Tag: ایدھی فاؤنڈیشن

  • کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ :  ایدھی فاؤنڈیشن نے ریسکیو آپریشن کی حکمت عملی بنالی

    کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ : ایدھی فاؤنڈیشن نے ریسکیو آپریشن کی حکمت عملی بنالی

    کراچی : سمندری طوفان کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن نے 100 رضا کاروں پرمشتمل خصوصی ٹیمیں بنا کر انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری طوفان کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن نے ریسکیو آپریشن کی حکمت عملی بنالی اور 100 رضا کاروں پرمشتمل خصوصی ٹیمیں بنا کر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    ایدھی بحری خدمات کی خصوصی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سےریہرسل بھی مکمل کرلی ہے، ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے کہا کہ ٹیمیں ابراہیم حیدری،کیٹی بندر،ڈیفنس اورہاکس بےکےرحمان گوٹھ پرتعینات کردی ہے اور ریڑھی گوٹھ میں بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 570 سے 580 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور شمال کی جانب گامزن ہے، 13جون سے سمندری طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ٹھٹھہ ،کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان لینڈ فال کرے گا ، جس کے باعث ٹھٹھہ ، کیٹی بندر ، بدین اوردیگرعلاقوں بارشیں ہوگی۔

    اس دوران 100تا 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم 17جون تک طوفانی بارش اور آندھی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • فیصل ایدھی بھی زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ پہنچ گئے

    فیصل ایدھی بھی زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ پہنچ گئے

    کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے ترکیہ پہنچ گئی ہے۔

    فیصل ایدھی کی زیرقیادت ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم امدادی سامان کے ہمراہ قاہرامان ماراش پہنچی۔

    فیصل ایدھی نے بتایا متاثرین کوگرم کپڑے اوردیگر سامان فراہم کیا جا رہا ہے، پوری دنیا سے لوگ یہاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ترکیہ کے وزیرداخلہ سے بھی ملاقات کی، متاثرین کیلئے بنائے گئےکنٹرول روم میں ملاقات کے دوران ترک وزیرداخلہ سلیمان نے فیصل ایدھی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    خیال رہے پاکستانی فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

    ٹی آرٹی ورلڈ نے پاک آرمی ٹیم کے افسر سے خصوصی گفتگو کی، آرمی آفیسر نے کہا پاک آرمی کی ٹیموں نے ایک سو بیس گھنٹے کے دوران چھ سےزائدافراد کو زندہ بچایا، اسی افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیں۔

    واضح رہے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئیں اور تقریباً ایک لاکھ زخمی ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھرہوئے ہیں تاہم ملبے تلے موجود لوگوں کو بچانے کی اب بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • فیصل ایدھی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

    فیصل ایدھی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

    کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے، گزشتہ ہفتے ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور دو مرتبہ ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

    فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، کرونا میں مبتلا تمام مریضوں کے لیے صحت کی دعا کرتا ہوں۔

    فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ والد کا تیسرا ٹیسٹ 2 روز پہلے 4 مئی کو پمز میں کرایا تھا رپورٹ آج ملی ہے۔

    سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ والد نے 17 روز میں تین مرتبہ ٹیسٹ کرائے، پہلا ٹیسٹ 20 اپریل، دوسرا 27 اپریل کو کرایا تھا، وہ 20 اپریل سے لے کر 6 اپریل تک قرنطینہ میں رہے۔

    یاد رہے 21 اپریل کو فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ، ان کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا گیا تھا، جس کے بعد فیصل ایدھی نے خود ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کی تھی اور قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

    بعد ازاں محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کو ہدایت جاری کی تھی کہ کراچی میں موجود فیصل ایدھی کے خاندان کے دیگر افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ فیصل ایدھی سے قبل ان کے بیٹے سعد ایدھی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس دوران بھی فیصل ایدھی کو کچھ دن گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، فیصل ایدھی 4 دن سے اسلام آباد میں تھے، شک ہے وائرس وہی سے منتقل ہوا۔

  • ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کے بیٹے کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کے بیٹے کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

    کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کو وِڈ نائنٹین کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سعد ایدھی کا ٹیسٹ اپنے والد کے ٹیسٹ سے بھی قبل مثبت آیا تھا، تاہم اب ان کا دوبارہ کیا گیا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

    سعد ایدھی نے بتایا کہ جب وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے تھے تو انھیں گیسٹ روم میں بٹھایا گیا تھا، صرف والد صاحب ہی وزیر اعظم سے ان کے آفس میں ملے تھے، وہ اس وقت سیلف آئسولیشن میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ والد فیصل ایدھی کا 5 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا، والد کے علاوہ باقی ہم سب کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

    وزیراعظم سےملاقات کے 30 گھنٹے بعد علامات ظاہر ہوئیں، فیصل ایدھی

    گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ ان میں کرونا وائرس کی علامات وزیر اعظم سےملاقات کے 30 گھنٹے بعد ظاہر ہوئی تھیں، امکان ہے کہ وائرس کراچی ہی سے میرے ساتھ آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لیاری سے تعلق رکھنے والے ورکر میں وائرس تھا، گلوز بھی پہنے ہوئے ہوں تو بھی کرونا ہو جاتا ہے، بہت احتیاط کی، سماجی فاصلہ بھی رکھا، ہاتھ بھی نہیں ملایا لیکن وائرس لگ گیا۔ خیال رہے کہ ذرائع محکمہ صحت نے کہا تھا کہ فیصل ایدھی سے پہلے ان کے بیٹے کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کی وجہ سے گزشتہ روز عمران خان کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔

  • سندھ حکومت نے فیصل ایدھی کی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کے احکامات جاری کر دیے

    سندھ حکومت نے فیصل ایدھی کی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کے احکامات جاری کر دیے

    کراچی: سندھ حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کو ہدایت جاری کی ہے کہ کراچی میں موجود فیصل ایدھی کے خاندان کے دیگر افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

    ذرایع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی سے قبل ان کے بیٹے سعد ایدھی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس دوران بھی فیصل ایدھی کو کچھ دن گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، فیصل ایدھی 4 دن سے اسلام آباد میں تھے، شک ہے وائرس وہی سے منتقل ہوا۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    واضح رہے کہ آج فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، انھوں نے دو دن قبل ٹیسٹ کروایا تھا، وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، فیصل ایدھی کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔

    ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ 5 دن قبل فیصل ایدھی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، دو روز قبل انھوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

    ادھر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کرونا وبا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ خدشے کے پیش نظر وزیر اعظم کو ٹیسٹ کروانے کی رائے دوں گا۔

  • ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    کراچی: فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی بھی کرونا وائرس کی وبا کا شکار ہو گئے ہیں، انھوں نے احتیاطاً کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔ ادھر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کرونا وبا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ خدشے کے پیش نظر وزیر اعظم کو ٹیسٹ کروانے کی رائے دوں گا۔

    اے آر وائی نیوز کے رابطہ کرنے پر فیصل ایدھی نے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کر دی، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اس وقت اسلام آباد میں ہیں، محکمہ صحت سندھ نے بھی کہا ہے کہ فیصل ایدھی کی کرونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

    فیصل ایدھی کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا گیا، ان کا کرونا ٹیسٹ 2 روز پہلے کرایا گیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

    ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ 5 دن قبل فیصل ایدھی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، دو روز قبل انھوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

    ادھر فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے فون پر اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ کراچی سے ہم تین لوگ اسلام آباد آئے تھے، ہماری ملاقات صرف عمران خان سے ہوئی ہے، ہم تینوں افراد اس وقت آئسولیٹ ہو گئے ہیں، جن میں میرے والد فیصل ایدھی، میں اور ہمارا ڈرائیور حنیف چینا شامل ہیں، ہمارے خاندان کے باقی افراد کراچی میں ہیں۔

  • سال 2018: کراچی میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے

    سال 2018: کراچی میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے

    کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں شہرِ قائد میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک جب کہ 16 ہزار 980 زخمی ہوئے۔

    [bs-quote quote=”یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 1 سو 11 افراد نے خود کشی کی، 37 افراد ٹرین سے کٹ کر، 93 ڈوب کر اور 51 جل کر جاں بحق ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایدھی ترجمان”][/bs-quote]

    ترجمان ایدھی نے بتایا کہ سال 2018 میں 1260 لاوارث میتوں کی تدفین ایدھی قبرستان میں کی گئی، 305 میتوں کو بائیو میٹرک، 170 کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

    8 ہزار 924 میتوں کو غسل اور کفن دفن کے لیے سہراب گوٹھ سرد خانے میں رکھوایا گیا، جب کہ مجموعی طور پر ایک سال کے دوران 3200 لاوارث میتوں کو سرد خانے میں رکھوایا گیا، ایدھی موسیٰ لین میں 910 میتوں کو امانتاً رکھوایا گیا۔

    ترجمان ایدھی کے مطابق یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 1 سو 11 افراد نے خود کشی کی، 37 افراد ٹرین سے کٹ کر، 93 ڈوب کر اور 51 جل کر جاں بحق ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سال 2018 میں 60 فی صد حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوئے، کراچی میں ہونے والے دھماکوں میں 45 افراد ہلاک جب کہ 134 زخمی ہوئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سال 2018: رینجرز آپریشنز میں 2 ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار


    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018 میں 8 ہزار 380 مریضوں کو رعایتی چارجز پر بیرون شہری سروس فراہم کی، 2018 میں 819 لاوارث، ذہنی مریضوں اور معذوروں کو داخل کیا گیا۔

    7 سو 10 مردوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا، 610 عورتوں کو داخل، جب کہ 319 کو ورثا کے حوالے کیا گیا، 1920 گم شدہ بچوں کو بھی ورثا کے حوالے کیا گیا۔

    سال 2018 میں 60 فی صد یتیم اور بے سہارا بچوں کو چائلڈ ہوم ایدھی ولیج میں داخل کیا گیا۔

  • شہری پرتشدد: عمران علی شاہ نےایدھی فاؤنڈیشن میں 5لاکھ روپے جمع کرادیے

    شہری پرتشدد: عمران علی شاہ نےایدھی فاؤنڈیشن میں 5لاکھ روپے جمع کرادیے

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے ایدھی فاؤنڈیشن میں 5 لاکھ روپے جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کے جرم میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ پر5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹرعمران علی شاہ نے گزشتہ روز ایدھی سینٹرٹاور میں 5 لاکھ روپے جمع کرائے۔ انہیں سزا کے طور پر20 مریضوں کا علاج بھی کرانا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا، بعد ازاں انہوں نے شہری کے گھر جاکر ان سے معافی مانگی تھی۔

    تحریک انصاف نے ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو عدالت طلب کیا تھا، تاہم جب انہیں آگاہ کیا گیا کہ متاثرہ شہری ایم پی اے عمران علی شاہ کو معاف کرچکا ہے توکیس خارج کردیا گیا تھا۔

  • ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    لاہور: کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل کرلیں۔

    ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم اب تک عائد نہیں ہو سکی ہے، امکان ہے کہ قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے بعد کل ایان علی پر فردجرم عائدکیے جانے کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

     زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کیلئے ٹھوس شواہداکھٹے کرلیے ہیں۔

    ادہر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزم اویس کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

     عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت اگلے سننے کی تاریخ دے دی۔

  • ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    اسلام آباد : ماڈل گرل ایان علی نے گزشتہ رو ز ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالراسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد مشہور ماڈل گرل ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی۔

    ایان علی کے فیس بک اسٹیٹس کے مطابق انہوں نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور پورا دن ن بچوں کے ساتھ گزارہ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان بچوں سے مل کر بے حد خوشی محسوس ہوئی اور خاص طور پر ان بچوں کی میرے لئے نیک تمنائیں اور دعائیں میرےلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو اپنے مستقبل میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔

    واضح رہے کہ سپر ماڈل گرل ایان علی  14 جولائی 2015 کو ڈالر اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، انہیں اس سال مارچ کے مہینے میں بے نظیر ائیر پورٹ سے اسلام آباد سے پانچ لاکھ ڈالر اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ایجنسی نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر اسمگلنگ کیس میں ملوّث ایان علی کے کیس کی تفتیش دہشت گردی ایکٹ کے تحت کی جائے کیوں کہ اسمگل کی جانے والی رقم مبینہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کی جانا تھی۔