Tag: ایدھی فاونڈیشن

  • ایدھی صاحب کا سوئم کل میمن مسجد میں ہوگا، فیصل ایدھی

    ایدھی صاحب کا سوئم کل میمن مسجد میں ہوگا، فیصل ایدھی

    کراچی : معروف سماجی رہنماء اور ایدھی فاؤنڈیشن کی باگ ڈور سنبھالنے والے فیصل ایدھی نے اعلان کیا ہے کہ عبدالستار ایدھی کا سوئم کل صبح ساڑھے 9 بجے میٹھادر میں واقع جامع مسجد میمن میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی کی تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ’’مسلح افواج کی جانب سے ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے پر شُکر گزار ہوں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے عوام کا مشکور ہوں اور اُن سے وعدہ کرتا ہوں کہ ’’عبدالستار ایدھی کی طرح ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی‘‘۔

    فیصل ایدھی نے کہا کہ ’’ایدھی صاحب کا بچھڑنے سے ہمارے درمیان پیدا ہونے والے خلا کو پورا نہیں کیا جاسکتا تاہم ایدھی صاحب کے اس وژن کو جاری رکھنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی باگ ڈور میں سنبھالوں گا‘‘۔

    قبل ازیں گزشتہ روز ایدھی صاحب کی وفات کے بعد فیصل ایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، عوام الناس کی جانب سے ایدھی ہوم کی ہیلپ لائن 115 پر روزانہ کی طرح مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے کالز کا تانتا بندھا رہا، جس کے بعد ایدھی رضا کار غمزدہ حالت کے باوجود مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے اور عوام کے لیے فلاحی کاموں میں مصروف نظر آئے۔

     

     

  • ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی:عالمی شہرت یافتہ فلاحی ادارہ ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، مالی بحران کے خاتمے کیلئے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن جاری رکھا ہوا ہے۔

    بدھ کے روز عبدالستار ایدھی ایدھی فاونڈیشن کے تحت زیرِ پرورش بچوں سمیت ٹاور میں ایدھی فاونڈیشن سے تبت سینٹر تک واک کرتے ہوئے شہریوں سے مدد کی اپیل کی، شہریوں نے دل کھول کر عبدالستار ایدھی کو امداد فراہم کی۔

    عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن قافلہ تبت سینٹر سے براستہ برنس روڈ ہوتا ہوا دوبارہ ٹاور پہنچا۔

    عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور دیگر مسائل کے باعث ایدھی فاونڈیشن مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ایدھی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالے فلاحی کام متاثر ہورہے ہیں، جس کے تدارک کیلئے عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن جاری ہے۔

    عبدالستار ایدھی کے بھیک مشن قافلے کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے، جو امن و امان کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی بحال رکھے ہوئے تھے۔

  • عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    کراچی: ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران کا شدت اختیار کرگیا ہے اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی اور قومی سانحات، غریب اور بے سہارا لوگوں کی کفالت اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والا پاکستان کا فلاحی ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ایسے میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے عبدالستار ایدھی خود میدان عمل میں اترے اور بھیک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بھی عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے بھیک مشن کیلئے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز میٹھادر سے ہوا جو نمائش چورنگی پر ایدھی بھیک مشن کیمپ تک پہنچی۔