Tag: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

  • وزیراعظم  کی  ایرانی  صدر سے تیانجن میں ملاقات ، سیلاب  سے قیمتی جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس

    وزیراعظم کی ایرانی صدر سے تیانجن میں ملاقات ، سیلاب سے قیمتی جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس

    تیانجن : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانی ومالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر کا اگست میں پاکستان کا دورہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوا، پاکستانی عوام ایرانی صدر کے حالیہ دورے پر بے حد خوش تھے۔

    انہوں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور ایران کے عوام و حکومت سے پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی تناؤ میں کمی اور استحکام کی واحد قابلِ عمل راہ ہیں۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے ایران کی مسلسل حمایت کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن میں دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں ترک صدر رجب طیب ایردوان، روس، ملائشیا، بیلاروس، آذربائیجان، تاجکستان، ترکمانستان، کرغستان اور مالدیپ کے صدور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف اپنی تیانجن مصروفیات کے بعد بیجنگ روانہ ہوں گے، جہاں وہ چین کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام

    پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔

    مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔

    اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک بھر میں 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن فعال کردی گئی ، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد طلب کرسکیں گے۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ اب تک300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ بونیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

    وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے روانہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-floods-wipe-out-many-villages/

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے، وفاقی وزرا نے انھیں رخصت کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی مسعود پزشکیان پاکستان سے واپس ایران روانہ ہوگئے ہیں، معززمہمان کو وفاقی وزرا عطا تارڑ، ریاض حسین پیرزادہ نے کو رخصت کیا، اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایرانی صدر کو دورے کا تصویری البم پیش کیا۔

    ایرانی صدر نے اپنے دورے میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، پاکستان اور ایران کی قیادت نے دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالرز کرنے پر اتفاق کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر

    مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہوئے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاک ایران بزنس فورم میں بھی شرکت کی۔

    ایرانی صدر کا پاکستان میں پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا، مسعود پزشکیان نے بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان سے اظہارِتشکر کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/iranian-president-masoud-pezeshkian-arrives-islamabad-pm-shehbaz-sharif-welcomed/

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان کے دوران لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے انکا استقبال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطاتارڑ سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرےگا۔

    ایرانی صدر کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی سے بھی ملاقات ہوگی، ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-president-masoud-peshkeshian-in-pakistan-2-august-2025/

  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، مسعود پزشکیان

    خلیج تعاون کونسل کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، مسعود پزشکیان

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے اور اس کے ذریعے خلیجی خطے میں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے کا خواہاں ہے۔

    ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ایران کی بنیادی حکمت عملی رہی ہے اور ان کی حکومت اس پالیسی کو آگے بڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے تہران کے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی اور تمام پڑوسیوں خاص طور پر خلیجی ممالک کے ساتھ جامع تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کی تھی۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کو امارات کے ہم منصب عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا تھا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف غیر قانونی حملے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان قربت اور تعاون امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔

    اس سے قبل ڈپٹی کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈئیر جنرل محمد رضا نقدی کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران نے 5 فی صد سے بھی کم طاقت کا استعمال کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ٹی وی انٹرویو میں پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل نے بلا اشتعال حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا تھا، جوابی کارروائی میں ہم نے بھاری تعداد میں بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا، لیکن ہم نے پانچ فی صد سے بھی کم جنگی طاقت استعمال کی ہے۔

    اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

    محمد رضا نقدی نے کہا دشمن آج بھی ہماری حقیقی دفاعی صلاحیتوں سے ناواقف ہے، وقت آنے پر دنیا ہماری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھے گی۔

  • ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا بےنقاب ہوگیا، صدر مسعود پزشکیان

    ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا بےنقاب ہوگیا، صدر مسعود پزشکیان

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حملے نے ایران کیخلاف اسرائیلی اقدامات میں واشنگٹن کے ملوث ہونے کو بےنقاب کردیا۔

    جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے پیچھے دراصل واشنگٹن کا ہاتھ ہے، امریکا کا جوہری تنصیبات پر حملہ اسرائیلی اقدامات میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

    مسعود پزشکیان نے کہا کہ حملہ واضح کرتا ہے امریکا ایران مخالف اقدامات میں براہ راست ملوث ہے، حملہ واضح کرتا ہے امریکا اسرائیلی اقدامات کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔

    ٹرمپ نے ایران کو دھوکا دیا، نتائج کی ذمہ داری اب امریکا پر ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ

    انھوں نے کہا کہ امریکی حملہ ثابت کرتا ہے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کا اصل محرک واشنگٹن ہے، امریکا نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں اپنے کردار کو چھپانے کی کوشش کی۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا ایران کے فیصلہ کن ردعمل، اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں ناکامی کے بعد امریکا اترنے پر مجبور ہوگیا۔

    مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے اسرائیل پر طاقتور حملے درحقیقت امریکی جارحانہ پالیسیوں کا جواب ہیں، اسرائیل میں اکیلے ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت یا ہمت نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-israel-us-air-force-chief-of-staff-general-dan-keene/

  • شہباز شریف، مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، شہریوں کی شہادت پر ایرانی صدر کی تعزیت

    شہباز شریف، مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، شہریوں کی شہادت پر ایرانی صدر کی تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ایران کی مخلصانہ کوششوں پر اظہار تشکر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سپریم لیڈرآیت اللہ خامہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کی مخلصانہ کوششوں پر اظہارتشکر کیا، وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف بھارت کے بلااشتعال حملوں کی شدید مذمت کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بہادر مسلح افواج نے دشمن کو ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیا، پاکستان امن کا خواہاں ہے اسی جذبے کے تحت بھارت کیساتھ جنگ بندی پراتفاق کیا۔

    وزیراعظم نے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی کی کوشش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کےلیے لائف لائن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، ایرانی صدر نے حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-sehbaz-meet-nawaz-sharif/

  • دورہ ایران کیلئے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد کو دعوت نامہ بھیج دیا

    دورہ ایران کیلئے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد کو دعوت نامہ بھیج دیا

    تہران: دورہ ایران کیلئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کو باضابطہ دعوت نامہ بھجوا دیا، میں خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کروں گا، حوثی باغیوں کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فراہمی کی خبروں میں سچائی نہیں۔

    ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے، میزائل پروگرام سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی میں محمد بن سلمان کے دور میں کافی کمی آئی ہے بلکہ دنوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہونے لگے ہیں۔

    اسی سلسلے میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے محمد بن سلمان کو باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا ہے جبکہ مسعود پزیشکیان کے عہدہ سنبھالنے پر انھیں سعودی ولی عہد نے کال بھی کی تھی۔

    گزشتہ سال سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال کے طویل عرصے بعد کھول دیا گیا تھا۔

    سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اعلان کیا تھا کہ مملکت ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران میں ’فوری‘ سرمایہ کاری کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔