کے حوالے سے کہانی کا نیا رخ سامنے آگیا

    دو دریا سے ملنے والے بچے کے حوالے سے کہانی کا نیا رخ سامنے آگیا

    کراچی : چند روز قبل ایدھی سینٹر کو ملنے والا عبداللہ نامی بچہ ایدھی سینٹر کیسے پہنچا اور کس نے پہنچایا، اس حوالے سے اے آروائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی۔ مذکورہ بچہ دو دریا سے نہیں ملا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق 25 مئی کی رات کو گیارہ بج کر سینتیس منٹ پر ایک شخص اپنی جیپ میں ایدھی سینٹر کے باہر پہنچا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایدھی سینٹر پہنچانے والاجو شخص رضوان ہے اس نے چیک پرنٹ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

    ایدھی سینٹر کے اندر پہنچا اور اس نے ایدھی سینٹر میں یہ بتایا کہ اس کو یہ بچہ دو دریا سے ملا ہے جسے ایدھی فاؤنڈیشن نے مسنگ چائلڈ کے طور پر اپنے پاس رکھ لیا اور اس کے والدین کی تلاش شروع کردی۔

    دوسری جانب رضوان وہی شخص ہے جس نے ایک ماہ قبل عبداللہ اورا س کی و الدہ کو دہلی کالونی میں ناصر منزل میں دوسری منزل پر فلیٹ کرائے پر دلوایا ،کرائے نامہ میں بھی رضوان نے اپنا اوورسیز والا شناختی کارڈ لکھوایا جبکہ رضوان نے ایدھی سینٹر میں غلط بیانی سے کام لیا کہ بچہ اس کو دو دریا سے ملا ہے۔

    پولیس کے مطابق رضوان اس کیس میں مرکزی ملزم ہے جس کی تلاش زور و شور سے جاری ہے ،گذشتہ روز ناصر منزل سے ملنے والی حلیمہ نامی خا تون کی لاش نے یکسر واقعے کا رخ موڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق جب تک رضوان نامی شخص گرفتار نہیں کرلیا جاتا تب تک واقعے کو فوری طور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ملنے والی لاش کی خراب حالت کے باعث وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا اور لاش کو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بجھوادیا گیا ہے جس کے بعد اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ ملنے والی لاش کو کس طرح سے قتل کیا گیا ہے۔

     

  • ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی

    ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی

    کراچی :ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی۔

    کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں مردہ قرار دی گئی خاتون  مائی منظوراں کو غسل کے لئے جب  ایدھی سرد خانے لایا گیا تو غسل کے دوران خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی۔

    ایدھی سینٹر کی خاتون رکن نے جب دوران غسل مائی منظوراں کے سینے پر ہاتھ رکھا تو ڈھڑکن چل رہی تھی، جس کے چند ہی لمحوں بعد خاتون اٹھ بیٹھی، یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران و پریشان جب کہ کچھ خوف کے مارے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    ایدھی فانڈیشن کے ترجمان نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظورہ بی بی کے موت کی تصدیق صبح آٹھ بجے موصول ہوئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ درجنوں میتیں موصول ہوتیں ہیں جن میں آج ایک ایسا واقع ہوا کہ غسل کے دوران خاتون  زندہ ہوگئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ خاتون کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کی ریہائشی ہیں جن کی عمر تقریبا 50سال ہے۔

    ایدھی سینٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کے اہلہ خانہ کے مطابق اسپتال میں مکمل معائنہ نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے موت کا یقین کرلیا۔

  • کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی :شہر کے مصروف ترین کھارادر میں ڈاکو ایدھی سینٹر سےپانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کراچی میں لاقانونیت تمام حدیں پارکرگئی۔

    ڈاکوؤں کے مسلح جتھے نے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کام کرنے والے ادارے ایدھی سینٹر کو بھی نہ چھوڑا۔پولیس کے مطابق کھارا در میں واقع ایدھی سینٹر کی عمارت میں مسلح ڈاکو داخل ہوگئے اور عمارت میں موجود معروف سماجی رہنماعبدالستار ایدھی اور عملے کے اراکین کو یرغمال بنالیا۔

    فیصل ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ملزمان ایدھی سینٹر کی عمارت سے پانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی سمیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کا سختی سے نوٹس لے لیا، سید قائم علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے تحقیقات کا حکم دے دیاہے، انہوں نے ہدایت کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔