Tag: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان

  • صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات

    صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات

    اسلام آباد: صدر آصف زرداری اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، ایوانِ صدر میں انکا پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    پاکستان اور ایران کے صدور کا علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا، دونوں رہنماؤں نے تنازعات بڑھنے سے روکنے اور امن کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان اور ایران خطے کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔

    آصف علی زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا، انھوں نے خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

    صدر نے آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے جموں کشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے کیخلاف عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، آصف زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔

    پاکستانی صدر نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا، آصف زرداری نے مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی  برطانوی وزیراعظم اور  ایرانی صدر سے ملاقاتیں

    وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی وزیراعظم اور ایرانی صدر سے ملاقاتیں

    نیویارک : وزیراعظم شہبازشریف نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمرسے بھی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کےدوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور پاک برطانیہ تعلقات کومزیدفروغ دینےسمیت مختلف شعبوں بالخصوص تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پراتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےمعیشت کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے ، دہشت گردی کے تدارک کیلئے عالمی برادری کومل کرکام کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع اورمنصوبوں پرروشنی ڈالی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار پرگفتگو ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی عوامی روابط کا ذکر کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدرڈاکٹرمسعودپزشکیان سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی فائدہ مندتعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کےفروغ پرگفتگوکی اور ایران سےروابط،ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت کواجاگر کیا۔

    وزیراعظم نے فلسطین پر پاکستان کے موقف کااعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کرنے اور لسطین اورلبنان کےخلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا۔