Tag: ایرانی آرمی چیف

  • ’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے‘ ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

    ’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے‘ ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

    ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے۔

    رائٹرز کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے سنگین نتائج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکا نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے انجام دیا، اور یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا سخت آپریشنز اور شدید نتائج کا انتظار کرے، امریکا ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں کود چکا ہے، امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن امریکی اقدام سے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوگئی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف طاقتور، ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا، امریکا کو افسوسناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ماضی میں بھی مجرمانہ کارروائی پر امریکا کو فیصلہ کن جواب دیا تھا اس بار بھی امریکا کو فیصلہ کن جواب دیں گے۔

    واضح رہے کہ خاتم الانبیا یونٹ ایرانی مسلح افواج کا ایک خصوصی یونٹ ہے، جو براہِ راست جنرل اسٹاف کے ماتحت ہے اور پاسدارانِ انقلاب سے علیحدہ طور پر کام کرتا ہے۔

  • اسرائیل کے حملے میں ایرانی آرمی چیف بھی شہید ہوگئے

    اسرائیل کے حملے میں ایرانی آرمی چیف بھی شہید ہوگئے

    تہران: ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔

    ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق رات گئے اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری شہید ہوگئے جس کے بعد امیر حبیب اللہ کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مبینہ طور پر کئی اعلیٰ ایرانی فوجی اور جوہری شخصیات بھی شہید ہوگئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے سابق قومی سلامتی کے سربراہ علی شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، علی شمخانی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اہم مشیر تھے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی بھی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد جنرل احمدواحدی کو پاسداران انقلاب  کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملے مین شہید ہونے والوں میں خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور دو نامور جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی تہرانچی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے، فضائی حملوں میں جوہری اور 6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیل نے جمعہ کی صبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔

    ایران اسرائیل جنگ- تمام خبریں

  • اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    ایرانی آرمی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا، اس جرم کا بدلہ یقینی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران آرمی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران جوابی کارروائی کا طریقہ اور وقت احتیاط سے طے کرے گا، ایران میڈیا گیمز اور اشتعال انگیزیوں کاشکار نہیں ہوگا، مزاحمتی فورسز اپنی صلاحیتوں اور جائزوں کے مطابق بدلہ لیں گی۔

    ایرانی آرمی کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری کے مطابق مزاحمتی فورسز اپنے مطابق بدلہ لیں گی جیسا کل سب نے دیکھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق انکا کہنا تھا کہ لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے تھے۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران حماس کے منظور شدہ کسی بھی غزہ معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

    ایران کے نئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی ہے جہاں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کی۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عراقچی نے کہا کہ ایران انکلیو میں جنگ بندی کے قیام کے لیے قطر کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور کسی بھی معاہدے کی حمایت کرے گا جسے فلسطینی مزاحمت اور حماس میں ہمارے دوست منظور کرتے ہیں۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھا گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے۔

    ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

    میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا، اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد دیف کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی انٹیلی جنس کی تصدیق ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کو 13 جولائی کو ہونے والی فضائی بمباری میں ہلاک کیا گیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر خزانہ بیزل اسموٹریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کے مبینہ طور پر قتل کی نشاندہی سے لگتا ہے ”حماس کی شکست پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے“۔

    اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر کی ویڈیو

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فتح سے پہلے ایک لمحہ نہیں روکنا چاہئے ہم اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ان سب کو ختم نہ کریں، سیکیورٹی کو بحال کریں اور اغوا شدہ لوگوں کو گھر واپس نہ لے آئیں۔

  • اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی آرمی چیف کا امریکا کو پیغام

    اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی آرمی چیف کا امریکا کو پیغام

    تہران: اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے سوئس سفارتخانے کے ذریعے امریکا  کو پیغام بھجوادیا۔

    ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ صیہونی ریاست کا شام میں ایران کے قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور ایرانی قانونی مشیروں کو شہید کرنا ہماری ریڈ لائن تھی۔

    ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ امریکا کو پیغام بھیجا ہے، اسرائیل کیخلاف فوجی آپریشن ختم ہو گیا ہے اب ایران کا مزید حملے جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر ؤ اسرائیل نے دوبارہ کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    ایران کا درجنوں ڈرونز اور کروز میزائلز سے اسرائیل پر حملہ

    چیف آف اسٹاف ایرانی مسلح افواج  میجر جنرل محمد حسین بغیری نے امریکا کو دو ٹوک پیغام میں کہا کہ اگر امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو نمٹا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل اور امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

  • اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

    میجر جنرل محمد حسین بغیری کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار منتخب کرے گا، ایران مناسب اور درست انداز میں جوابی کارروائی کرے گا۔

    ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایران ایسی جوابی کارروائی کرے گا جس کے بعد اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر درجنوں ڈرونز سے حملہ کرسکتا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پرحملہ کرسکتا ہے۔

    ’اسرائیل کی غیرمشروط حمایت نہیں کرتے‘

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر اسرائیلی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔