Tag: ایرانی سفارتخانہ

  • ایران کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

    ایران کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

    ایران نے ایران کے علاقے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ 8 پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے میں دیرینہ اور مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر عالمی دہشتگردوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔

    یہ پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    ایرانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکروہ رجحان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، مشترکہ کاوشوں سے دہشتگردی، انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

    ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ دہشتگردی نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں لی ہیں۔

    یاد رہے کہ ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردو ں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔

  • لبنان پر اسرائیلی حملے نے ’’گیم رولز چینج‘‘ کر دیے، ایران

    لبنان پر اسرائیلی حملے نے ’’گیم رولز چینج‘‘ کر دیے، ایران

    تہران: لبنان میں ایرانی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے نے ’’گیم رولز چینج‘‘ کر دیے ہیں، اسرائیل کو اس کی سزا دی جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت میں ایرانی سفارت خانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ X پر اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر خوں ریز قتلِ عام کا ارتکاب کیا ہے اور اسرائیل گنجان آباد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ جرائم کو چھپانے کے لیے جھوٹے جواز پیش کر رہا ہے۔

    سفارت خانے کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ قابلِ مذمت جرم اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ایک سنگین بگاڑ کی نشان دہی کرتا ہے، جو کھیل کے قواعد کو بدلنے کے مترادف ہے۔

    ادھر بیروت حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کر دی ہے، صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لیے تیار ہے۔

    حسن نصر اللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کا تنازع مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ فریقین جو انتخاب کریں گے اسی سے خطے کے مستقبل کا تعین ہوگا، اور اس سے خطے کے لوگوں پر گہرے اثرات ہوں گے۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ لبنان کو غزہ نہیں بننے دے سکتے، گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔