Tag: ایرانی سفارتخانے

  • لبنان میں ایرانی سفارتخانے کا سفیر کی صحت سے متعلق اہم بیان

    لبنان میں ایرانی سفارتخانے کا سفیر کی صحت سے متعلق اہم بیان

    امریکی اخبار کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی ایک آنکھ سے محروم ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی دوسری آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔ جبکہ انہیں علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیجر حملے میں بڑی تعداد میں حزب اللہ کے اراکین کی آنکھیں ضائع ہوئی ہیں۔

    ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہونے کی بات لبنان میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے۔

    ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہونے کی اطلاعات غلط ہیں، وہ صرف زخمی ہوئے ہیں، ان کا علاج ہو رہا ہے تاہم آنکھ ضائع ہونے کی بات میں صداقت نہیں۔

    دوسری جانب لبنان میں پیجرز ڈیوائس میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو ذمہ قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

    حزب اللہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غیر متوقع ایسا جواب دیا جائیگا ممکن ہے ان کو اندازہ تک نہ ہو۔

    لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجرز ڈیوائس میں دھماکے بیٹری پھٹنے سے نہیں ہوئے، دھماکے بم کی وجہ سے ہوئے ہیں، پیجرز ڈیوائس امریکی کمپنی کے ہیں،مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

    شامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام میں بھی پیجرز ڈیوائس میں دھماکوں کے باعث 14 حزب اللہ ارکان زخمی ہوئے ہیں، شام میں پیجرز ڈیوائس حزب اللہ ارکان کے کنٹرول میں تھے جن میں دھماکے ہوئے۔

  • ایران کی موسیٰ خیل اور قلات  میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

    ایران کی موسیٰ خیل اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

    اسلام آباد : ایران نے بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات  کی شدید مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل اور قلات میں ہونے والے واقعات پر مذمتی بیان سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ موسیٰ خیل میں گھناؤنےدہشتگردحملوں کی شدید مذمت کرتےہیں، 23 شہریوں اور 10 جوانوں کو شہید کیاگیا، پاکستانی حکومت ،عوام ،متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہداکی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

    اس سے قبل یورپی یونین اوراقوام متحدہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی تھی ، ترجمان انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں شہریوں پرحملےنا قابل قبول ہیں۔

    ترجمان یورپی یونین خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی نبیلہ مسرالی نے کہا تھا کہم بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے، دہشت گردی اور تشددجمہوریت کی بنیادوں کےلیے خطرہ ہیں۔

  • محرم الحرام : ایران کا پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان

    محرم الحرام : ایران کا پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان

    اسلام آباد : ایرانی سفارتخانے نے محرم اور صفر کے دوران آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے محرم اور صفر کے دوران ایرانی ویزا پالیسی سامنے آگئی۔

    ایرانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    سفارتخانے کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے "خصوصی اربعین ویزے” پر تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے ، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔

    سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی ، ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا۔

    پاکستانی زائرین کو 20 صفر تک چازبہ کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے ، دوسری سرحدوں سے ان کا سفر ممنوع ہو گا۔

  • پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان

    پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان کردیا اور کہا ایرانی صدر وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک کیساتھ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے کے مشن پر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان کردیا گیا، ایرانی سفیر نے کہا کہ انتہائی مایوسی کیساتھ یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی شہید ہو گئے۔

    ایرانی سفی کا کہنا تھا کہ ر وزیر خارخہ حسین امیرعبداللہیان بھی شہید ہوگئے ہیں، ایرانی صدر وفد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہوئے، وہ وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک کیساتھ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے کے مشن پر تھے۔

    ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کیساتھ وزیرخارجہ امیر عبداللہیان ، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی،تبریز کے امام سید محمد الہاشم ، ایرانی صدر کے سیکیورٹی کمانڈر سید مہدی موسوی،سیکیورٹی گارڈ اورعملہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوارتھے۔.

    خیال رہے ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکےواپس جارہے تھےکہ تبریزکے مقام پران کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا

    حادثے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنرملک رحمتی اور خامنہ ای کے ترجمان نمائندہ ولی فقیہ اور مشرقی آذربائیجان میں امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوگئے۔.

    غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔۔ وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جارہے تھے جبکہ صدر رئیسی کے قافلے میں شامل دیگر دو ہیلی کاپٹرتو منزل پرپہنچ گئے لیکن ان کا ہیلی کاپٹرمنزل پر نہ پہنچ سکا۔

    صدرکا ہیلی کاپٹرلاپتا ہوتے ہی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاسدران انقلاب، پولیس کمانڈکی تمام سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پندرہ ڈرون نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکی تلاش شروع کی، ترکیے نے بھی ریسکیومیں حصہ لیا اور چودہ گھنٹے بعد ترک ڈرون نے ایک پہاڑ پرایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکا ملبہ ملنے کی اطلاع دی۔