Tag: ایرانی شہری

  • پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پرشارجہ جانے والا مبینہ ایرانی شہری گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پرشارجہ جانے والا مبینہ ایرانی شہری گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے ایمیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ پر شارجہ جانے والے ایرانی باشندے کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ایمیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی۔

    کارروائی میں پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر شارجہ جانے والے مبینہ ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    نوید نامی ملزم کودستاویزات کی چیکنگ کےدوران مشتبہ جان کر آف لوڈ کیاگیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ایرانی زبان کے علاوہ کوئی بھی مقامی زبان بولنے سے قاصر ہے۔

    دوران تفتیش ملزم کراچی میں اپنا کوئی حوالہ پیش نہ کرسکا،ملزم کے موبائل فون پر سارے نام اور نمبر ایرانی زبان میں درج تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ ایرانی شہری نےشناختی کارڈاورپاسپورٹ ایجنٹ کی مددسےحاصل کیا تاہم ملزم کو مزید کارروائی کے لئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • اماراتی بچی سے ہراسگی کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

    اماراتی بچی سے ہراسگی کا الزام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

    دبئی : اماراتی کورٹ نے کمسن بچی سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایرانی سیلزمین پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئےدبئی میں سیلز مین کی ملازمت کرنے والے ایرانی شخص کو 10 سالہ اماراتی بچی کو لفٹ میں ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔

    پراسیکیوٹر نے 35 سالہ ایرانی ملزم پر الزام عائد کیا کہ ملزم نے اماراتی بچی کورہائشی عمارت کی لفٹ میں تنہا پا کر ہراساں کرنا شروع کیا اور چند سیکنڈ تک لڑکی کو پکڑے رکھا۔

    متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ فریج المنیر نامی عمارت کی رہائشی متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ سیلز مین نے مجھے اکیلا دیکھ کر چھونا شروع کردیااور چند سیکنڈ تک مجھے پکڑے رکھا، جب لفٹ رکی تو میں نے اپنے بڑے بھائی کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا ۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جب متاثرہ لڑکی کے بھائی نے باہر دیکھا تو ایرانی شہری وہاں سے جاچکا تھا جب کے بعد پولیس فیملی نے النائف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

    پولیس نے اماراتی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی تو معلوم ہوا کہ ملزم عمارت کا رہائشی نہیں تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں ایرانی سیلزمین نے الزامات کی تردید کی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے لڑکی کے شناخت کیے جانے کے بعد عدالت میں اپنے اقرار کیا کہ اس نے لفٹ میں 10 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

    عدالت نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیس کی کارروائی 28 اگست تک ملتوی کردی۔

  • غیرملکیوں کو پاکستانی شناخت چارلاکھ میں کس نے فروخت کی؟

    غیرملکیوں کو پاکستانی شناخت چارلاکھ میں کس نے فروخت کی؟

    کراچی: قومی دستاویزات پرغیرملکیوں کو پاکستانی بنا کر بیرون ملک بجھوانے کا انکشاف ہوا، پاکستان کی جعلی دستاویزات کے حامل 15 غیر ملکی شہری بحرین میں گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جعلی دستاویزات کے حامل 15 افراد بحرین میں گرفتار کیے گئے تھے ، حقائق جاننے کے لیے ڈی جی نادراسندھ میر عجم خان کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

    ڈی جی نادرا کی جانب سے وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی حتمی رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد ایرانی ثابت ہوئے ، انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے پنجگور،تربت ،گوادر ،بلیدہ اور لیاری سے تعلق ظاہر کرکے شناختی کارڈ وصول کیے ۔

    مذکورہ افرادکوشناختی کارڈ کراچی میں واقع لیاری ،عوامی مرکز ،شاہراہ فیصل ، ڈی ایچ اے میگا سینٹر اور میمن گوٹھ کے نادرا دفاتر سے جاری کیے گئے ۔ غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ سن 2009سے 2018کے درمیان جاری کیے گئے ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے ایرانی باشندوں کو پاکستانی ضلعی حکومتوں کے دستاویز پر شہریت ملی ،جعلی شناختی کارڈ اور بیرون ملک روانگی میں نادرا،ایف آئی اے اور پروٹیکٹر کا عملہ ملوث ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 15افراد کو ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بجھوادیا گیا ہے ، اور وہ سب ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں ۔

    ایک فرد کو جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ فراہم کرنے کی مد میں لگ بھگ 4لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں ۔4افراد کو برتھ سرٹیفکیٹ ،3کو میڈیکل برتھ سرٹیفکیٹ ،3کیسز میں تحریری حلف نامے جبکہ باقی کے لیے بلڈ ریلیشن کو استعمال کیا گیا ہے۔

    جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل افراد کی شکلیں ظاہر کیے گئے اہل خانہ سے یکسر مختلف تھیں جبکہ پکڑے جانے والے افراد فارسی کے علاوہ کوئی بھی علاقائی زبان نہیں بول سکتے۔جعلی شناختی کارڈ کی اجراء میں ملوث نادرا اور دیگر اداروں کے افسران کی گرفتاری متوقع ہے ۔