Tag: ایرانی عوام

  • اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کر ڈالی

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کر ڈالی

    ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر تک ملک کے ڈیم خشک ہونے کا خدشہ ہے، اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ تہران میں قیادت کے خلاف بغاوت کریں۔

    گزشتہ دنوں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر تک ملک کے ڈیم خشک ہونے کا خدشہ ہے جس کے اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کی اور کہا کہ ایران اس وقت صدی کی بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔

    مزید پڑھیں : ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، اسرائیلی وزیراعظم

     نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر براہِ راست ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی،  نیتن یاہو  نے کہا کہ تہران کی قیادت نے عوام کے بجائے اربوں ڈالر حماس، حزب اللہ اور حوثیوں پر خرچ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب تم آزاد ہو جاؤ گے تو اسرائیل کے پانی کے ماہرین جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہر ایرانی شہر میں آئیں گے، پانی کو صاف کرنے اور ڈی سیلینیشن کے منصوبے لگائیں گے۔

    نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل دنیا میں سب سے زیادہ پانی ری سائیکل کرنے والا ملک ہے اور یہ علم ہم ایران کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آزادی ضروری ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام  کو مخاطب کرکے کیا کہا؟

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کو مخاطب کرکے کیا کہا؟

    اتل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آزادی کی گھڑی آپہنچی ہے ، ایران کیخلاف جنگ سے عوام کو آیت اللہ حکومت گرانے کا موقع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی اپوزیشن کے برطانیہ سے چلنے والے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ایرانی عوام کی آزادی کا وقت آگیا ہے، ایران کیخلاف جنگ سے عوام کو آیت اللہ حکومت گرانے کا موقع ملے گا۔

    نیتن یاہو نے انٹرویو میں ایرانی عوام کو مخاطب کیا اور کہا آزادی کی گھڑی آپہنچی ہے ، ہماری جنگ دفاعی ہے لیکن آزادی کی راہ بھی ہموارہورہی ہے،  ایرانی عوام کوغربت،موت اوردہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہی ایران کا مستقبل ہیں یہ آمر زیادہ دیرنہیں چلیں گے۔

    مزید پڑھیں : ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، اسرائیلی وزیراعظم

    یاد رہے 4 روز قبل بھی اسرائیل کے وزیراعظم نے پیغام میں کہا تھا کہ ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، تاریخ کی بڑی فوجی کارروائی ’آپریشن رائزنگ لائن‘ میں مصروف ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسلامی حکومت 50 سال سے ایرانی عوام کو ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے، یہ حکومت اسرائیل کی تباہی کی دھمکیاں دے رہی ہے ہم اپنا دفاع کریں گے۔

  • ویڈیو: جوابی حملے کی خوشی میں ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن

    ویڈیو: جوابی حملے کی خوشی میں ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن

    تہران: اسرائیل پر ایران کی جانب سے ڈرون حملوں پر ایران کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں اسرائیل کے خلاف جوابی حملے کی خوشی میں ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

    رپورٹ کے مطابق تہران سمیت دیگر ایرانی شہروں میں بھی عوام کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا، ایرانی حملے کی خوشی میں ہزاروں  فلسطینی بھی مسجدالاقصیٰ پہنچ گئے۔

    دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

    خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل اور امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔