Tag: ایرانی سرکاری ٹی وی

  • اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ

    اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ

    اسرائیل نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا، میزائل حملے کے دوران خاتون اینکر اس سے بچتی نظر آئیں۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔

    الجزیرہ ٹی وی نے مزید بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔

    غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے کئی مقامی میڈیا دفاتر تباہ کیے، اسرائیل میڈیا اداروں کو دشمن تنظیموں سے جوڑکر نشانہ بناتا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی جارحیت میں میڈیا اداروں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

    ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہارِتشکر، پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے

    اسرائیلی میزائل حملے کے بعد اسنا نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات کچھ دیر بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

    iran israel تمام خبریں

    مہرنیوز ایجنسی نے بتایا کہ خاتون اینکر سحرامامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لی ہیں، تاہم ایران کے سرکاری ٹی وی کے قریب رہائشی علاقوں سے انخلا شروع ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی وزیردفاع نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پروپیگنڈا کا مرکز ختم ہونے والا ہے، ایرانی نشریاتی اداروں کو بند کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

  • ایرانی سرکاری ٹی وی کی صدرکی سلامتی کیلئے شہریوں سے دعاؤں کی اپیل

    ایرانی سرکاری ٹی وی کی صدرکی سلامتی کیلئے شہریوں سے دعاؤں کی اپیل

    تہران: ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایرانی سرکاری ٹی وی نے صدر کی سلامتی کیلئے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی ہے، تاہم اسی کے ساتھ ساتھ سرکاری ٹی وی نے صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی و خیریت کیلئے شہریوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کردی ہے۔

    کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ ہیلی کاپڑ میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان بھی سوارتھے۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان میں پیش آیا۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اور ان کا وفد متعدد ہیلی کاپٹروں میں سوارتھا، انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پائلٹ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

    ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی جگہ پر پہنچنے کےلیے 14 ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام تلاش کررہی ہیں۔

    ایرانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے جس علاقے میں لینڈنگ کی وہاں تیزبارش ہورہی ہے۔