Tag: ایرانی فوجی

  • اسرائیلی میزائل حملے میں شہید 7 ایرانی فوجی سپرد خاک

    اسرائیلی میزائل حملے میں شہید 7 ایرانی فوجی سپرد خاک

    دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہونے والے 7 ایرانی فوجی افسران کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہید فوجیوں کی نماز جنازہ میں ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    جنازے کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور دونوں ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کررہے تھے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جمعہ کے بعد شہید فوجیوں کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد فوجیوں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں سپر خاک کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے اسرائیلی حملے میں دو جنرل سمیت سات فوجی افسران کے لقمہ اجل بننے پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا وعدہ کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب اسرائیل کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کی حد پار، قبلہ اول پر ڈرونز داغ دئیے

    گزشتہ روز سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حملے کا ایسا بدلہ ہوگا کہ اسرائیل کو شرمندہ کرائیں گے، اسرائیل کو اس کارروائی پر سزا دی جائے گی اور اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

  • ایران فوج کے اہلکار نے 5 ساتھیوں کو موت کی نیند سلادیا

    ایران فوج کے اہلکار نے 5 ساتھیوں کو موت کی نیند سلادیا

    ایرانی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث 5 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکس میں آرام کررہے تھے، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے کی وجہ کیا تھی۔

    دوسری جانب ایران کے دمشق حملے کا بدلہ لینے کے عزم کے چند گھنٹے بعد عراق میں امریکی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔

    ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تہران نے بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنی ایلیٹ فورسز کی رہائش گاہ پر ہونے والے مہلک حملے کے لیے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے کہا کہ اس حملے میں ایک عراقی اور ممکنہ امریکی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    برطانیہ: طوفان ”ایشا“ کے ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ جاری

    سینٹکام نے X پر کہا کہ مغربی عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی طرف سے الاسد ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔

  • چاغی: سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب

    چاغی: سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب

    چاغی: پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے اموری میں کام یاب آپریشن کرتے ہوئے چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب کرا لیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک کام یاب آپریشن میں ایران سے اغوا کیے جانے والے 4 فوجی بازیاب کرا لیے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مغوی ایرانی اہل کاروں کے ساتھ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ایران کے 4 مغوی فوجیوں کے ساتھ پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج نے حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    سیکورٹی فورسز نے چاروں ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا، بازیاب ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، فورسز نے پاک افغان سرحد سے 3 سے 4 کلو میٹر دور کارروائی کی۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر تک داخل ہوا تھا۔