Tag: ایرانی میڈیا

  • ایران میں موساد کے مزید 5 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں موساد کے مزید 5 ایجنٹ گرفتار

    تہران: ایرانی حکام نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس یونٹ نے مغربی ایران کے صوبہ لرستان میں کی ہیں۔

    مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر خرم آباد، بروجرد اور دورود کے شہروں میں موساد کی ہدایت پر کارروائیاں کرنے کی کوشش کی، ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گرفتاریاں ملک کے اندر غیر ملکی انٹیلی جنس کارروائیوں کے خلاف ایک تیز مہم کا حصہ ہیں۔

    ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    پاسداران انقلاب نے ویڈیو جاری کردی ہے، کئی نے گرفتاری سے پہلے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن ایرانی فورسز نے انہیں زندہ گرفتار کرلیا، گرفتار ایجنٹوں پر آن لائن ایران کی ساکھ خراب کرنے کا الزام ہے۔

    تسنیم نیوز اور اسنا نیوز کا کہنا ہے پاسداران انقلاب کے مطابق ان کرائے کے قاتلوں نے عوام میں خوف پھیلانے اور ایران کے نظام کی شبیہ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں سے خراب کرنے کی کوشش کی۔

    اس سے قبل بھی ایران میں اہم کارروائی کے دوران اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا، ایجنٹ کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایرانی صوبے البرز میں دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ایران میں پہلے بھی موساد سے تعلق رکھنے والے متعدد ایجنٹ کو گرفتار کیا جا چکا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کو جو جوہری پروگرام کو مجروح کرنے کیلیے تخریب کاری اور قتل کی کوششوں مین ملوث ہیں۔

    جبکہ 16 جون کو ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔ ایران کی سپریم کورٹ نے جاسوس اسماعیل فکری کو مکمل فوجداری مقدمے کے بعد آرٹیکل سکس کے تحت سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ان تمام افراد کو ایران کے شہر یزد میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان مبینہ طور پر مختلف سائٹس کی تصاویر لے رہے تھے اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو معلومات بھیج رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ- تمام خبریں

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

  • ایران میں 8 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ایرانی میڈیا

    ایران میں 8 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ایرانی میڈیا

    ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانی باشندوں کو قتل کردیا گیا، گاؤں حزآباد پائیں میں ملزمان نے پاکستانی شہریوں میں فائرنگ کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطانق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 8 شہریوں کو ملزمان نے قتل کردیا، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کو آج صبح مہرستان ضلع کے گاؤں حزآباد پائیں میں قتل کیا گیا۔

    ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جو ورکشاپ پر موجود تھے، جاں بحق ہونے والے پاکستانی مکینک تھے۔

    ایران میں قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے

    جاں بحق ہونے والوں مں سے 5 کی شناخت کرلی گئی ہے، ورکشاپ کے مالک دلشاد، بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کا تعلق پنجاب سے ہے۔

    اس سے قبل پچھلے سال جنوری میں بھی 9 پاکستانی باشندوں کو ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، یہ پاکستانی باشندے گزشتہ کئی سال سے ایران میں کار ورکشاپ میں کام کر رہے تھے۔

    پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہولناک اور قابل نفرت واقعہ قرار دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/killing-of-9-pakistani-condemnation-of-iran-1/

  • پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا، ایرانی میڈیا

    پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا، ایرانی میڈیا

    ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھماکے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے سے ہوئے۔

    ایرانی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا ہے۔

    امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی ای او کے مطابق ہوائی اڈے سے پہلی پرواز معمول کے مطابق صبح روانہ ہوگی اور کسی پرواز کی منسوخی نہیں ہوگی، مہرآباد ایئرپورٹ پر بھی تمام پروازیں معمول کے مطابق اڑان بھر رہی ہیں۔

    ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی جنگی طیارے یا میزائل کی آواز نہیں سنی گئی اور نہ ہی کہیں سے آگ یا دھواں اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے ایران پر دو بار کئی فضائی حملے کیے ہیں اور ایرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ فضائی کارروائی ایرانی حملوں کے جواب میں کی جارہی ہے تاہم تیل اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، دھماکوں سے ممکنہ نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

    جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایرانی شہر شیراز اور اصفحان پر بھی اسرائیلی حملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    ایرانی انٹیلی جنس حکام نے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ بعض دھماکوں کی وجہ ممکنہ طور پر ایران کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ، متعدد عمارتوں میں آتشزدگی، امریکی میڈیا

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور خطے میں اس کے اتحادیوں کی جانب سے حملوں کے ردعمل میں ایران کے عسکری اہداف پر حملے کر رہی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک ایرانی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

  • حسن نصر اللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    حسن نصر اللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حملے سے حزب اللہ رہنماء کو کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے لبنان میں موجود اپنے نمائندے کی بنیاد پر یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ جمعہ کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ رہنماء اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔ جس میں وہ شہید ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کرکے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں 10 فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 4 بڑی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

    اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حزب اللہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ان کا ٹارگٹ حزب اللہ رہنماء حسن نصر اللّٰہ تھے۔

    گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری ہے۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت، فلسطینی صدر کا اہم بیان آگیا

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، فلسطینی صدر کا اہم بیان آگیا

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی صدر محمود عباس نے اہم بیان جاری کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، حملے میں ہنیہ کے ساتھ ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

    تاہم فلسطینی صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ  کے قتل کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل بزدلانہ عمل ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل خطرناک پیشرفت ہے، دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے مغربی کنارے میں ہڑتال اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دیدی۔

    اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شمالی تہران میں میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا، حماس رہنما کو رات کے 2 بجے نشانہ بنایا گیا، ہنیہ تہران میں سابق فوجیوں کے خصوصی ہیڈ کوارٹر میں مقیم تھے۔

    واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کردیا گیا، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

  • جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

    جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

    تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہو گیا، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے ٹیم کا سربراہ افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تھا۔

    تاہم امریکی فوجی حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے، حکام نے کہا ہے کہ غزنی میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سی آئی اے کا کوئی اہل کار نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ 27 جنوری کو افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے غزنی میں امریکی فوجی طیارہ مار گرایا ہے، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور ایک مقامی صحافی کا کہنا تھا کہ طیارے میں موجود تمام امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔

    امریکا نے فوجی طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی

    گزشتہ روز امریکی فوجی حکام نے طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی تھی تاہم طالبان کی جانب سے طیارے کو مار گرانے کے دعوے کی تردید بھی کی، فوجی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے دشمن کے فائر سے تباہ ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ یہ بھی کہا گیا کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

    خیال رہے کہ جمعہ 3 جنوری کو بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے ایک ڈرون حملے میں راکٹوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد ایران نے بھی بغداد میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر راکٹ برسائے، چند دن قبل بغداد میں امریکی سفارت خانے پر بھی راکٹ داغے گئے تھے۔