Tag: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی

  • ترک صدر اردوان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی میں اہم ملاقات

    ترک صدر اردوان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی میں اہم ملاقات

    ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی استنبول میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایران اسرائیل جنگ پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ترک صدر اور ایرانی وزیرخاجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اسرائیلی جارحیت، سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر اردوان نے ترکیہ کی سفارتی کوششوں سے ایرانی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کو ایران اسرائیل کی جنگ میں انھیں اپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔

    ملاقات میں اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اس موقع پر ترک وزرائےدفاع اور خارجہ سمیت انٹیلی جنس چیف بھی موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/israel-is-dragging-region-into-disaster-turkey-fm/

  • آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پرغور

    آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پرغور

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات میں جیواسٹریٹیجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادارنہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

    صدرمملکت، وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقائی معاملات میں مثبت پیشرفت کیلئے مشترکہ کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

    https://urdu.arynews.tv/un-secretary-general-offers-mediation-to-pakistan-india/

  • صدرمملکت، وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

    صدرمملکت، وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بغیر ثبوت پہلگام واقعے کو پاکستان سے منسلک کرنا مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کیلئے عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، تمام صورتحال میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری سے کام لیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت میڈیا کے ذریعے بےبنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، کوئی فریق سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا۔

    وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کیلئے ایران کےساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    دریں اثنا صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات کی ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، صدر نے خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ہدایات پر کیا، موجودہ صورتحال پر پاکستان کا موقف سمجھتے ہیں،

    عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-sharif-invites-britain-to-join-international-investigation-into-pahalgam-incident/