Tag: ایرانی عہدیدار

  • ایران جنگ بندی پر راضی کیسے ہوا؟ ایرانی عہدیدار نے بتادیا

    ایران جنگ بندی پر راضی کیسے ہوا؟ ایرانی عہدیدار نے بتادیا

    تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بالآخر ممکنہ طور پر اپنے اختتام پر پہنچ رہی ہے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

    13 جون سے جاری ایران اور اسرائیل کشیدگی کے بعد اسرائیل نےگھٹنے ٹیک دیئے اور صدر ٹرمپ سے جنگ بندی معاہدہ کرانےکی اپیل کی ہے، امریکی صدر نے قطری وزیراعظم کو فون کر کے جنگ بندی تجویز پیش کی۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی پر رضا مندی کا بتایا، امریکی صدر نے قطری وزیراعظم کو جنگ بندی پر ایران سے رابطہ کرنےکا کہا جس کے بعد قطری وزیراعظم نے جنگ بندی تجویز پر ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

    سینیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے، ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل سے جنگ بندی پر راضی ہوا ہے۔

    ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل کیساتھ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پر رضا مند ہے، خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیراعظم نے فون کرکے ایران کی رضا مندی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 گھنٹے بعد اسرائیل اور ایران اپنی جاری آخری کارروائیاں مکمل کرلیں گے، یہ جنگ بندی 12 گھنٹوں کیلئے ہوگی اور پھر جنگ کو ختم تصور کیا جائے گا۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

  • سعودیہ نے ہم پر ٹِڈیاں چھوڑ دیں‘ایرانی عہدیدار کا الزام

    سعودیہ نے ہم پر ٹِڈیاں چھوڑ دیں‘ایرانی عہدیدار کا الزام

    تہران : ایران کے بعض ساحلی اضلاع میں حالیہ عرصے کے دوران سمندری ٹڈیوں نے حملہ کردیا جس کا الزام ایرانی عہدیدار نے سعودی عرب پر عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے ایک سینیر عہدیدار نے الزام عاید کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران پر ٹڈیاں چھوڑی ہیں جنہوں نے خلیج عرب کے ساحل سے متصل علاقوں میں فصلیں تباہ کردیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے انسداد آفات و تحفظِ نباتات کے ڈائریکٹر جنرل سعید معین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی مملکت شرارتی طریقوں پر عمل پیرا ہے اور اس نے ٹڈیوں کا رخ ایران کی طرف موڑ دیا تاکہ ایرانی فصلوں کوتباہ کیا جاسکے۔

    اایرانی عہدیدار کے اس عجیب بیان پر سوشل میڈیا پر اس کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے،زرعی امور کے ماہر فرھاد طالشی نے سعید معین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ ٹڈیوں کا حملہ ایک عام آفت ہے جس کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صحرائی ٹڈیاں رطوبت والے علاقوں سے اٹھتی ہیں، یہ زیادہ تر بحیرہ روم کے اطراف کے ممالک، مصر اور سوڈان کے صحرائی علاقوں سے نکلتی ہیں۔ ان کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

    خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ایران کے 6 ساحلی اضلاع پر بحری ٹڈیوں نے یلغار کردی، یہ یلغار ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب ایران میں بارشوں کے باعث سیلاب نے ایرانی معیشت کو تقریبا ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔