Tag: ایرانی ڈیزل

  • میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی

    میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی

    کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی۔

    کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر کے دو کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اور لانچ ضبط کر لی۔

    کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے خصوصی میرین یونٹ نے بحریہ عرب میں چرنا آئرلینڈ کے قریب ال عریشہ نامی لانچ پر چھاپہ مار کر اسمگل شدہ ڈیزل بر آمد کر لیا۔

    کسٹمز حکام کے مطابق لانچ سے تیس ہزار تین سو پینسٹھ لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا، اسمگل ڈیزل کی مالیت 74 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ڈیڑھ کروڑ مالیت کی لانچ کو بھی ضبط کر لیا گیا گیا۔

  • لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل اور اربوں روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل اور اربوں روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوسٹ گارڈز نے بلوچستان اور سندھ کے کوسٹل ایریاز میں انسداد منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف بڑی اور کامیاب کاررورائیاں کی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوسٹ گارڈز نے بلوچستان اور سندھ میں انسداد منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل اور اربوں روپے کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق 9 لاکھ 15 ہزار 440 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے تقریباً 57 ملین ڈالر (15 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی منشیات بھی برآمد کر کے ضبط کر لیں۔

    اس کے علاوہ چیک پوسٹس پر دوران چیکنگ تین کروڑ 60 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیا برآمد کر کے ضبط کر لیں۔ ان اشیا میں گٹکا، چھالیہ، نسوار، ٹائر، الیکٹرانکس مصنوعات، کپڑا اور سگریٹ شامل ہیں۔

  • کراچی میں اسمگل ہونے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    کراچی میں اسمگل ہونے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ایرانی ڈیزل کے گودام سے 30 ملین روپے کی اشیا ضبط کر لی گئیں۔

    آپریشن کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل، 3 منی ٹرک، اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 7 لاکھ روپے نقدی، 2 ڈیزل ڈسپنسرز، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس، اور 20 ڈیزل بھرے بیرل بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

    ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈیزل اور کیروسین آئل قبضے میں لے کر 2 ملزمان گرفتار کر لیے جب کہ تیسرا ملزم ڈرائیور فرار ہو گیا۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت بابر ولد عبدالغفار اور صادق اسلام ولد عزیز محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم بابر کے قبضے سے 1 عدد سوزوکی KZ-0261 میں لوڈ بھاری مقدار میں کیروسین آئل قبضے میں لیا۔

    ملزم صادق کے قبضے سے 1 مزدا منی ٹرک JQ-1565 میں لوڈ بھاری مقدار میں ڈیزل قبضے میں لیا گیا، جب کہ 1 ڈرائیور نامعلوم اپنی سوزوکی KS-7884 جس میں بھاری مقدار میں ڈیزل لوڈ تھا، چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں محکمہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ایک لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

    ایک لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

    کراچی: کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک بڑی کارروائی میں ایک لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایرانی ڈیزل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کسٹمز کے عملے نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی۔

    کسٹمز ترجمان کے مطابق کارروائی میں اسمگل شدہ ڈیزل سے بھرے 5 آئل ٹینکر ضبط کیے گئے ہیں، جن میں ایک لاکھ 11 ہزار 286 لیٹر ڈیزل موجود ہے، جب کہ ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت 3 کروڑ 45 لاکھ 55 ہزار 552 روپے ہے۔

    ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی کے دوران ٹینکرز میں موجود ڈرائیورز اور کلینرز سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اندرون سندھ لے جایا جا رہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز نے کارروائی کی۔

  • مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    کراچی: کھلے سمندر میں مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک لانچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نے کھلے سمندر میں پیٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک لانچ پر کارروائی کی، الرحیمی نامی مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے اسمگل شدہ 7500 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچ تحویل میں لیتے ہوئے 7 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایم ایس اے کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور لانچ کو اسمگلروں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    یاد رہے کہ 13 اگست کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر میں پھنسی ہوئی ماہی گیروں کی کشتی کو بچایا تھا۔

    میری ٹائم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندر میں کشتی فنی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی، میری ٹائم کے جہاز اور تیز رفتار کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، اور کشتی پر سوار 23 ماہی گیروں کو بچا کر کراچی پہنچایا گیا۔

  • کراچی: احسن آباد کے قریب متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: احسن آباد کے قریب متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کی پولیس نے احسن آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

    [bs-quote quote=”متحدہ کے ٹارگٹ کلر سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ کے ٹارگٹ کلر سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا ایک واقعے میں کراچی پولیس نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش نا کام بنا دی، پولیس نے ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر پکڑ لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل اندرون سندھ اسمگل کیا جا رہا تھا، ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ دو دن قبل بھی انسدادِ دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم غیاث عرف منا سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا، ملزم مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے۔