Tag: ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی

  • امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران، وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران، وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایران کے دورے پر ہیں، انھوں نے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی۔

    وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران پاکستان مزید قریب آگئے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو اسلامی دنیا کےلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان، ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کریں۔

    اپنی ایران آمد کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے یہاں آئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-arms-factories-23-aug-2025/

  • ایرانی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہبازشریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران ایرانی وزیرخارجہ وزیراعظم شہبازشریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورپاکستان ایران تعلقات پر مشاورت کی جائے گی۔

    یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

    سید عباس عراقچی کا اپنا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

    خیال رہے یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ایران کی اسرائیل کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے۔